
Suleman Shah Rashdi
@RashdiSuleman • 21,342 subscribers
Former Civil Servant | Media Strategist | Student of Practical Politics | State is the Ultimate End
Shorts
Videos

🚨🚨عمران ریاض خان نئے صوبوں کی جمایت میں سامنے آگئے ( بالآخر اثاثہ ظاہر ہوگیا)!!! میں نے بہت عرصہ پہلے کہا تھا کہ عمران ریاض سمجھوتے کے تحت بیرونِ مُلک بھیجے گئے ہیں اس یقین دہانی کیساتھ کے وقت پڑنے پر یہ مخصوص بیانیہ سازی پر کام کرینگے اور آج وہ وقت آگیا ہے۔ دیکھیئے گا کچھ عرصے بعد عمران ریاض صدارتی نظام کے فضائل بھی قوم کو بتانا شروع کرینگے۔ نیچے دیئے گئے کلپ میں دیکھیں کس چالاکی سے نئے صوبوں کے قیام کا دفاع کر رہے ہیں۔ عمران بھائی یہ کام سیاست دانوں سے ہی کروایا جائے گا۔ بے فکر رہئیے😊 میڈیا مینیجمنٹ میں ایک اصطلاح استعمال ہوتی ہے جسے influence asset کہتے ہیں۔ میڈیا اور سیاست میں ایسے لوگ تعینات کیئے جاتے ہیں جو بظاہر سسٹم کے بڑے مخالف ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اثاثہ ہوتے ہیں جو ضرورت کے وقت عوام میں اپنی مقبولیت کو مخصوص بیانیہ سازی کے لیئے استمال کرتے ہیں۔ عمران ریاض اب وہی کر رہے ہیں۔ عمران بھائی! آپ شاید عوام کو وہی گدھا سمجھ رہے ہیں جس پر بیٹھ کر آپ نے سرحد پار کی تھی😊 لیکن اگرچہ ہم چھوٹے اور غیراہم ہیں لیکن میڈیا کو بھی سمجھتے ہیں اور اثاثوں کو بھی۔ 😊
Suleman Shah Rashdi37,829 Aufrufe • vor 6 Tagen

🚨🚨عمران ریاض بھائی کا دلخراش وی لاگ اور میرا سادہ جواب!! ایک تو عمران خان عید کی نماز ویسے بھی نہیں پڑھتے۔ مجھے یاد ہے بطور وزیراعظم عمران خان پہلی عید کے موقع پر سوتے رہے جبکہ اُن کا سٹاف انہیں جگانے کی کوشش کرتا رہا پھر ۱۱ بجے قوم کے درد کیساتھ بیدار ہوئے۔ دوسرا، فیلڈ مارشل عاصم منیر جتنا عسکری و سفارتی امور میں مصروف ہیں وہ اب تک بھُول بھی گئے ہونگے کہ عمران خان نام کا کوئی سیاست دان بھی ہے۔ ڈیل اب عمران خان سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سے کرلیں تو بہتر ہے باقی تو جیسے تیسے مُلک چل ہی رہا ہے!! 😊
Suleman Shah Rashdi135,089 Aufrufe • vor 2 Monaten

🚨🚨 اگر یہ موصوف آپ کے ترجمان ہیں تو انہیں خاموش کروا دیجیئے کیونکہ آپ کے ایسے ہی ترجمان عمران خان اور اب مولانا فضل الرحمن کے بیانیہ کو سچ ثابت کررہے ہیں اور اسی عسکری اداروں پر ہرزہ سرائی بھی normalize ہوتی جارہی ہے۔ خواتین و حضرات! پاکستان میں اب غیر آئینی عمل اتنا normalize ہوچُکا ہے کہ نیشنل ٹی وی پر بظاہر دو سینیئر صحافی مسکراتے ہوئے تبصرہ کر رہے ہیں کہ وزیراعظم کا انتخاب مقدرہ سے understanding پر منحصر ہے، مطلب عوام کے ووٹ کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی۔ اصولی طور پر تو اِن دونوں کو نیشنل ٹی وی پر غیرآئینی عمل کی ترویج کرنے پر PECA کے تحت نوٹس ملنا چاہئیے۔ بطور میڈیا مینیجر بھی آپ سے گزارش ہے کہ ایسی گفتگو سے آپ کا اقبال بلند نہیں ہوگا بلکہ عوام میں آپ کے لیئے عدم اعتماد مزید بڑھے گا اور عسکری اداروں پر ہرزہ سرائی مزید normalize ہوجائے گی جو مُلک کے لیئے تشویشناک ہوگا۔ ترجمان بدلیہے🙏🏻🙏🏻 Muneeb Farooq Rauf Klasra
Suleman Shah Rashdi27,419 Aufrufe • vor 16 Tagen

اُس رات میں بھی وزیراعظم ہاؤس میں تھا۔ عمران خان صرف ڈائری نہیں وزیراعظم ہاؤس کی ایک عدد کالی mercedes بھی ساتھ لیکر گئے تھے۔ دوسرا، عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس میں اِس لیئے کوئی سامان نہیں تھا کیونکہ وہ صبح ۱۱ بجے ہیلی کاپٹر میں وزیراعظم ہاؤس آتے تھے اور کچھ بھی ہوجائے ٹھیک ۴ بجے ہیلی کاپٹر میں واپس بنی گالہ جاکر ارطغل سیریز کا سیزن دیکھتے تھے (ذرائع بنی گالہ) اور امور اعظم خان اور ملیٹری سیکریریٹری کو سونپ جاتے تھے۔ جس دِن جنرل باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس آنا ہوتا تھا صرف اُس دِن عمران خان ۴ بجے کے بعد موجود رہتے۔ عمران ریاض میرے چاند، عمران خان کو مہاتیر محمد ثابت کرنا چھوڑ دیں، ہم جیسے غیراہم سابق بیوروکریٹ بہت کچھ جانتے ہیں!! 😊 Imran Riaz Khan
Suleman Shah Rashdi125,895 Aufrufe • vor 3 Monaten

مجھے ہے حُکمِ اذاں، لا الہ الا اللّہ!! یا اللّہ! میرے مُلک کی سلامتی فرما! یا حیُ یا قیوم! عمران خان کو استقامت بخش اور اُسے عزت و وقار کیساتھ رہائی بخش دے! یا رحمٰنُ یا رحیم! امتِ مسلمہ کی حالتِ زار پر رحم فرما! #مشن_نور_مجھے_ہے_حکمِ_اذان #مشن_نور_ابتدائے_انقلاب
Suleman Shah Rashdi97,027 Aufrufe • vor 10 Monaten

یوٹیوبرز کی اصلیت!! آج بھی عمران خان کی مقبولیت آسمان چھو رہی ہے!!! آدھے گھنٹے کے لیئے بھی اگر عمران خان کو رہا کیا جائے تو وہ 3/4 اکثریت سے جیت جائینگے!! پی ٹی آئی کا ہدف پاک فوج ہے کوئی سیاسی جماعت نہیں!! عمران خان کے بیانیئے کا مقابلہ کرنے میں سویلین حکومت ناکام ہوچکی ہے! لوگ کارکردگی نہیں بیانیئے کے پیچھے چلتے ہیں جاہے جھوٹا ہی کیوں نہ ہو!
Suleman Shah Rashdi52,155 Aufrufe • vor 8 Monaten

🚨🚨آئیے، آپ کو تحریکِ عدم اعتماد کے وہ واقعات بتاتے ہیں جو کبھی میڈیا پر نہیں دکھائے گئے!! سنیئے عوام سے پوشیدہ بند دروازوں کے پیچھے سیاست دانوں کے جوڑ توڑ!! سائفر کی حقیقت؟؟ معاملہ عدم اعتماد تک کیسے اور کیوں پہنچا؟ عمران خان کے ADC کی مجھے اہم کال! جنرل باجوہ سے میری مختصر مگر خوشگوار ملاقات۔۔ شاہ محمود قریشی کی سائفر کے سیاسی استعمال کی مخالفت!! تحریکِ عدم اعتماد سے متعلق ایک سابق بیوروکریٹ کے ہوش رُبا مشاہدات و انکشافات!!
Suleman Shah Rashdi16,270 Aufrufe • vor 2 Monaten

سُن لیں سینیئر صحافی ابصار عالم من و عن وہی بات کر رہے ہیں جو میں نے کل اپنے اِس انٹرویو میں کہی: ن لیگ کی حکومت پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیئے کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ نا اِن میں اہلیت ہے نا قابلیت اور نا ہی نیت کہ یہ فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کا جواب دیں۔ پاک فوج اور آئی ایس پی آر کو اِس حکومت پر انحصار چھوڑ کر اِس بیانیئے کی جنگ خود لڑنی پڑے گی۔ DG ISPR Absar Alam
Suleman Shah Rashdi38,159 Aufrufe • vor 8 Monaten

🚨🚨میں پوری قوم کا شعور جنجھوڑنے والا ہوں!! لیکن اُس سے پہلے میری گزارش ہے کہ ایک بار یہ وڈیو دیکھ لیں تاکہ آپ کو آپ کے شعور و عقل کی اہمیت کا احساس ہوجائے۔ اللّہ تعالی نے انسان کو عقل و شعور عطا فرماکر اپنی باقی مخلوق سے ممتاز فرمایا لیکن ہم نے کس طرح اپنے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی اندھی تقلید کرکے اس عظیم صلاحیت کو بےکار بنادیا۔ میں یوٹیوبر نہیں کہ آپ کے ویوز سے ڈالر کمالوں گا۔ میں نے یہ کام اللّہ تعالی کی رضا کے لیئے کیا ہے اور آپ اللّہ اور اُس کے رسول صلی اللّہ علیہ والہ وسلم کے لیئے اپنی زندگی کے ۱۷ منٹ دے دیں تاکہ آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو! وماعلینا الا البلاغ المبین!!
Suleman Shah Rashdi10,369 Aufrufe • vor 2 Monaten

سائیں زرداری صاحب! اختلاف مجھے عمران خان سے بھی ہے لیکن آپ قید کا بھاشن عمران خان کو دے کر اپنے اوپر لوگ ہنسوا رہے ہیں! ایک تو عمران خان کو ڈیڑھ سال نہیں اڑھائی سال جیل میں ہوگئے ہیں۔ دوسرا وہ آپ کی طرح بیماری کا ڈرامہ کرکے ہسپتال منتقل نہیں ہوا نہ ہم نے کبھی اُس کی چیخ سُنی کہ مجھے باہر نکالو!! آپ کی قید کے قصے آج بھی ضیاء الدین ہسپتال کی دیواروں پر نقش ہیں! ایس قید سب کو ملے تو کوئی رہائی ہی نا مانگے! عمران خان کی سیاست سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اُس سے زیادہ بہادر اور استقامت والا انسان آپ کی نسل میں پیدا نہیں ہوسکتا!! PPP
Suleman Shah Rashdi12,569 Aufrufe • vor 5 Monaten
