
Naz Baloch
@NazBaloch_ • 1,558,334 subscribers
Member National Assembly and Former Parliamentary Secretary Climate Change, #Pakistan. Alumni; #NDU #IVLP #IGF #IAF. #PPP.
Shorts
Videos

گُل پلازا میں لگنے والی آگ محض ایک حادثہ نہیں، ایک قومی سانحہ ہے۔ قیمتی جانوں کا نقصان دل دہلا دینے والا ہے۔ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ کراچی صدر کے قلب میں واقع، پندرہ ہزار دکانوں پر مشتمل یہ تاریخی مارکیٹ صرف ایک عمارت نہیں تھی، بلکہ یہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار، اربوں روپے کا سرمایہ اور کراچی کی معیشت کی ایک اہم شہ رگ تھی۔ اب ناگزیر ہو چکا ہے کہ کراچی میں عمارتوں اور پلازوں کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی انخلا سے متعلق سخت قوانین پر مؤثر عمل درآمد کیا جائے اور انہیں بلا امتیاز نافذ کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اور ہمیں ایسے سانحات سے سبق سیکھنے اور اصلاح کی توفیق دے۔ #GulPlaza #GulPlazaFire
Naz Baloch17,230 Aufrufe • vor 6 Monaten

خیبر پختونخوا کی عوام وزیراعلیٰ سے پوچھ رہی ہے: “آپ جسے جعلی حکومت کہتے ہیں وہ ترقی کر رہی ہے، اور جو 13 سال سے خیبر پختونخوا پر حکومت کر رہے ہیں، وہاں عوام اور صوبہ پسماندہ کیوں ہوتا جا رہا ہے؟ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے وہ ایم این اے، ایم پی اے کے گھروں میں ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں جو کرپشن ہوئی، اس کا آپ نے کیا کیا؟۔۔” میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں۔۔
Naz Baloch13,268 Aufrufe • vor 6 Monaten

علیمہ خان پر انڈا مارنا نامناسب ہے۔ پی ٹی آئی نے جس نفرت اور اشتعال انگیزی کی سیاست کو ہوا دی، آج اس کے اپنے رہنما بھی اس سے محفوظ نہیں رہے۔ اسی لیئے ہم کہتے رہے کہ نفرت کی سیاست مت کریں، کیونکہ یہ پلٹ کر آپ ہی کو نشانہ بنائی گی۔ معاشرے میں خواتین کا احترام ہر حال میں ضروری ہے، چاہے سیاسی اختلاف کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو۔
Naz Baloch17,453 Aufrufe • vor 11 Monaten

سندھ کے ہسپتال پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں امریکی خاتون کا سندھ میں جگر کی پیوندکاری کا کامیاب آپریشن اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بہتر اور معیاری علاج کے لئیے سندھ حکومت کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ جولی نیمن نے گمبٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں علاج کی سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہسپتال میں اعلٰی درجے کے انتظامات ہیں اور یہ دنیا بھر کے ان تمام ہسپتالوں سے بہتر ہے جہاں وہ جاچکی تھیں ۔ امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ گمبٹ میں علاج معالجہ اور ٹیسٹ بہت سستے ہیں اور یہ بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم ہے۔اگر وہ یہ علاج امریکہ میں کراتیں تو مہینوں لگ جاتے، جبکہ یہاں انہیں ہسپتال میں علاج کی بہترین اور سستی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ضلع میرپور میرس کے چھوٹے سے شہر گمبٹ میں 2016 میں سندھ کا جگر کی پیوندکاری کا پہلا مرکز قائم کیا گیا تھا۔ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اس ہسپتال میں اب تک سینکڑوں افراد کا مفت علاج کیا جاچکا ہے۔‘ صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی خدمات سے ثابت ہوتا ہے سندھ صحت میں سب سےآگے۔
Naz Baloch21,970 Aufrufe • vor 3 Jahren

Very powerful speech by Bilawal Bhutto Zardari in parliament today.He reiterated that politics of revenge should strongly be rejected. The struggle of #PPP is for a prosperous and stable future of Pakistan. The parliament must strengthen with a united approach for successful economic development and solutions and assure that the parliament functions properly. Politics of hatred and polarisation is always damaging.
Naz Baloch15,359 Aufrufe • vor 1 Jahr

انتہائی افسوسناک !! لاہور پولیس فوری طور پر ان بدمعاشوں کو پکڑے جنہوں نے بیدردی سے ٹریفک وارڈن پر اس لیئے تشدد کیا کہ وہ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ان شدت پسند لوگوں کو ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی سے روک رہا تھا۔ ۔ کوئی بھی شخص یا اشرافیہ قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے۔ معاشرے میں عدم برداشت کا یہ کلچر سرایت کر رہا ہے جس سے نوجوانوں پر بہت منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایسے بدتہزیبی اور مجرمانہ عمل کی سخت مزمت اور روکتھامُہعنی چاہیے۔
Naz Baloch19,301 Aufrufe • vor 3 Jahren
Keine weiteren Inhalte verfügbar