
Fraz
@NthngMtrs • 11,052 subscribers
Cogito, ergo sum.
Shorts
Videos

میرے نزدیک شہباز شریف حکومت کا سب سے بڑا کام PEEF سکالرشپ کا قیام تھا، جس کے ذریعے صرف میرٹ پر 3.5 لاکھ طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے تھے جس میں لمز، یو ای ٹی، کنگ ایڈورڈ جیسے تعلیمی ادارے شامل تھے۔ یہ اشتہار, جس کے تمام کردار حقیقی ہیں، میں نے اسی سلسلے میں بنوایا تھا۔
Fraz392,184 просмотров • 2 лет назад

سوشل میڈیا کے شور میں کل سریندر کور اور اسا سنگھ مستانہ کا گانا سنا تو جیسے سکون سا آ گیا۔ دھیمے سروں میں اس قدر سادہ و پرسکون موسیقی۔ سریندر کور لاہور سے تھیں۔ آسا سنگھ نور جہاں کے فین تھے، لیکن آج لہندے پنجاب میں بہت کم لوگوں کو انکا علم ہے۔ پنجابیوں نے خود پر بہت ظلم کیا ہے۔
Fraz304,978 просмотров • 2 лет назад

ممدانی کا اثر کم نہیں پڑا کہ سینٹ امیدوار عبدل السید نے امریکی سیاست و وائٹ ہاؤس میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انتہائی اعلی تعلیم یافتہ و مقرر کولمبیا یونیورسٹی کا فارغ التحصیل میڈیکل ڈاکٹر وہاں پڑھانے کیبعد سیاست میں داخل ہوا ہے اور روایتی سیاست کے اصولوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے
Fraz21,744 просмотров • 1 месяц назад

یہ خاتون امریکی شہری تھی، خاموش رہتی تو اسکی زندگی میں کوئی فرق نہ پڑتا، لیکن انسانیت کی خاطر ظالموں سے الجھ پڑی اور اپنی جان دے دی، اپنے 3 چھوٹے بچوں تک کا نہ سوچا۔ اس کی مغفرت کی دعا کی اس لئے ضرورت نہیں کہ ہم اس قابل ہی نہیں، ویسے بھی یہ جہاں ہو گی جنت بھی ادھر ہی ہو گی!
Fraz89,531 просмотров • 8 месяцев назад

ثنا یوسف واقعے پر مذہبی حلقوں میں سب سے بہتر تبصرہ انجنیئر محمد علی نے کیا۔ میں ہر عالم (بشمول محمد علی) سے شدید اختلافات رکھتا ہوں مگر یہ حقیقت ہے کہ ہماری زندگیوں میں معاشرہ بہتر ہوا، تو وہ مجھ جیسوں نہیں بلکہ محمد علی جیسوں کیوجہ سے ہو گا۔ انکی موجودگی بھی غنیمت ہی ہے۔
Fraz111,643 просмотров • 1 год назад

کبھی سلمان بٹ کی وڈیوز نظر سے گزر جاتی ہیں۔ راشد لطیف بھی اچھا تجزیہ کرتا ہے لیکن دو دہائیوں میں کسی دوسرے پاکستانی کا کرکٹ سے متعلق سلمان جتنا اتنا اعلی و 360 ڈگری تجزیہ نہیں دیکھا۔ باوجود کہ سپاٹ فکسنگ میں خود ذمہ دار ہے، ایسے cricketing مائنڈ کا کیریئر تباہ ہونا بدقسمتی ہے۔
Fraz78,523 просмотров • 10 месяцев назад

65 جنگ کے بعد تاشقند معاہدہ ہوا، جسکے خلاف آواز اٹھا کر بھٹو ایوب سے الگ ہوئے، ایوب کا زوال، بھٹو کا عروج شروع ہوا۔ 3 سال قبل راہل گاندھی نے کہا مودی کی سنگین غلطی پاکستان چین اکٹھا کر دینا ہے؛ آج اسکے پاس سیاست کا ویسا ہی بہترین موقع ہے۔ غالبا یہ جنگ مودی کے اختتام کا آغاز ہے:
Fraz109,863 просмотров • 1 год назад

لڑکپن میں پہلی بار اے آر رحمان سنا، یقین نہ آیا کہ موسیقی ایسی بھی ہوتی ہے۔ گاڑی چلانا شروع کی تو یہ گانے رپیٹ پر چلنے لگے۔ وقت گزر گیا، گانوں کے بولوں سے انسیت کم لیکن موسیقی کا جادو قائم رہا۔ بالی وڈ میں اس سے بھی بڑے موسیقار گزرے، لیکن موسیقی پری اور پوسٹ اے آر رحمان ہی ہے۔
Fraz141,642 просмотров • 2 лет назад

1993 میں نواز شریف کی اسٹبلشمنٹ سے لڑائی ہوئی، سر اٹھا کر صرف 2.5 سال کی حکومت میں اپنے کام بتا کر گیا۔ پھر الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے کے باوجود ہروایا گیا، اسکے باوجود اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھا۔ دوسری طرف 4 سال گزارنے والے جھوٹے کے پاس صرف سائفر ڈرامہ و مذہب کا استعمال ہے۔
Fraz139,685 просмотров • 2 лет назад

امریکہ میں پہلے امیگریشن پولیس نے معصوم امریکی شہری کو گولی ماری، اب مزید وڈیوز سامنے آرہی ہیں جس میں غیر ملکی ہونے کے شک کی بنیاد پر نیشنلز کو ہی پکڑا جا رہا ہے۔ لگتا ہے شہریت کا ثبوت گلے میں لٹکا کر پھرنا پڑے گا۔ کمال ہے، کہیں اپنا عقیدہ ثابت کرنا پڑتا ہے اور کہیں اپنی شہریت!
Fraz46,500 просмотров • 8 месяцев назад

اتفاقاً کل یہ ویڈیو دیکھتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ دھوتی اور لاچا کس قدر پروقار لباس ہیں۔ آج گجرانوالہ میں mall کے بورڈ سے پتہ چلا کہ یہ respectful clothing میں نہیں آتے۔ ہمارے ہاں عزت کے جو 3rd کلاس معیار قائم ہو چکے ہیں شکر ہے مال میں داخلے کیلئے انگریزی کا ٹیسٹ نہیں رکھا۔
Fraz64,866 просмотров • 1 год назад

کیا خوبصورت وقت ہے، تمام سوشل میڈیا پاکستان کی حمایت سے بھرا پڑا ہے۔ اور اب یہ خوبصورت وڈیو جو ہندو خاتون کی ہے۔ حالات کتنے ہی خراب ہوں کبھی کسی مذہب و قومیت کو نفرت کا نشانہ مت بنائیں۔ دوسری طرف احترام پر مبنی دلیل و تعلق سے آپ لاکھوں کروڑوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں:
Fraz78,950 просмотров • 1 год назад

پاکستان کے قومی ترانے کا ہمیشہ ہی بہت بڑا مداح رہا ہوں کہ ایک ایک لفظ نگینے کی مانند جڑا ہے اور حیران کن طور پر مرکزی خیال بھی کسی عقیدے سے بڑھ کر اتحاد و یکجہتی پر مبنی ہے۔ اب حفیظ جالندھری صاحب کا یوٹیوب پر انٹرویو دیکھا تو یہی بات ان سے اور کشور صاحبہ سے سن کر بہت خوشی ہوئی:
Fraz19,447 просмотров • 3 месяцев назад