
Punjab Safe Cities Authority
@PSCAsafecities • 128,755 subscribers
The Punjab Safe Cities Authority envisions secure, peaceful and prosperous cities of the Punjab. The Future of Punjab Police.
Shorts
Videos

فیصل آباد کی ایک طالبہ کو ہراسگی کا سامنا تھا، جہاں خوف اس حد تک بڑھ گیا کہ وہ کالج چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔ ملزم مختلف نمبرز سے دھمکیاں دے رہا تھا اور اس کے پاس تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ Next Gen Safety App پر موصول ہونے والے ایک پیغام نے صورتحال بدل دی۔ ماہر ٹیم نے فوری اور حساس انداز میں رابطہ رکھا، کیس کو ویمن سیل منتقل کیا گیا، اور پولیس نے کالج انتظامیہ کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تمام مواد ڈیلیٹ کیا گیا اور ملزم کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا۔ اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا مشکل میں ہے تو خاموش نہ رہیں، Next Gen Safety App استعمال کریں۔ #SafeCity #harassment #women #womenprotection #Faisalabad
Punjab Safe Cities Authority62,481 görüntüleme • 2 ay önce
7:08
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

قطار نہ انتظار،،،لرنر ڈرائیونگ لائسنس کاحصول بنا نہایت آسان! پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے آسان حصول کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا۔ آپ گھر بیٹھے کس طرح اپنا لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے اس خصوصی ویڈیو میں! لرنرلائسنس حاصل کرنے کیلئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں #PSCA #PunjabPolice #CMPunjabPK #IGPunjab #license #drivinglicense #learnerspermit #online #dlims #learnerdriver #punjabpoliceapp #safecity
Punjab Safe Cities Authority111,907 görüntüleme • 2 yıl önce

لاہور میں ایک خاتون کو کام کے دوران ہراساں کیے جانے پر انہوں نے فوری 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا۔ سیف سٹی کی خاتون افسر نے ویڈیو کال کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا اور فوری طور پر قریبی پولیس کو الرٹ کیا۔ پولیس چند ہی لمحوں میں موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ خواتین کے خلاف ہراسانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً 15 پر کال کریں یا ویمن سیفٹی ایپ استعمال کریں۔ #womensafety #SafeCity #PunjabPolice #harassment #women
Safe City19,757 görüntüleme • 3 ay önce

یہ واقعہ انسانیت، صبر اور جدید ٹیکنالوجی کے باہمی اشتراک کی ایک دل کو چھو لینے والی مثال ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم نے پانچ سال سے لاپتہ رہنے والے سپیشل بچے طیب کو اس کی ماں سے ملانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بچے کی ذہنی حالت کے باعث وہ اپنا نام اور پتہ بتانے سے قاصر تھا۔ مارچ 2020 میں گھر سے نکلنے کے بعد وہ راستہ بھول گیا اور ایک نیک دل انسان اسے ملتان کے ایدھی سینٹر پہنچا گیا، جہاں اس کی نگہداشت کی گئی۔ میرا پیارا ٹیم نے بچے کا انٹرویو ریکارڈ کر کے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔ الحمدللہ، یہ ویڈیو بچے کی والدہ تک پہنچی، انہوں نے اپنے بیٹے کو پہچانا اور ٹیم سے رابطہ ممکن ہوا۔ یوں پانچ سال بعد ماں اور بیٹے کی ملاقات نے خوشی، امید اور شکر کے جذبات کو تازہ کر دیا۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا میرا پیارا پروگرام اسی عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے کہ کوئی بچہ، سپیشل فرد یا بزرگ اپنے پیاروں سے جدا نہ رہے۔ آج بھی ملک بھر میں سینکڑوں افراد اپنے خاندانوں سے بچھڑے ہوئے ہیں، اور میرا پیارا ٹیم ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ہر گھر دوبارہ آباد ہو۔ #safecity #merapyara #PSCA #PunjabPolice #child #specialchild #reunion #missing #humanity #hope
Punjab Safe Cities Authority26,132 görüntüleme • 6 ay önce

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ کارکیا ہے؟ #PPIC3 #PSCA #InternationalDrivingPermit
Safe City66,790 görüntüleme • 3 yıl önce
Daha fazla içerik yok.

