
Shahram Khan Tarakai
@ShahramKTarakai • 320,073 subscribers
Member National Assembly Pakistan/PTI
Shorts
Videos

آج پھر صوابی میرے گھر پر کے پی پولیس &سادہ لباس والوں نے چھاپہ مارا ۔پولیس اس حد تک سیاسی انجینرنگ میں شامل ہوگئی ہیں کہ آئے روز صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی روک تھام کی کوئی فکر نہیں۔عوام خراب حالات کی نظر ہو رہے ہیں ۔آئی جی صاحب! غیر قانونی کام پر عمل پیرا ہیں۔KP Police
Shahram Khan Tarakai269,320 views • 3 years ago

عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے ہمیں اندر جانے دیں۔ہمیں اپنے بھائی سے ملنے دیں۔انھوں نے میڈیا پرکہا ہم آپ کو commitment کر رہے ہیں کہ ہم اب باہر آ کے کوئی ایسی بات نہیں کریں گے۔لیکن ہمیں اپنے بھائی سے ملنے دیں۔اس وقت concern پوری party کوپوری قوم کویہ ہے کہ ان کی صحت کا ہمیں پتہ چلے
Shahram Khan Tarakai11,261 views • 29 days ago

میں اپنے حلقے کے ایک مزدور کا بل لے کر آیا ہوں۔ 322 یونٹ استعمال کیے، بل آیا 12,056 روپے۔ یعنی فی یونٹ 37 روپے 44 پیسے۔ جناب سپیکر، اس بل پر نظر ڈالیں تو صرف ٹیکس ہی 4 ہزار سے زیادہ ہیں۔ میٹر رینٹ، سروس رینٹ، FPA، FC سرچارج، GST، انکم ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس... ٹیکس پر ٹیکس۔ 322 یونٹ کا بل، آخر میں ٹوٹل بن گیا 16,047 روپے۔ یعنی فی یونٹ 50 روپے پڑا۔ حکومت کہتی ہے کہ 8,465 روپے کمانے والا "غربت کی لائن سے اوپر" ہے۔ لیکن اس مزدور کا بجلی کا بل ہی 16 ہزار آ گیا۔ وہ کھائے گا کیا؟ بچوں کو پڑھائے گا کیا؟ پیسکو والوں نے پول، ٹرانسفارمر، تار، میٹریل سب کے پیسے عوام سے لیے۔ انسٹالیشن کے بھی پیسے لیے۔ پھر بھی جب میٹر لگوانے جاؤ تو رشوت مانگتے ہیں۔ 16 ہزار مانگتے ہیں، 4 ماہ بعد میٹر لگاتے ہیں، اور پہلا بل 1 سال بعد لاکھوں کا بھیج دیتے ہیں۔ ،پیسکو میں 18 سے 20 ہزار پوسٹیں خالی پڑی ہیں۔ پرائیویٹائزیشن کے نام پر بھرتی بند کر دی۔ عملہ کم ہے تو لوڈشیڈنگ 12 سے 18 گھنٹے ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم سے 6400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔ وہ بجلی ہماری ہے، ہمارے صوبے کی ہے۔ لیکن ہمیں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ دے رہے ہیں۔ یہ ظلم بند ہونا چاہیے۔ عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں-
Shahram Khan Tarakai22,438 views • 2 months ago

صوابی میں سردیوں میں جس بے رحمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، وہ ناقابلِ برداشت ہے۔ درجہ حرارت صفر اور منفی میں ہے مگر بجلی آدھا گھنٹہ بھی میسر نہیں۔ ہر 20، 25 منٹ بعد دو دو، تین تین گھنٹے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔ پنجاب میں ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں جبکہ صوابی جس کے سینے پر تربیلا ڈیم واقع ہے، وہاں سردیوں میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ یہ سراسر ناانصافی ہے۔ بجلی تو ہے ہی نہیں، مگر بل آسمان کو چھو رہے ہیں۔ ایک بلب اور ایک پنکھے والے گھروں میں بھی ہزاروں نہیں بلکہ بیس سے پچاس ہزار تک کے بل آ رہے ہیں۔ ہم اس ناروا اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صوابی اور خیبر پختونخوا کے عوام پر رحم کیا جائے۔
Shahram Khan Tarakai21,938 views • 8 months ago

ہمارا لیڈر عمران خان جیل میں ہمارے بہت سے رہنما جیل میں اور حکومت نے ہم سب کو دہشت گرد نامزد کیا ہوا ہے ۔پھر یہ کہتے ہیں ہم مذاکرات نہیں کرتے ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ، جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی ۔اچکزئی صاحب کی ملاقات نہیں کروائی جاتی ،وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کی ملاقات نہیں کروائی جاتی، بہنوں کی ملاقات نہیں کروائی جاتی ۔جیل احکام ہائی کورٹ کا آرڈر نہیں مانتے۔ تو ان حالات میں کیا مذاکرات کریں ۔
Shahram Khan Tarakai10,916 views • 3 months ago

ممبران اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ کے اندر دھرنا جاری !#ReleaseImranKhan
Shahram Khan Tarakai13,834 views • 7 months ago
No more content to load