
Naimat Khan
@NKMalazai • 28,477 subscribers
Journalist @arabnewspk l Contributor @IndyUrdu, Ex- @TFT_, TFP l ex-GS KUJ l @khipressclub, l @ICFJ Fellow15 @modbee, Ts personal RTs not Endorsements
Shorts
Videos

صحافی نہ پرو اسٹیبلشمنٹ ہوتا ہے اور نہ ہی اینٹی اسٹیبلشمنٹ۔ صحافی کا اصل کام کیا ہے، اور پریس کلب کو کیسا ہونا چاہیے، ان نکات کو سینئر صحافی Matiullah Jan نے اپنی تقریر میں نہایت خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ بعض دفعہ مطیع بھائی سے اختلاف کے باوجود، میں سمجھتا ہوں کہ ان جیسے صحافیوں کا اس پیشے میں ہونا بے حد ضروری ہے۔
Naimat Khan110,409 Aufrufe • vor 1 Monat

کراچی کے یونیورسٹی روڈ بی آر ٹی کے سابقہ ٹھیکیدار کی طرف سے سنگین الزامات۔ کہتے ہیں سندھ حکومت کے محکمے بار بار نقشہ تبدیل کروا کر اضافی لاگت اور “فائدے” کی پیشکش کرتے رہے۔ ٹھیکیدار کے مطابق یہ کرپشن کا معاملہ نیب میں جانا چاہیے کیونکہ چند لوگوں کے فائدے کیلئے پورا منصوبہ تباہ کیا گیا۔ کہتے ہیں وزیراعلیٰ اب ہفتے میں دو بار سائٹ جا رہے ہیں، مگر پہلے کبھی مسائل نہ سنے گئے۔
Naimat Khan27,389 Aufrufe • vor 1 Monat

BREAKING: In a significant development, Aftab Siddiqui, the president of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Karachi, has announced his resignation and departure from the party “to serve the country in a different capacity”. It can be seen as a major setback for PTI in Karachi.
Naimat Khan430,016 Aufrufe • vor 3 Jahren

He is Qadir Khan Mandokhail, the Pakistan People's Party's candidate for the NA-242 constituency of Karachi.
Naimat Khan295,755 Aufrufe • vor 2 Jahren

اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنسوں میں یوٹیوبرز نے مین اسٹریم میڈیا کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کسی بھی پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل تقریباً آدھا گھنٹہ صرف یوٹیوبرز کو ہٹانے یا نظم قائم کرنے میں صرف ہو جاتا ہے۔ پھر وقتا فوقتا آپ کیمرامین کو چیختے سنتے ہیں سامنے سے ہٹ جاؤ لائیو جارہا ہے، آپ کیمرے کے سامنے آرہے ہیں۔ سیاسی جماعتیں بھی انہیں کچھ نہیں کہتیں، کیونکہ مین اسٹریم میڈیا یا تو اپوزیشن کی پریس کانفرنس براہِ راست نہیں دکھاتا یا اسے خاطر خواہ کوریج نہیں دیتا، جبکہ یوٹیوبرز ہر چیز نشر کر دیتے ہیں۔ ان حالات میں مین اسٹریم میڈیا کے لیے بقا ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
Naimat Khan43,520 Aufrufe • vor 4 Monaten

آج جی ٹی روڈ کے اس پار مویشی منڈی اور پھر ڈی-13 جانا ہوا۔ جہاں بمشکل پندرہ سو سے دو ہزار روپے کا پیٹرول خرچ ہونا تھا، وہاں پورے سات ہزار روپے کا پیٹرول سڑکوں کی نذر ہو گیا، جبکہ تین سے ساڑھے تین گھنٹے کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو گیا۔ یہ اذیت صرف میرے ساتھ نہیں، بلکہ لاکھوں لوگوں کے ساتھ پیش آئی۔ حکومت تو ویسے ہی عوام کو پریشان کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، لیکن کم از کم اتنا تو خیال رکھے کہ ایک طرف قوم کو انرجی بچانے کے لیکچر دیے جاتے ہیں اور دوسری طرف حکمرانوں کی بدانتظامی ہی عوام کا پیٹرول، وقت اور صبر سب کچھ جلا کر خاک کر دیتی ہے۔
Naimat Khan13,476 Aufrufe • vor 1 Monat

“میں نے اپنے بڑوں سے سیکھا ہے، انہی بزرگوں کا خون میرے اندر ہے، میرے بزرگ کشمیر تک گئے ہیں (آزاد) کشمیر کو فتح کیا ہے الحمدللہ۔ میں پاکستان کے معاملے میں کسی سے کمپرومائز نہیں کرتا۔ میرے لیے پاکستان سب کچھ ہے”پاکستانی لیجنڈری کرکٹر Shahid Afridi کا پشتون کمیونٹی سے اظہار خیال
Naimat Khan21,309 Aufrufe • vor 2 Monaten

عمار سولنگی کے نام سے اکاؤنٹ سے آئی ایس آئی کے سینئر آفیسر میجر جنرل فیصل نصیر کا مبینہ طور پر Absar Alam صاحب کو مخاطب کرنا، اس اکاؤنٹ کو منیب فاروق صاحب کی جانب سے آئی ایس آئی کا بتانا، پھر اس اکاؤنٹ کا ڈی ایکٹیویٹ ہو جانا، اور اس کے علاوہ ایک اور اکاؤنٹ سے ابصار صاحب کو دھمکیاں ملنا، ان تمام معاملات کا احاطہ Umar Cheema نے آج کے اپنے وی لاگ میں کیا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے کچھ اہم مشورے بھی دیے ہیں۔ مکمل ویڈیو کمنٹ میں موجود یوٹیوب لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔
Naimat Khan50,362 Aufrufe • vor 5 Monaten

میں 2009 سے دسمبر 2026 تک کراچی پریس کلب کا رکن رہا ہوں اور دو مرتبہ عہدیدار بھی منتخب ہوا۔ کراچی پریس کلب کی کچھ مضبوط روایات ہیں جن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری بھی شامل ہے۔ اس ضابطے کے مطابق کسی بھی پینل یا امیدوار کو ایک مخصوص سائز کے صرف تین بینرز لگانے کی اجازت ہوتی ہے۔ آج مجھے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے رکن کی حیثیت سے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا موقع ملا۔ تاہم پریس کلب کی حدود میں داخل ہوتے ہی سینکڑوں بینرز دیکھ کر مجھے واقعی حیرت اور جھٹکا لگا۔ آج نیشنل پریس کلب میں خاصی گہماگہمی نظر آئی۔ اس کی ایک وجہ اراکین کی بڑی تعداد ہے، جبکہ دوسری وجہ اپوزیشن گروپس کا باہمی اتحاد بھی تھا۔ صحافیوں کی تعداد کے اعتبار سے اگرچہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، لیکن کراچی پریس کلب کے اراکین کی تعداد تقریباً 1800 کے قریب ہے، جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یہ تعداد 3300 سے زائد ہے۔ بہرحال، اب نتائج ہی بتائیں گے کہ اگلے ایک سال کے لیے نیشنل پریس کلب کی قیادت کس کے ہاتھ میں جاتی ہے۔
Naimat Khan30,260 Aufrufe • vor 3 Monaten

سندھ میں ہتھیار ڈالنے والے ایک ڈاکو کا صحافی بننے کا اعلان!
Naimat Khan59,315 Aufrufe • vor 7 Monaten
