
PPP LAHORE Official
@PPPLHROfficial1 • 1,450 subscribers
Official Account !
Shorts
Videos

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔ نشتر ٹاؤن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان کارکنوں اور تنظیمی عہدیداران کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے بلدیاتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا، جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔ یہ نوجوان قیادت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی لاہور میں بلدیاتی سطح پر اپنی تنظیم کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ نشتر ٹاؤن سمیت لاہور کے ہر علاقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کے درمیان موجود ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاری جاری ہے۔ جئے بھٹو — جئے عوام Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat 👇
PPP LAHORE Official53,944 görüntüleme • 22 gün önce

پیپلز پارٹی لاھور اور سول سوسائٹی کے زیر اھتمام مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس تھانوں میں خواتین کیساتھ سیفٹی پرووائیڈرز استحصال کر رھے ہیں،ڈاکٹرعائشہ شوکت ملک کی آدھی ابادی اس وقت کمپرو مائنڈ ہو چکی ہے۔ کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایک جمہوری دور میں ژندہ ہیں۔ خواتین اور بچوں کیساتھ جرائم میں کمی کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی لاھور کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت،مسز صباحت صدیق،مس زرمین مزاری،ڈاکٹر عروبہ ثاقب،۔سز عائشہ عمر نصیب اور مس مہوش شریک۔ ہم یہاں غلطیوں کی نشاندھی کیلئے نہیں۔بہتری کیلئے بات کر رھے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب ایک صوبے کی سربراہ ہیں،اپنے ارکان اسمبلی سے رابطے بڑھائیں۔ ان سے فیڈ بیک لیکر سماجی اور معاشی مسائل کا حل نکالیں۔ آپ اپنے سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں۔ رورل اور اربن علاقوں میں خواتین کو تحفظ فراہم۔کرنا حکومت کی زمہ داری ہے۔ دیہات میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیمی ادارے دور ہونے کے باعث جا نہیں سکتیں۔ 11ارب کا جہاز نہیں لینا چاہیے تھا۔یہ رقم دیہات میں تعلیم صحت پر کے سکتی تھی۔ ہیپاٹائیٹس،پولیو اور دیگر بیماریوں کے انسداد پر خرچ کریں۔ بطور خاتون وزیر اعلی آپ کا نام خواتین اور بچوں کیلئے کام کرنے کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔ خوشی ہو گی یہ سنکر کہ سکول جانیوالی بچیوں کی تعداد میں کتنا اضافی ہوا۔ بینظیر بھٹو اپنے عوام دوست کاموں کی وجہ سے آج بھی یاد کی جاتی ہیں۔ڈاکٹر عائشہ شوکت خواتین اور بچوں کے ایشوز پر حکومت کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ڈاکٹر عائشہ شوکت میں غربت،استبداد اور جنوبی پنجاب سے ہونیوالی زیادتیوں پر بات کرنا چاہتی ہوں،زرمین مزاری جنوبی پنجاب میں لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ خواتین کیلئے تعلیم اور صحت کے مواقع دور دراز واقع ہیں۔زرمین مزاری کچا کے علاقوں کے بچے اور بچیاں اور زیادہ مسائل کا شکار ہیں۔زرمین مزاری سردار ہو یا سیاستدان یا بیوروکریٹ کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔زرمین مزاری پنجاب اور مرکزی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے دوسرے درجے کے شہری کا سلوک بند کرے۔زرمین مزاری قوانین بہت ہیں،حکومت ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،مسز عائشہ عمر نصیب حکومت زیادتی کا شکار متاثرہ بچوں اور خواتین کی آواز سنے ۔مسز عائشہ عمر نصیب خواتین اور بچوں کی حقوق کی پاسداری کا وعدہ ہمارا آئین کرتا ہے،صباحت رفیق کیا اس ریاست کے شہری صرف مرد ہیں؟ بچے یا خواتین بھی ہیں۔صباحت رفیق ہمیں آپ ی عورت کا بل بوتا چاہیے۔یہ رعایت نہیں،آئین میں لکھا ہے۔صباحت رفیق جن تھانوں میں مرد محفوظ نہیں۔ان میں عورتیں کیسے محفوظ ہونگی؟صباحت رفیق قانون سازیاں اور ایکٹس بنانے سے پاکستانی خاتون محفوظ نہیں ہو گی۔صباحت رفیق معاشرے کو خود سے پوچھنا پڑیگا کہ عورت محفوظ کیوں نہیں۔صباحت رفیق ثقافت اور مذہب میں فرق ہے،میرا دین مجھے بہت تحفظ دیتا ہے۔صباحت رفیق گھر میں بیٹھی عورت کا تحفہ اور گارنٹی ضروری ہے۔صباحت رفیق عورت ہی اچھا معاشرتی بنا سکتی ہے،مس مہوش مردوں کے معاشرے میں خواتین کے حقوق پر بات کرنا ضروری ہے،ڈاکٹر عریبہ آج ہماری خواتین آزادی سے گھر سے باہر واک نہیں کر سکتیں ۔ڈاکٹر عریبہ جب تک زیادتی کرنیوالوں کو قرار واقعی سزا نہیں ملتی،معاشرتی نہیں سدھرے گا۔ ڈاکٹر عریبہ
PPP LAHORE Official97,486 görüntüleme • 1 ay önce

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی اہم شرکت پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری احمد رحمان گُھمن نے آج ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں Punjab Anti-Terrorism (Amendment) Bill 2026 کے انسانی حقوق پر ممکنہ اثرات، شہری آزادیوں اور قانون کے نفاذ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انسانی حقوق، جمہوری اقدار، آئین کی بالادستی اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہے۔ Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Nadeem Afzal Chan Ahmad Ghuman
PPP LAHORE Official27,789 görüntüleme • 23 gün önce

PPP Lahore and Civil Society Demand Protection for Women and Children LAHORE: PPP Lahore and civil society representatives, at a press conference, called for stronger protection of women and children and effective implementation of existing laws. PPP Lahore General Secretary Dr Ayesha Shaukat said women face exploitation even at police stations and urged the Punjab government to focus on reducing crimes against women and children. She said the government should consult elected representatives and officials before taking major decisions and prioritize education, healthcare and protection for women, particularly in rural areas. Zarmin Mazari highlighted poverty and deprivation in southern Punjab, saying millions of children remain out of school and women lack adequate access to education and healthcare. Sabahat Rafiq said women’s protection is a constitutional right, not a concession, and questioned why women remain unsafe despite existing laws. Other speakers stressed that legislation alone is not enough and called for strict implementation of laws and exemplary punishment for those involved in violence and abuse against women and children. Dr Ayesha Shaukat said PPP is ready to cooperate with the government on women’s and children’s issues. Bilawal Bhutto Zardari Dr.Ayesha Shaukat Faisal Mir 👇
PPP LAHORE Official52,082 görüntüleme • 1 ay önce

25 جولائی کا جلسہ ہر صورت ہوگا! پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والا تاریخی جلسہ عوامی طاقت کا مظہر ہوگا۔ تمام جیالوں، کارکنان، عہدیداران اور عوام سے اپیل ہے کہ مشعل بردار ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔ 📍 مقام: آزادی چوک، مینارِ پاکستان 🕖 وقت: شام 7 بجے 📅 تاریخ: 17 جولائی 2026 (جمعہ) جیے بھٹو، جیے پاکستان! ✊🏴🟥⬛🟩 Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official27,804 görüntüleme • 2 ay önce

کشمیر الیکشن کے حوالے سے لاہور کے کشمیر کے دونوں امیدواروں غلام عباس میر اور کرنل قدیر کی الیکشن مہم کا پہلا ترانہ۔ پیپلزپارٹی کشمیر الیکشن میں لاہور کے پولنگ سٹیشنز سے فتح یاب ہوگی۔کشمیر کی الیکشن مہم اور 25 جولائی کو مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے مینار پاکستان پر تاریخی مشعل بردار سرکل نے ایک نئی سیاست روایت ڈال دی۔ چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari کی کشمیر الیکشن کمپین نے پورے ملک میں کشمیری ووٹرز میں جذبہ پیدا کر دیا ہے۔ Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official27,160 görüntüleme • 2 ay önce

میڈیا کوریج 25 جولائی کآ جلسہ Bilawal Bhutto Zardari Aseefa B Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official28,515 görüntüleme • 2 ay önce

صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور، فیصل میر کا بیان "25 جولائی کو مینارِ پاکستان کی جانب بڑھتے کارکنوں کے قدم اور بھرپور تیاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ انشاء اللہ مینارِ پاکستان عوام کے سمندر سے بھر جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر جیالا اپنے قائدین سے تجدیدِ عہد کے لیے پرجوش ہے، اور یہ تاریخی اجتماع عوامی طاقت کا بھرپور مظہر ثابت ہوگا۔" Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official24,882 görüntüleme • 2 ay önce

On the directions of PPP Lahore President Faisal Mir and Dr.Ayesha Shaukat the Department of Mass Communication held a workshop ahead of PPP Lahore's big public gathering at Minar-e-Pakistan on July 25. The President spoke to zonal and town information secretaries about the real power of social media — how it shapes narratives, and how PPP's digital warriors can make a genuine impact on the 25th. Deputy Information Secretaries Ahmed Ghuman and Asjad Malik walked activists through using Facebook, X, and Instagram effectively, while Hassan Abbas, Deputy Secretary Information, kept the event running smoothly. General Secretary Dr. Ayesha Shaukat and student leader Sibte Hassan also shared some inspiring words with the audience. IT expert Imran Dogar rounded things off with hands-on training on social media tools and gave everyone a quick tour of the PPP Lahore website. Great energy, great prep — July 25 is going to be huge! 🚩 #PPP #PPPLahore #July25 Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official20,458 görüntüleme • 2 ay önce

ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب احسن رضوی کا بیان پاکستان پیپلز پارٹی لاہور 25 جولائی کو رات 8 بجے مینارِ پاکستان میں ایک عظیم عوامی کنونشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے کارکنوں کا اجتماع نہیں بلکہ ہر اس شہری کی آواز ہے جو پنجاب حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکا ہے۔ ریڑھی بان، رکشہ ڈرائیور، محنت کش، تاجر، نوجوان اور معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اس عوامی کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور عوام کے حقوق، روزگار اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ — احسن رضوی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری، پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب Syed Ahsan Abbas Rizvi Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official19,205 görüntüleme • 2 ay önce

25 جولائی، مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے دفتر میں عوامی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے تاریخی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو مینارِ پاکستان عوام، کارکنوں اور جیالوں کے جوش و جذبے سے بھر جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ جلسے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔ جیئے بھٹو! جیئے پاکستان پیپلز پارٹی! #25July #MinarEPakistan #PPPLahore #JiyeBhutto #PakistanPeoplesParty Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official18,692 görüntüleme • 2 ay önce

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور سینئر وائس پریزیڈنٹ میاں شاہد عباس نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے عوامی جلسے کے انتظامات اور جلسے کی اجازت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ Faisal Mir Bilawal Bhutto Zardari
PPP LAHORE Official19,708 görüntüleme • 2 ay önce

🎶🇵🇰 مینارِ پاکستان پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا منفرد اور شاندار جشن! صدر آصف علی زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انگریزی گانے پر بینڈ کی زبردست پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ نیچے موجود جیالے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پنجابی رقص میں شریک ہو گئے۔ یہ تھا پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا منفرد انداز، جہاں سیاست کے ساتھ ثقافت، موسیقی اور عوامی جوش نے ایک یادگار ماحول پیدا کر دیا۔ جیالے ہر رنگ میں، ہر انداز میں... جیئے بھٹو! ❤️💚🖤 #PakistanPeoplesParty #PPPLahore #JiyeBhutto #AsifAliZardari #MinarEPakistan #PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa B Zardari Faisal Mir Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official18,601 görüntüleme • 2 ay önce

لاہور (پریس کانفرنس رپورٹ): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پنجاب حکومت کی کارکردگی اور بڑھتے ہوئے قرضوں پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے سیاسی شائستگی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس سے وائس پریذیڈنٹ ازین گلزار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احمد رحمان گھمن اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، جبکہ حسن عباس بھی موجود تھے۔ ازین گلزار نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز تاریخی گلزار ہاؤس لاہور سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بارشوں کے بعد شہری مسائل، نکاسیٔ آب اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل کے مستقل حل پر توجہ دے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نامناسب مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی حملوں میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ احمد رحمان گھمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات کے ابتدائی مراحل میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور پیپلز پارٹی 35 شکایات الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا جواب دینے کے بجائے حکومتی ترجمان تنقید کا سہارا لیتے ہیں۔ خرم فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور کسی ایک خاندان کی جاگیر نہیں بلکہ لاہوریوں کا شہر ہے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عوام آج بھی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official14,743 görüntüleme • 1 ay önce

پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلۂ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک، کشمیر کاز کا دفاع ہماری جدوجہد کا بنیادی حصہ رہا ہے۔ میری گزشتہ انتخابی مہم سے بھی یہی مؤقف رہا ہے کہ کشمیر کاز کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر، کشمیری عوام کو مزید حقوق دیئے جائیں۔ Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official17,648 görüntüleme • 2 ay önce

بارش بھی پیپلز پارٹی لاہور کے عزم کو نہ روک سکی پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے آج مینارِ پاکستان میں شدید بارش کے باوجود اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں 25 جولائی کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا: "موسم کی سختی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ آج بارش کے باوجود پوری تنظیم مینارِ پاکستان میں موجود ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 25 جولائی کا جلسہ ہر صورت منعقد ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25 جولائی کو بارش کا امکان نہیں، تاہم اگر بارش ہوئی بھی تو عوام کی سہولت کے لیے جلسہ گاہ میں کنوپیاں (Canopies) لگانے کا مکمل انتظام کیا جا رہا ہے، تاکہ شرکاء کسی بھی دشواری کے بغیر جلسے میں شریک ہو سکیں۔ بارش ہو یا دھوپ، عزم وہی ہے — 25 جولائی، مینارِ پاکستان، ان شاء اللہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ جیئے بھٹو! Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official17,111 görüntüleme • 2 ay önce

مینارِ پاکستان سے صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر اور مجید غوری کی میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے پر ہم مشکور ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے آگاہ کیا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے، اب ہمیں انتظامات مکمل کرنے کے لیے صرف ایک دن درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے۔ ہم آج 23 جولائی سے ہی مینارِ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور تمام رات یہیں موجود رہیں گے۔ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔ فیصل میر نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ گراؤنڈ سے پانی نہیں نکالتی تو پیپلز پارٹی کے کارکن خود پانی نکال کر جلسہ گاہ تیار کریں گے۔ جلسے کے لیے 100 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، جہاں گلوکار انقلابی ترانے پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کو رات 8 بجے جلسہ شروع ہوگا جبکہ 26 جولائی کو رات 12 بج کر ایک منٹ پر صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر 24 فٹ اونچا کیک کاٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جبکہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ اور قمر زمان کائرہ بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔ لاہور کے ہر ٹاؤن سے کارکنوں کے قافلے جلسے میں شرکت کریں گے۔ فیصل میر نے واضح کیا کہ ہم نے کوئی گیٹ نہیں توڑا، گیٹ پہلے سے کھلا ہوا تھا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی اسی شہر کے شہری ہیں اور انہیں بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اپنے جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق حاصل ہے۔ اس موقع پر مجید غوری نے کہا کہ جیالے اسٹیج کا سامان لے آئے ہیں۔ بارش ہو یا شدید گرمی، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے عزم پر قائم ہیں اور ہر صورت جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ #PPP #PakistanPeoplesParty #Lahore #MinarEPakistan #AsifAliZardari #BilawalBhuttoZardari Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official16,429 görüntüleme • 2 ay önce

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں عوام پر تشدد کر کے، پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے اور پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے جعلی ٹھپے لگوا کر مینڈیٹ حاصل کیا۔ ہم نے دھاندلی کے مناظر خود اپنی آنکھوں سے دیکھے اور ویڈیوز میں بھی یہ حقیقت صاف نظر آ رہی ہے۔ جمہوری نظام کے بقا کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی جائز شکایات کا سدباب کیا جائے تاکہ پاکستان ایک بہترین جمہوری مثال بن سکے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس Raja Pervez Ashraf (Official) Faisal Mir
PPP LAHORE Official12,029 görüntüleme • 2 ay önce

چلو چلو مینارِ پاکستان چلو! پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے عظیم الشان عوامی جلسہ 📍 مینارِ پاکستان لاہور 📅 25 جولائی 🕗 رات 8:00 بجے آئیے اپنی بھرپور شرکت سے ثابت کریں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی آواز ہے۔ اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ اس تاریخی جلسے کا حصہ بنیں۔ چلو چلو مینارِ پاکستان چلو! 25 جولائی رات 8 بجے مینارِ پاکستان چلو! Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official14,009 görüntüleme • 2 ay önce