
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟
@Sughrasadafdr • 36,132 subscribers
Chairperson Wijdan Institute of Sufism.Poet,Writer,Columnist Jang,Ph D in Sufism.https://t.co/gv6DcUMOeG:
Shorts
Videos

سید نور ایک نہایت خوبصورت ،مہذب ،محبوب اور باوقار شخصیت کے مالک ہیں،ان کے اعلیٰ اخلاق، خلوص اور شخصی خوبیوں کے باعث ایک وسیع حلقۂ احباب ان سے دلی احترام اور محبت رکھتاہے. ان سے ملاقات ہمیشہ خوشگواریت کا حامل ہوتی ہے. آج سید نوراسٹوڈیوز میں کچھ وقت پاکستان فلم انڈسٹری کی ممتاز شخصیات کے ساتھ گزار کر بہت اچھا لگا . اس محفل میں سید نور کے علاوہ صائمہ نور، شازل نور، اداکارہ نغمہ اور ایک نئی اداکارہ بھی موجود تھیں. یہ چند گھنٹے نہایت خوشگوار اور یادگار بن گئے. سید نور پاکستان فلم انڈسٹری کا ایسا روشن ستارہ ہیں جو اب محض ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارے کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں.وہ بیک وقت کہانی کار، پروڈیوسر اور ہدایت کار ہیں . انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں تخلیق کیں ہیں جو صرف تفریح ہی فراہم نہیں کرتیں بلکہ معاشرے میں شعور، آگہی اور مثبت اقدار کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتی ہیں. پاکستانی سینما کی ترقی اور احیاء میں ان کی خدمات فابلِ ستائش ہیں. ہر وقت مسکراتی اور جھلملاتی صائمہ نور ایک باصلاحیت اور خوبصورت فنکارہ ہونے کے ساتھ ایک شاندار انسان بھی ہیں،ان کی خوبصورتی صرف ظاہری نہیں بلکہ ان کا باطن بھی حسنِ اخلاق اور خیر سے مزین ہے.حلیمی،رواداری، شائستگی اور شگفتگی ان کی شخصیت کے نمایاں اوصاف ہیں،پاکستانی فلم انڈسٹری میں ان کا شمار کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، وہ اُن چند اداکاروں میں شامل ہیں جو کبھی کسی قسم کی بیان بازی کا حصہ نہیں بنتیں ، اپنی بے مثال فنی صلاحیتوں کےساتھ ساتھ صائمہ نور نے اپنے مثبت رویے اور حُسن اخلاق سے بھی شائقین کے دل جیتے ہیں . ان دنوں وہ اپنی نئی فلم کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ ’’للکارا سنگھ‘‘ کی ڈبنگ بھی جاری ہے. اس موقع پر سید نور کی نئی فلم کے چند گانے دیکھنے کا اتفاق ہوا جو بے حد پسند اچھےلگے . امید ہے ،آنے والے دنوں میں سید نور کی مزید خوبصورت اور معیاری فلمیں ہمیں دیکھنے کو ملیں گی ، لاہور فلم نگری ہے یہاں فلمیں بنتی رہنی جاہیے
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟41,510 views • 3 days ago
1:37
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

رمضان سےایک دن پہلے میٹرو سے اور چیزوں سمیت یہ پریشر کُکر خریدا ، چند دنوں بعد پہلی بار چنے اُبالنے کے لئے رکھا تو اُبال آنے کے تھوڑی دیر بعد کُکر میں آگ لگ گئی ، شکر ہے کوئی بندہ قریب نہیں تھا اور کُکر کا پانی گرنے سے چولہا بُجھ گیا ، تاہم کافی پریشانی ہوئی ، بتہ چلا اس میں لگی ربڑ غیر معیاری تھی ، میٹرو پر لے کر گئے تو متعلقہ فردنے کہا ، باہر کہیں سے ربڑ تبدیل کروا لیں ، ہم کُچھ نہیں کر سکتے ، میرا خیال ہے اتنے بڑے سٹورز کوغیر معیاری اور نقصان دہ چیزیں نہیں بیچنی چاہیے اور خرابی کی صورت میں تبدیل کرنا چاہیے ، @LahoreMetro
𝐃𝐫 𝐒𝐮𝐠𝐡𝐫𝐚 𝐒𝐚𝐝𝐚𝐟76,415 views • 1 month ago
No more content to load


