
PPP LAHORE Official
@PPPLHROfficial1 • 1,442 subscribers
Official Account !
Shorts
Videos

لاہور (پریس کانفرنس رپورٹ): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پنجاب حکومت کی کارکردگی اور بڑھتے ہوئے قرضوں پر تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے سیاسی شائستگی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس سے وائس پریذیڈنٹ ازین گلزار، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احمد رحمان گھمن اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم فاروق ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، جبکہ حسن عباس بھی موجود تھے۔ ازین گلزار نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ وہ اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز تاریخی گلزار ہاؤس لاہور سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بارشوں کے بعد شہری مسائل، نکاسیٔ آب اور صاف پانی جیسے بنیادی مسائل کے مستقل حل پر توجہ دے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نامناسب مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلاف کو ذاتی حملوں میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ احمد رحمان گھمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حقِ حاکمیت، حقِ ملکیت اور حقِ روزگار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات کے ابتدائی مراحل میں بے ضابطگیاں ہوئیں اور پیپلز پارٹی 35 شکایات الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پر قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کا جواب دینے کے بجائے حکومتی ترجمان تنقید کا سہارا لیتے ہیں۔ خرم فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور کسی ایک خاندان کی جاگیر نہیں بلکہ لاہوریوں کا شہر ہے۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عوام آج بھی مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور جمہوری اقدار کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official14,705 次观看 • 10 天前

کشمیر الیکشن کے حوالے سے لاہور کے کشمیر کے دونوں امیدواروں غلام عباس میر اور کرنل قدیر کی الیکشن مہم کا پہلا ترانہ۔ پیپلزپارٹی کشمیر الیکشن میں لاہور کے پولنگ سٹیشنز سے فتح یاب ہوگی۔کشمیر کی الیکشن مہم اور 25 جولائی کو مینار پاکستان کے جلسے کے حوالے سے مینار پاکستان پر تاریخی مشعل بردار سرکل نے ایک نئی سیاست روایت ڈال دی۔ چیئرمین Bilawal Bhutto Zardari کی کشمیر الیکشن کمپین نے پورے ملک میں کشمیری ووٹرز میں جذبہ پیدا کر دیا ہے۔ Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official27,151 次观看 • 1 个月前

25 جولائی کا جلسہ ہر صورت ہوگا! پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والا تاریخی جلسہ عوامی طاقت کا مظہر ہوگا۔ تمام جیالوں، کارکنان، عہدیداران اور عوام سے اپیل ہے کہ مشعل بردار ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں۔ 📍 مقام: آزادی چوک، مینارِ پاکستان 🕖 وقت: شام 7 بجے 📅 تاریخ: 17 جولائی 2026 (جمعہ) جیے بھٹو، جیے پاکستان! ✊🏴🟥⬛🟩 Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official27,798 次观看 • 1 个月前

صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور، فیصل میر کا بیان "25 جولائی کو مینارِ پاکستان کی جانب بڑھتے کارکنوں کے قدم اور بھرپور تیاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ انشاء اللہ مینارِ پاکستان عوام کے سمندر سے بھر جائے گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر جیالا اپنے قائدین سے تجدیدِ عہد کے لیے پرجوش ہے، اور یہ تاریخی اجتماع عوامی طاقت کا بھرپور مظہر ثابت ہوگا۔" Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official20,518 次观看 • 28 天前

25 جولائی، مینارِ پاکستان جلسے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے دفتر میں عوامی رکشہ یونین کے زیرِ اہتمام 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے تاریخی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور مجید غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو مینارِ پاکستان عوام، کارکنوں اور جیالوں کے جوش و جذبے سے بھر جائے گا۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بھرپور تیاریوں کے ساتھ جلسے کو تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔ جیئے بھٹو! جیئے پاکستان پیپلز پارٹی! #25July #MinarEPakistan #PPPLahore #JiyeBhutto #PakistanPeoplesParty Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official18,692 次观看 • 28 天前

مینارِ پاکستان سے صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر اور مجید غوری کی میڈیا سے گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جلسے کی اجازت دینے پر ہم مشکور ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے آگاہ کیا ہے کہ اجازت دے دی گئی ہے، اب ہمیں انتظامات مکمل کرنے کے لیے صرف ایک دن درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے۔ ہم آج 23 جولائی سے ہی مینارِ پاکستان پہنچ گئے ہیں اور تمام رات یہیں موجود رہیں گے۔ پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔ فیصل میر نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ گراؤنڈ سے پانی نہیں نکالتی تو پیپلز پارٹی کے کارکن خود پانی نکال کر جلسہ گاہ تیار کریں گے۔ جلسے کے لیے 100 فٹ لمبا اور 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، جہاں گلوکار انقلابی ترانے پیش کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی کو رات 8 بجے جلسہ شروع ہوگا جبکہ 26 جولائی کو رات 12 بج کر ایک منٹ پر صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر 24 فٹ اونچا کیک کاٹا جائے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، جبکہ راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ اور قمر زمان کائرہ بھی شرکاء سے خطاب کریں گے۔ لاہور کے ہر ٹاؤن سے کارکنوں کے قافلے جلسے میں شرکت کریں گے۔ فیصل میر نے واضح کیا کہ ہم نے کوئی گیٹ نہیں توڑا، گیٹ پہلے سے کھلا ہوا تھا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی اسی شہر کے شہری ہیں اور انہیں بھی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح اپنے جمہوری حق کے استعمال کا پورا حق حاصل ہے۔ اس موقع پر مجید غوری نے کہا کہ جیالے اسٹیج کا سامان لے آئے ہیں۔ بارش ہو یا شدید گرمی، پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے عزم پر قائم ہیں اور ہر صورت جلسہ کامیاب بنائیں گے۔ #PPP #PakistanPeoplesParty #Lahore #MinarEPakistan #AsifAliZardari #BilawalBhuttoZardari Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official16,429 次观看 • 25 天前

بارش بھی پیپلز پارٹی لاہور کے عزم کو نہ روک سکی پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے آج مینارِ پاکستان میں شدید بارش کے باوجود اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں 25 جولائی کے تاریخی جلسے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے کہا: "موسم کی سختی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ آج بارش کے باوجود پوری تنظیم مینارِ پاکستان میں موجود ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 25 جولائی کا جلسہ ہر صورت منعقد ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25 جولائی کو بارش کا امکان نہیں، تاہم اگر بارش ہوئی بھی تو عوام کی سہولت کے لیے جلسہ گاہ میں کنوپیاں (Canopies) لگانے کا مکمل انتظام کیا جا رہا ہے، تاکہ شرکاء کسی بھی دشواری کے بغیر جلسے میں شریک ہو سکیں۔ بارش ہو یا دھوپ، عزم وہی ہے — 25 جولائی، مینارِ پاکستان، ان شاء اللہ ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ جیئے بھٹو! Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official17,111 次观看 • 26 天前

پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلۂ کشمیر پر رکھی گئی تھی۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک، کشمیر کاز کا دفاع ہماری جدوجہد کا بنیادی حصہ رہا ہے۔ میری گزشتہ انتخابی مہم سے بھی یہی مؤقف رہا ہے کہ کشمیر کاز کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر، کشمیری عوام کو مزید حقوق دیئے جائیں۔ Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official17,648 次观看 • 27 天前

🎶🇵🇰 مینارِ پاکستان پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا منفرد اور شاندار جشن! صدر آصف علی زرداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انگریزی گانے پر بینڈ کی زبردست پرفارمنس نے محفل کو چار چاند لگا دیے، جبکہ نیچے موجود جیالے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ پنجابی رقص میں شریک ہو گئے۔ یہ تھا پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کا منفرد انداز، جہاں سیاست کے ساتھ ثقافت، موسیقی اور عوامی جوش نے ایک یادگار ماحول پیدا کر دیا۔ جیالے ہر رنگ میں، ہر انداز میں... جیئے بھٹو! ❤️💚🖤 #PakistanPeoplesParty #PPPLahore #JiyeBhutto #AsifAliZardari #MinarEPakistan #PPP Bilawal Bhutto Zardari Aseefa B Zardari Faisal Mir Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official18,601 次观看 • 1 个月前

On the directions of PPP Lahore President Faisal Mir and Dr.Ayesha Shaukat the Department of Mass Communication held a workshop ahead of PPP Lahore's big public gathering at Minar-e-Pakistan on July 25. The President spoke to zonal and town information secretaries about the real power of social media — how it shapes narratives, and how PPP's digital warriors can make a genuine impact on the 25th. Deputy Information Secretaries Ahmed Ghuman and Asjad Malik walked activists through using Facebook, X, and Instagram effectively, while Hassan Abbas, Deputy Secretary Information, kept the event running smoothly. General Secretary Dr. Ayesha Shaukat and student leader Sibte Hassan also shared some inspiring words with the audience. IT expert Imran Dogar rounded things off with hands-on training on social media tools and gave everyone a quick tour of the PPP Lahore website. Great energy, great prep — July 25 is going to be huge! 🚩 #PPP #PPPLahore #July25 Bilawal Bhutto Zardari Nadeem Afzal Chan
PPP LAHORE Official20,458 次观看 • 1 个月前

مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں عوام پر تشدد کر کے، پولنگ اسٹیشنز پر قبضہ کر کے اور پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے جعلی ٹھپے لگوا کر مینڈیٹ حاصل کیا۔ ہم نے دھاندلی کے مناظر خود اپنی آنکھوں سے دیکھے اور ویڈیوز میں بھی یہ حقیقت صاف نظر آ رہی ہے۔ جمہوری نظام کے بقا کے لیے ضروری ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی جائز شکایات کا سدباب کیا جائے تاکہ پاکستان ایک بہترین جمہوری مثال بن سکے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس Raja Pervez Ashraf (Official) Faisal Mir
PPP LAHORE Official12,029 次观看 • 18 天前

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر اور سینئر وائس پریزیڈنٹ میاں شاہد عباس نے ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں 25 جولائی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے عوامی جلسے کے انتظامات اور جلسے کی اجازت سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ Faisal Mir Bilawal Bhutto Zardari
PPP LAHORE Official19,708 次观看 • 1 个月前

چلو چلو مینارِ پاکستان چلو! پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے عظیم الشان عوامی جلسہ 📍 مینارِ پاکستان لاہور 📅 25 جولائی 🕗 رات 8:00 بجے آئیے اپنی بھرپور شرکت سے ثابت کریں کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی آواز ہے۔ اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ اس تاریخی جلسے کا حصہ بنیں۔ چلو چلو مینارِ پاکستان چلو! 25 جولائی رات 8 بجے مینارِ پاکستان چلو! Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir Dr.Ayesha Shaukat
PPP LAHORE Official14,009 次观看 • 1 个月前

مینارِ پاکستان پر پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی مشعل بردار ریلی پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر کی قیادت میں مینارِ پاکستان پر ایک بھرپور مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنوں اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور "ہر گھر سے بھٹو نکلے گا" کے پرجوش نعرے لگائے۔ اس موقع پر فیصل میر نے کہا کہ 25 جولائی کے جلسۂ عام کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور جلسہ ہر صورت مینارِ پاکستان میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ماضی کی طرح عوامی قوت کے ساتھ دوبارہ ابھرے گی، بے روزگار نوجوانوں اور محنت کشوں کے لیے سماجی تحفظ کا جامع روڈ میپ پیش کرے گی، بلدیاتی انتخابات میں لاہور کی تمام یونین کونسلوں میں امیدوار میدان میں اتارے گی، جبکہ لاہور سے کشمیر کی دونوں نشستیں بھی پیپلز پارٹی جیتے گی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ شوکت، شائدہ جبیں، سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں شاہد عباس، کنوینر آرگنائزنگ کمیٹی مجید غوری، خرم فاروق، وائس پریذیڈنٹ آغا تقی، عامر نصیر بٹ، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز احمد رحمان گھمن اور اسجد ملک سمیت پارٹی کے رہنماؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ #PakistanPeoplesParty #PPPLahore #MinarEPakistan #MashalBardarRally #FaisalMir #BilawalBhuttoZardari Bilawal Bhutto Zardari Faisal Mir
PPP LAHORE Official11,961 次观看 • 1 个月前
没有更多内容可加载