
Samar Abbas
@Samarjournalist • 6,342 subscribers
Bureau Chief @PublicNews_com Karachi Ex @24NewsHD @City21KHI @92newschannel #CNBC @newsonepk #ApnaTv #Member #CRA #KUJ #PFUJ
Shorts
Videos

کراچی ڈی ایچ اے فیز 8 میں واقع اپارٹمنٹ کی لفٹ میں ایم پی اے کے بیٹے عمران ابڑو اور اس کے ملازم کی خواتین پر تشدد کی وڈیو منظر عام پر آ گئی زرائع کے مطابق ایم پی اے نے صلح صفائی کے بعد اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے الٹا خواتین اور اس کے شوہر پر ہی مقدمہ درج کروا دیا اور خواتین کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا کیا قانون خواتین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی کوئی ایکشن لے گا #Karachi Sindh Police
Samar Abbas497,571 views • 3 years ago

کراچی کا معروف شاپنگ سینٹر گل پلازہ خوفناک آتشزدگی کی لپیٹ میں آ کر کھنڈر بن گیاپلازہ میں قائم ایک ہزار کے قریب دکانیں اور ان میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس اندوہناک حادثے میں اب تک پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد کے پلازہ میں موجود ہونے کی اطلاعات نے تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے شدید آگ کے شعلے گھنٹوں تک بلند ہوتے رہے اور دنیا بھر کی نظریں جلتے ہوئے گل پلازہ پر جمی رہیں، مگر افسوس کہ اس سانحے کے دوران کراچی بے یارو مددگار نظر آیاسوائے گورنر سندھ کے، کوئی حکومتی نمائندہ جائے وقوعہ پر متاثرین کی داد رسی کے لیے نہ پہنچ سکا یہ واقعہ اس تلخ حقیقت کو ایک بار پھر بے نقاب کرتا ہے کہ کراچی جیسے عظیم شہر میں سانحات کے وقت صرف بیانات ہی رہ جاتے ہیں،عملی اقدامات اور فوری ریلیف کہیں دکھائی نہیں دیتا اب تو یہ احساس گہرا ہوتا جا رہا ہے کہ اس شہر کا کوئی پرسانِ حال نہیں اللہ تعالیٰ کراچی پر رحم فرمائے ، آمین #Karachi #GulPlaza
Samar Abbas35,036 views • 4 months ago

کراچی نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچہ مین ہول میں گرگیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم پہنچ گئی ابتدائی اطلاع کے مطابق ایک فیملی اسٹور میں شاپنگ کے لیے آئی تھی شاپنگ کے بعد فیملی جیسے ہی نکلی بچہ اسٹور کے قریب ہی کھلے مین ہول کے اندر گرگیامین ہول پر ڈھکن نہیں لگا ہوا تھا ریسکیو 1122 کی ٹیم مین ہول میں بچے کو تلاش کررہی ہے ماں غم سے نڈھال #Karachi
Samar Abbas42,450 views • 6 months ago

اوورسیز پاکستانی فیملی کیساتھ کراچی کے بینک میں فراڈ برانچ مینجر اور عملے نے جعلی دستخط کرکے لاکھوں امریکی ڈالر نکال لئیے فیملی جب پاکستان واپس آئی اکاؤنٹ چیک کئیے تو اکاؤنٹس خالی ایف آئی اے نے شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ایف آئی اے کے ایک آفیسر سے بات ہوئی تو اس کا کہنا تھا کہ ایسی شکایات مزید بھی موصول ہوئی ہیں حکام بالا کو چاہئیے کہ فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ دیگر اوورسیز پاکستانیو کا حکومت پر اعتماد بحال ہو سکے Anwaar ul Haq Kakar Fahd Haroon (S.I.) 🇵🇰 Federal Investigation Agency - FIA DG ISPR
Samar Abbas47,326 views • 2 years ago

عوام کی بے حسی کورنگی بلال چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے باپ جاں بحق بیٹا کاشف زخمی ڈاکوؤں نے جیسے ہی رقم لوٹنے کی کوشش کی باپ عبدالمالک نے دس لاکھ روپے کی رقم فضا میں اچھال دی جس پر ڈاکوؤں نے مقتول کو گولیاں مار قتل کر دیا مقتول کے بیٹے کاشف نے پستول سے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو زخمی اور دوسر ے دو ملزمان کے تعاقب میں بھاگا تو ملزمان کی فائرنگ سے بیٹا کاشف بھی زخمی ہو گیا اسی دوران قریب موجود عوام نے زخمیوں کی مدد یا ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بجائے پیسے اٹھانے شروع کر دئیے پولیس نے ایک زخمی ملزم کو گرفتار کرکے تین لاکھ روپے برآمد کر لئیے بقیہ رقم کی تلاش جاری #Karachi Sensitive graphic
Samar Abbas21,647 views • 1 year ago

کراچی گلستان جوہر بلاک 4 میں سرعام لڑکی سے زیادتی کی کوشش لڑکی کی چیخ پکار پر گلی میں میں موجود گارڈز متوجہ ہوئے تو ملزم موٹر سائیکل اسٹارٹ کرکے فرار ہو گیا پولیس کے مطابق گارڈز کے بیانات لے لئیے ہیں اطراف کی سی سی ٹی وی حاصل کی جا رہی ہیں لڑکی کھروں میں کام کرتی ہے تاہم لڑکی نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا کوشش کر رہے ہیں کہ لڑکی سے متعلق مزید معلومات مل جائیں تاکہ ملزم کو گرفتار کرنے میں آسانی ہو سکے پولیس نے دعوہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے #Karachi
Samar Abbas22,596 views • 2 years ago
No more content to load