
PTI
@PTIofficial • 10,256,338 subscribers
Official YouTube Channel - https://t.co/x4UX3MquIp
Shorts
Videos

سٹریٹ موومنٹ آج سندھ میں۔ انشاء اللہ ستائس ستمبر کو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔
PTI333,435 Aufrufe • vor 1 Tag
1:52
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اب گلہ نہیں جوابدہی ہوگی۔ جنہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، غیرقانونی احکامات دیے، ان پر عمل درآمد کیا، شہریوں کے حقوق پامال کیے یا ظلم پر خاموش تماشائی بنے ہر ذمہ دار کو جواب دینا ہوگا۔ عہدہ کوئی بھی ہو، وردی ہو یا اختیار قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ #ستمبر_مزاحمت_عہد_ہمارا
PTI70,321 Aufrufe • vor 22 Stunden

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے رحیم یار خان کے لیے روانہ، جہاں چیئرمین عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور اسٹریٹ موومنٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ہمراہ صوبائی صدر جنید اکبر، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی، شفیع جان اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے سندھ میں بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ #فیصلہ_اب_سڑکوں_پر_ہوگا
PTI45,144 Aufrufe • vor 1 Tag

یہ جو عمران خان کی AI تصویریں بنا بنا کر نکالی جاتی ہیں، لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا واقعی عمران خان کی یہ تصویر ہے؟ کبھی انہیں ویل چیئر پر دکھایا جاتا ہے، کبھی بستر پر لیٹا ہوا، سفید بالوں اور ایک انتہائی بوڑھے انسان کے روپ میں۔ جن لوگوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی ہے، وہ بھی آپ کو بتائیں گے، اور جن ڈاکٹروں نے انہیں دیکھا ہےوہ بھی گواہی دیں گے کہ ماشاءاللہ عمران خان جسمانی طور پر فٹ ہیں۔ وہ روزانہ تقریباً دو سے ڈھائی گھنٹے ورزش کرتے ہیں، ایسی ورزش جو شاید آپ میں سے بہت سے نوجوان بھی نہ کر سکیں۔ ان کا اپنا ایک ڈسپلن ہے اور وہ ماشاءاللہ جسمانی طور پر فٹ ہیں۔ اکتوبر تک عمران خان کوئی دوا استعمال نہیں کر رہے تھے، سوائے ایک معمولی دوا کے اس کے علاوہ آج تک انہوں نے کوئی باقاعدہ دوا استعمال نہیں کی۔ ہم یہی سوال حکومت سے کرنا چاہتے ہیں کہ ایک جسمانی طور پر فٹ انسان، جو ایمان رکھنے والا ہے، اللہ پر یقین رکھتا ہے اور قرآن پڑھتا ہے، جب آپ اسے ذہنی اور جسمانی طور پر توڑ نہیں سکے تو یہ حرکتیں کر رہے ہیں؟ کیا آپ انہیں قیدِ تنہائی میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں؟یہ سب کس لیے کیا جا رہا ہے؟کیا اس لیے کہ آپ کو یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ عمران خان ٹوٹ کیوں نہیں رہا؟ اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر سب کچھ چھپا کر کیوں کیا جا رہا ہے؟ آزاد اور غیر جانب دار ڈاکٹروں کو ان کا معائنہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟۔ علیمہ خان Aleema Khanum #عمران_خان_پر_ظلم_بند_کرو
PTI101,058 Aufrufe • vor 2 Tagen

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے احاطے میں رکھا گیا ہے جس میں سات کمرے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ سات کمرے کس مقصد کے لیے ہیں؟ یہ سات کمرے انہیں جیل کے دیگر قیدیوں سے الگ تھلگ رکھنے کے لیے ہیں۔ یعنی بنیادی طور پر ان کے اردگرد خالی کمروں کا ایک حصار بنا دیا گیا ہے تاکہ وہ جیل کے اندر کسی دوسرے شخص سے رابطہ نہ کر سکیں۔ وہ خود صرف ایک کمرے میں رہ رہے ہیں، جس کا سائز آٹھ فٹ ضرب دس فٹ ہے، اور ان کے پاس بس یہی جگہ ہے۔ اب انہوں نے سلمان صفدر اور ان لوگوں کو، جنہوں نے حال ہی میں ان سے ملاقات کی ہے، بتایا ہے کہ ان کی قید کے حالات مزید خراب کر دیے گئے ہیں۔ 18 اگست 2026 کے بعد بہنوں کے ساتھ ہونے والی تین ملاقاتوں کے دوران بھی یہی بات سامنے آئی۔ جیل میں ایک قیدی کو عام طور پر طلوعِ آفتاب سے غروبِ آفتاب تک اپنی کوٹھڑی سے باہر رہنے کی اجازت ہوتی ہے،عمران خان کو یہ اجازت نہیں دی جاتی۔ انہیں جیل کے احاطے میں چلنے پھرنے کا وہ معمول کا حق بھی نہیں دیا جاتا جو ایک قیدی کو حاصل ہوتا ہے۔ لہٰذا انہیں ان سات کمروں تک محدود کر دیا گیا ہے، اور یہ سات کمرے درحقیقت ان کے لیے ایک بڑی کوٹھڑی کا کام کر رہے ہیں، جس کا مقصد انہیں اڈیالہ جیل کے دیگر قیدیوں سے الگ تھلگ رکھنا ہے۔ اس سے ان کی تنہائی مزید گہری ہو جاتی ہے۔یہ انہیں دی جانے والی کوئی سہولت نہیں ہے۔حقیقت میں یہ ان پر عائد کی جانے والی ایک مزید غیر قانونی سزا ہے۔ سلمان اکرم راجہ
PTI136,969 Aufrufe • vor 4 Tagen

الحمداللہ۔ عمران خان صاحب اور بشری بیگم صاحبہ کی قید تنہائی کا فیصلہ جاری۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عمران خان کو اپنے بچوں سے آڈیو، ویڈیو اور واٹس ایپ کالز کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم اگر ان کالز کو سیاسی مقاصد یا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال کیا گیا تو یہ سہولت معطل کی جا سکتی ہے۔ عمران خان صاحب کو فیملی اور اپنی اہلیہ سے ملاقات جیل قوانین اور فیملی میٹنگ کے قواعد کے مطابق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہیں روزانہ ایک گھنٹے ایسی واک کی اجازت ہوگی، جس کے دوران باقاعدہ انسانی میل جول کا انتظام کیا جائے گا اور جن افراد سے ملاقات یا میل جول ہوگا، ان کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔ عدالت نے عمران خان کو تاریخ کی کتابوں سمیت تمام قابلِ اجازت مطالعے کا مواد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے، البتہ ممنوعہ کتب اس میں شامل نہیں ہوں گی۔ یہی سہولیات بشریٰ عمران خان کو بھی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں اپنے خاندان سے ملاقات کی سہولت بھی قانون کے مطابق حاصل ہوگی۔ عدالت نے واضح کیا کہ جیل میں موجود تمام افراد کو آئین، قانون اور جیل قوانین کے تحت حاصل حقوق و سہولیات فراہم کی جائیں۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد کے حوالے سے جیل حکام کو 15 روز کے اندر عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے کا اہم ترین پہلو یہ ہے کہ اگر جیل حکام عمران خان کو قانون، آئین یا عدالتی حکم کے تحت حاصل کسی سہولت یا ریلیف سے محروم کرتے ہیں تو انہیں اس محرومی کی وجوہات تحریری طور پر فراہم کرنا ہوں گی۔ خالد یوسف چوہدری لیگل کونسل سابق وزیراعظم عمران خان Khalid Yousaf Chaudry
PTI109,425 Aufrufe • vor 3 Tagen

Beautiful AI video made by social media activists dedicated to Imran Khan! #WorldSpeakingUpForKhan
PTI180,254 Aufrufe • vor 6 Tagen

عمران خان کا دور حکومت بہترین تھا میں رکشہ چلاتا ہوں عمران خان کے دور میں عمر ہسپتال جیسے مہنگے پرائیویٹ ہسپتال سے ماں کے دل کا فری بائی پاس کروایا تھا،دس لاکھ میں جیب سے نہیں دے سکتا تھا مہنگے ترین ہسپتال میں علاج ہوا اور دس روپے نہیں لگے۔ آج میرے بیٹے کے گردے کا آپریشن ہے اور شیخ زید ہسپتال والوں نے ایک لاکھ دس ہزار روپے مانگے ہیں ،بولا ہے پیسے لاؤ گے تو آپریشن کریں گے،میں کہاں سے لاؤں گا؟ رکشہ ہی بیچنا پڑے گا،تم دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ میرے دل سے عمران خان کے لیے دعائیں نہیں نکلیں گی کیا؟ ایک رکشہ ڈرائیور کی عمران خان کے دور میں دی گئی صحت کارڈ سہولت بارے گفتگو جو موجودہ جعلی حکمرانوں نے بند کردی ہے۔ #فیصلہ_اب_سڑکوں_پر_ہوگا
PTI74,798 Aufrufe • vor 2 Tagen

"مختلف تصویریں سوشل میڈیا پر چلائی جارہیں عمران خان بستر میں پڑے ہیں ایک تصویر وائرل کرائی گئی جس میں عمران خان وہیل چئیر پر ایمبولینس سے اتر رہے ہیں کسی تصویر میں بوڑھے ہو گئے ہیں ایسی تصاویر یں ایک سوچی سمجھی سازش ہے یہ کہتے تھے عمران خان جیل نہیں کاٹ سکیں گے لیکن عمران خان کو سب نے دیکھا جیل میں دو گھنٹے ورزش کرتے تھے اور مکمل فٹ تھے پھر انہوں نے جان بوجھ کے اس کی آنکھ خراب کی اور اب بلڈپریشر کا واویلا ، تین سال سے قید ہیں ہم نے پہلے بلڈپریشر کا نام تک نہیں سنا"۔ علیمہ خان
PTI77,034 Aufrufe • vor 3 Tagen