
PTI
@PTIofficial • 10,262,882 subscribers
Official YouTube Channel - https://t.co/x4UX3MquIp
Shorts
Videos

" عمران خان کو انہوں نے پکڑا ہوا ہے "اس وقت کم از کم، کم از کم ہزاروں نوجوان، جن کا کوئی قصور نہیں، وہ جیلوں میں بیٹھے ہیں۔" "5 اگست کو عمران خان کی قید کا اگلا سال شروع ہو جائے گا۔ میری تجویز یہ ہے کہ ابھی سے اعلان کریں اور اس تحریک کو نقطہ تکمیل تک پہنچائیں اور مسلسل جدوجہد کی تیاری کریں یاد رہے کہ یہ تحریک ایک دن کی نہیں مسلسل ہے ۔" "5 اگست کو پاکستان کے تمام اضلاع میں، عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کے لیے، ان کے ساتھ مل کر جلسے جلوس کیے جائیں۔ پورے پاکستان میں۔" "اس کے لیے تیاری کریں۔ تحریک انصاف، پشتونخوا، جمیعت علمائے اسلام اور دیگر تمام پارٹیاں مل کر تیاری کریں۔" میری پاکستان تحریک انصاف کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ وہ تیاری پکڑے اور اس تحریک کو چلانے کے لیے اپنی تمام صلاحیت کو استعمال کریں اور اس جدوجہد کو مسلسل اس نہج پر لے کے جائیں جہاں ہم پاکستان میں آئین کی بحالی اور تمام سیاسی اسیران کی رہائی تک پہنچے۔ قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کا پانچ اگست سے ملک میں مسلسل احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان۔
PTI78,232 views • 2 days ago

”ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک بار پھر صوبے میں لشکر بنوا کر دہشتگردوں سے لڑوانا چاہتی ہے، زیارت بلوچستان میں پولیس اہلکاروں کے قتل عام پر لواحقین بھی کچھ ایسی ہی بات کر رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ ان کے جرنیل کو قوم کا بغیر کسی معیار کے ھیرو مان لیا جائے، اگر انہیں یہ کہا جائے کہ وردی اتار کر الیکشن لڑو تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔ مشرف نے اسی زعم میں پارٹی بنائی تو اسے صرف 1 سیٹ ملی تھی۔“ عمران ریاض خان Imran Riaz Khan #PakistanUnderAsimLaw
PTI120,356 views • 4 days ago

”جب پی آئی اے قومی ادارہ تھا تو اس پر ریٹائرڈ فوجی لگا کر اس کی بربادی کر دی گئی۔ جیسے ہی پی آئی اے اب ان کے پاس آیا ہے تو اسے پروفیشنلی چلانا ہے، اور اس پر دنیا کا بہترین سی ای او لگایا جا رہا ہے۔ اس سے اندازہ لگا لیں کہ کیسے جان بوجھ کر ملکی اداروں پر ریٹائرڈ فوجی لگا کر ان کو تباہ کیا جاتا ہے۔ جہاں یہ اپنی اقرباء پروری اور کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔“ قاسم خان سوری Qasim Khan Suri
PTI83,702 views • 3 days ago

عمران خان کی رہائی اور علیمہ خان کی سربراہی میں سٹریٹ موومنٹ کی پکار پر آئی ایس ایف کی للکار! راولپنڈی مری روڈ: مری روڈ پر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے طلبہ نے دفعہ 804 نافذ کر دی۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سٹریٹ موومنٹ کی کال قائد عمران خان کی ہے، آئی ایس ایف کے جوان ہمیشہ کی طرح ان شاء اللہ ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ #خان_کو_رہا_کرکے_مقابلہ_کرو
PTI39,562 views • 1 day ago

عمران خان صرف ہمارا بھائی نہیں، وہ اس قوم کا ہیرو ہے! #خان_کو_رہا_کرکے_مقابلہ_کرو
PTI29,774 views • 1 day ago

عمران خان ساڑھے تین سال وزیراعظم رہے۔ کبھی ان کی بہنیں وزیراعظم ہاؤس نہیں آئیں۔ لاہور آتے تھے مگر بہنوں کو کبھی وزیراعلیٰ ہاؤس نہیں دیکھا گیا۔ فیملی کے کسی فرد کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں۔ باوجود اس کے ایک منگل کا دن بھی ایسا نہیں جب وہ عمران خان کے لیے آواز اٹھانے اڈیالہ جیل کے باہر نہ گئی ہوں۔ آواز اٹھانے کے جرم میں انہیں مختلف فسطائی حربوں کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ ڈٹ کر کھڑی ہیں۔ بیرسٹر شہزاد اکبر
PTI80,370 views • 5 days ago

ایک طرف حکومتی عیاشیاں تو دوسری جانب ملک کی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور! #نااہل_حکمران_عوام_پریشان
PTI13,414 views • 16 hours ago

”پاکستان میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، عاصم منیر کے ہاتھ پیر پھولے ہوئے ہیں کہ اب ملبہ کس پر ڈالا جائے۔ علیمہ خانم اور عمران خان کی بہنوں کی جانب سے جس تحریک کا آغاز کیا گیا ہے وہ آنے والے دنوں میں بہت بڑی ہو جائے گی۔ یہ بہنیں صرف عمران خان کی رہائی کیلئے سراپا احتجاج ہیں ورنہ نہ انہیں سینیٹر بننا ہے، نہ کوئی وزارت لینی ہے۔ “ عمران ریاض خان Imran Riaz Khan
PTI87,146 views • 5 days ago

”پی آئی اے جسے فوجی فرٹیلائزر نے صرف 10 ارب روپے میں خریدا، اس کو پی آئی اے کی 14 ارب مالیت کی پراپرٹی ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔ گویا جرنیلوں نے بھی ایسے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے وقت کم رہ گیا ہے، جتنا ہاتھ آتا ہے لوٹ لیا جائے۔ ایک طرف لوٹ مار ہے تو دوسری طرف بلوچستان میں لواحقین کئی دنوں سے لاشیں رکھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔“ Dr. Shahbaz GiLL
PTI44,525 views • 3 days ago

”حکومت کی عیاشیاں جاری ہیں اور دوسری طرف سعودی عرب سے 6.7 ارب ڈالر کا ادھار تیل مانگ لیا گیا ہے۔ یہاں پٹرول پر لیوی ٹیکس کی نام پر ناجائز ٹیکس لے کر قوم کو نڈھال کر دیا گیا ہے، اس کے باوجود ادھار تیل مانگتے پھر رہے ہیں۔ عاصم منیر نے 4 سال پہلے کہا تھا کہ وہ 1 سال میں معیشت کو ٹھیک کر دیں گے، کیا معیشت ٹھیک ہو گئی ہے؟ “ شہباز گل Dr. Shahbaz GiLL #نااہل_کرپٹ_غلام_حکومت
PTI25,209 views • 1 day ago

”تیل کی قیمتوں پر سیاست کیوں نہ ہو؟ تیل کی قیمتوں کا تعلق صرف عالمی منڈی سے نہیں بلکہ اس میں سیلز ٹیکس اور لیوی ٹیکس سمیت ایسے ٹیکسز بھی ہیں جو پاکستان کی پارلیمنٹ لگا رہی ہے۔ لیکن سیاست کرے گا کون ؟ کیونکہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پر تو پابندی لگا رکھی ہے۔ پٹرول کی نئی پالیسی کے نفاذ کا براہ راست نتیجہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھنے کی صورت نکلے گا۔“ حبیب اکرم Habib Akram #نااہل_حکمران_عوام_پریشان
PTI16,618 views • 1 day ago

12 بجے زیارت سانحے میں ان لوگوں نے اپنے افسران کو کہا کہ ہماری گولیاں ختم ہو رہی ہیں، لوگ زیادہ ہیں، خدا کے لیے ہم تک مدد پہنچائیں۔ پانچ بجے تک وہ محنت کرتے رہے، پانچ بجے کے بعد انہوں نے اپنے عزیزوں کو ٹیلی فون کیا کہ ہم بالکل بے بس ہو گئے ہیں، مہربانی کریں، اگر وہ نہیں آتے تو آپ مہربانی کریں اور کچھ امداد پہنچائیں۔ وزیر اعلیٰ صاحب! کسی شریف آدمی کو تو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا یا کسی کو تو نوکری سے نکال دینا چاہیے تھا۔ بس انسان ہیں، مرتے رہیں گے اور آپ بس 'پاکستان زندہ باد' کہتے رہیں گے، پاکستان اس طرح زندہ باد نہیں ہو گا۔ پاکستان بہت بڑی بربادی کی طرف چلا جائے گا۔ ہم اپنی افواج اور اپنی ایجنسیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ جو آئین کا حلف آپ نے اٹھایا ہے اس کا آپ خیال رکھیں، جو ہم نے اٹھایا ہے ہم اس کا خیال رکھیں گے۔ سپاہی سے لے کر جرنیل تک، ان کا حلف یہ ہوتا ہے کہ ہم سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔ اپنے حلف کا خیال رکھیں، پاکستان بچ جائے گا۔ محمود خان اچکزئی Mehmood Khan Achakzai
PTI108,216 views • 10 days ago

صبح سے فارغ بیٹھے ہیں، شام کے چھ بج گئے ہیں، ابھی تک صرف چار سو روپیہ کمایا ہے۔ پٹرول مہنگا ہو چکا ہے، سواری کرایہ نہیں دے پاتی۔ وہ کرایہ بھی کیسے دے، ان کے حالات بھی ہمارے جیسے ہو چکے ہیں۔ عوام کچھ کرے گی تو یہ مسائل حل ہوں گے۔ یہاں سچ بولو تو ڈنڈے پڑتے ہیں، جھوٹ بولو تو کامیابی ہے۔ اگر حکومت کے خلاف بولیں گے تو اٹھا کر لے جائیں گے۔ ہر طرف خوف کی فضا ہے۔ ملک میں جاری مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے بارے میں اوبر پر موٹر سائیکل چلا کر گزر بسر کرنے والے شہریوں کی گفتگو
PTI18,808 views • 1 day ago

”علیمہ خانم نہ تحریک انصاف کی چیئرمین بنی ہیں اور نہ وہ وزارت اعظمی کی امیدوار ہیں۔ وہ پارٹی میں کسی جانشینی کی دعویدار نہیں ہیں بلکہ صرف اپنے بھائی عمران خان کی رہائی کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ علیمہ خانم کا عمران خان کے جائز حقوق کیلئے آواز اٹھانا، ہرگز موروثی سیاست نہیں کہا جا سکتا۔“ علینہ شگری Alina Shigri
PTI40,971 views • 4 days ago

”پاکستان کے مفتی تقی عثمانی نے کرپٹو کے کاروبار کو جواء کے مترادف قرار دیا ہے۔ اب عاصم منیر جس نے کرپٹو کو جارجہ پالیسی کا جزو بنا کر ٹرمپ کو رام کیا ہوا ہے۔ اب اس فتوے پر مفتی تقی عثمانی کو کیسے درست کیا جائے گا، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہونے کے بعد اکثر مفتی صاحبان "درست" ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ اگر (بقول تقی عثمانی) کرپٹو کا کاروبار حرام ہے تو پھر عاصم منیر کی فارن پالیسی بھی حرام نہیں ہو گی ؟“ Mirza Shahzad Akbar
PTI70,597 views • 8 days ago