
Quratulain Malik PAS
@QuratulainPAS • 19,183 subscribers
PAS, EX. DC Chakwal, Addl. Commissioner/ Dir (Admin) ICT | DC PRA | AC Gujar Khan | AC RWP City. MS Urban Policy & Leadership, CUNY, USA.
Shorts
Videos

300 سال پرانا بوہڑ کا درخت، 2 ماہ پہلے طوفانی بارشوں کی زد میں آتے ہوئے جڑ سے اکھڑ گیا، ہم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے درخت کو دوبارہ اس کی جگہ پر لگایا، اللہ نے مدد کی اور دو ماہ بعد درخت کی نشوونما تیزی سے جاری ہے، ہم نئے درخت تو لگا ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ پرانوں کو بھی بچا رہے ہیں کیونکہ ان درختوں نے نہ صرف کئی زندگیوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ان کے ساتھ جڑی نسلوں کی یادیں بھی ان کی اہمیت کو بڑھاتی ہیں
Quratulain Malik PAS178,351 次观看 • 1 年前

اور آج کشمالہ بہار کلرکہار کی پہلی خاتون نمبردار بن گئیں، اس سے قبل تحصیل چوآسیدن شاہ میں چکوال کی دو بیٹیاں شاہدہ ستارہ اور ادیبہ الطاف بطور نمبردار خدمات سرانجام دے رہی ہیں، انتہائی خوبصورت لمحہ تھا جب کشمالہ کے والد نے ڈی سی آفس میں کہا کہ وہ اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کو نمبردار بنانا چاہتے ہیں۔۔۔ دونوں کورٹ کے سامنے پیش ہوئے اور تقرری کا لیٹر لینے میں کامیاب رہے، یاد رکھیں بیٹیاں کامیاب تب ہوتی ہیں جب ان کے والد ساتھ کھڑے ہوں،،،چکوال کی باقی بیٹیاں بھی آگے آئیں، ہم ان کو موقع دیں گے، وہ بھی اپنے علاقے کی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔۔۔ مجھے یقین ہے خواتین نمبردار اپنے فرائض خوش اسلوبی اور انتہائی زمہ دارانہ انداز میں ادا کریں گی
Quratulain Malik PAS121,063 次观看 • 2 年前

چکوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ میں بیڈز کی تعداد صرف 9 ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا، الحمدللہ یہ تعداد اب بڑھا کر 40 کر دی گئی ہے، بیسٹ وے سیمنٹ اور پنجاب حکومت کا انتہائی شکریہ جن کے تعاون سے چکوال کے شہریوں کی بڑی مشکل آسان ہوئی۔۔۔
Quratulain Malik PAS17,166 次观看 • 1 年前

بھارتی خواتین کے ساتھ گزرا یہ انٹرنیشنل ویمنز ڈے یادگار اس لیے بھی ہے کہ مجھے بطور پاکستانی خاتون فخر محسوس ہوا جب ان کو بتایا کہ پاکستان میں دو دفعہ ایک خاتون وزیراعظم رہ چکی، اس وقت جس صوبے میں وہ موجود ہیں اس کی وزیراعلٰی بھی خاتون ہیں، جس ضلع میں وہ کھڑی ہیں اس کی ڈپٹی کمشنر بھی خاتون اور جس تحصیل میں اس وقت ہم موجود ہیں اس کی اسسٹنٹ کمشنر بھی خاتون ہیں، بھارتی خواتین پاکستان میں خواتین کی اس قدر ترقی دیکھ کر "حیران" ہوگئیں اور مجھے دل ہی دل میں بطور پاکستانی خاتون انتہائی خوشی محسوس ہوئی #WomensDay
Quratulain Malik PAS24,367 次观看 • 2 年前

چکوال/تلہ گنگ میں 50 فیصد سے زائد خواتین کی آبادی شرح خواندگی زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف پیشوں سے وابستہ ہیں، پروفیشنل خواتین کو بچوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے درپیش مسائل کم کرنے کے لیے ہم نے ڈے کئیر سینٹرز کھولنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، آج ڈی ایچ کیو چکوال میں 24/7 ڈے کئیر کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز اپنے بچوں کو چھوڑ کر پوری توجہ مریضوں کے علاج و معالجے پر دے سکیں گی جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ میں بھی چند روز میں ڈے کئیر کا افتتاح کر دیا جائے گا
Quratulain Malik PAS22,383 次观看 • 2 年前

کل سے اگر آپ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال جائیں گے تو آپ کو رش میں لگ کر پرچی بنوانے اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ یا ڈاکٹر ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، شہریوں کی سہولت کے لیے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ہے جہاں کیو مینجمنٹ سسٹم اور جدید ہیلتھ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے تحت ٹوکن دیا جائے گا، جس کے بعد ہر سروس کے لیے بنائے گئے مجموعی طور پر 13 کاؤنٹرز (مرد، خواتین، بچوں، خواجہ سرا، معذور افراد، سرکاری افراد، 1122 اور 1034 سے ریفر شدہ مریضوں اور بزرگوں کے لیے الگ الگ) پر بغیر تاخیر کے وہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر کے پاس جاسکیں گے، ٹوکن کے بعد مریضوں کے بنیادی ٹیسٹ موقع پر ہی مکمل کیے جائیں گے تاکہ بیماری کا ادراک کرکے متعلقہ وارڈ میں ہی بھیجا جائے۔۔۔
Quratulain Malik PAS21,925 次观看 • 2 年前

آج ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچی، مریضوں سے ملاقات کی، 4 سوالات پوچھے: 1: آپ ہسپتال میں کب داخل ہوئے؟ 2: جب آپ داخل ہوئے کیا ڈاکٹر/نرسز کا رویہ آپ کے ساتھ ٹھیک تھا، کوئی پریشانی تو نہ ہوئی؟ 3: کیا آپ کو کوئی دوائی باہر سے تو نہیں لینی پڑ رہی؟ 4: کیا ہسپتال میں صفائی ستھرائی، اے سی سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں؟ مجھے حیرانگی ہوئی میں نے تقریباً 30 مریضوں سے گفتگو کی سب نے ڈاکٹرز/نرسز کی تعریف کی، انتظامی معاملات پر تسلی کا اظہار کیا، ادویات کی فراہمی بھی بروقت و آسان بتائی، یعنی سب اچھا تھا ہاں ایک شکایت سنی کہ مریض زیادہ اور جگہ کم ہے، جس پر میں نے انہیں بتایا کہ 225 بیڈز کے ہسپتال کی مزید توسیع کے لیے حکومت کو درخواست بھیج رکھی ہے، مجھے انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ پچھلے چند ماہ میں ہسپتال میں سہولیات کی بروقت فراہمی کی وجہ سے نجی ہسپتال جانے والے مریضوں نے بھی ڈی ایچ کیو آنا شروع کیا ہے جو کہ رش کی بڑی وجہ ہے۔۔۔ خیر دوران دورہ ہیلتھ ویک میں مریضوں کی دن رات خدمت کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کیا، انہیں اعزازی سرٹیفکیٹس پیش کیے، باقی ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا سفر جاری و ساری ہے۔۔۔
Quratulain Malik PAS19,480 次观看 • 2 年前

چکوال میں داخلے ہوتے ہوئے بلکسر انٹرچینج پر بنائے گئے "چکوال کی ثقافت سے بھرپور" مونمنٹس یقینی طور پر شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہونگے، 1: چکوال میں 28 جھیلیں ہونے کی وجہ سے Land of lakes کا مونمنٹ 2: چکوال کی شرح خواندگی پنجاب میں سب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے "باپ اور بستہ پہنے بیٹی" کا مونمنٹ 3: نیزہ بازی اور بیلوں کی دوڑ چکوال کے روایتی کھیل ہونے کی وجہ سے بیلوں کا مونمنٹ بھی بنایا گیا ہے، اس مقام پر مسافروں کو کھڑا ہونے کے حوالے سے درپیش مسائل کی وجہ سے باقاعدہ بس سٹاپ اور بیٹھنے کی سہولیات بھی فراہم کر دی گئی ہیں، اسی طرح کے مونمنٹس کا افتتاح نیلا انٹرچینج پر بھی جلد ہی بنایا جائے گا انشاءاللہ
Quratulain Malik PAS14,313 次观看 • 2 年前

کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال میں 40 بیڈز پر مشتمل جدید بچہ وارڈ میں نہ صرف بے بی وارمرز اور انکیوبیٹرز جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ نرسری میں ہمہ وقت 20 سے زائد بچوں کی نگہداشت بھی جاری ہے، بچوں کے لیے مخصوص24/7 ایمرجنسی میں 6 بیڈز جبکہ انتہائی نگہداشت کے کیسز کے لیے جدید مشینری سے لیس ایچ ڈی یو بھی فعال رکھا گیا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ دن کے اوقات میں غذائی قلت اور تھلیسیمیاء کے شکار بچوں کے معائنے کے لیے بھی ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے، اسی طرح بچوں کو متعدی بیماریوں سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کے لیے بھی 24/7 ڈیسک فعال ہیں، ہم نے کوشش کی ہے کہ ہمارے ضلع کے کسی بچے کو علاج و معالجے کے لیے کسی دوسرے ضلع میں لیجانے کی ضرورت پیش نہ آئے
Quratulain Malik PAS14,362 次观看 • 2 年前
没有更多内容可加载