
Asad Younis Tanoli
@tanolipak • 56,049 subscribers
Journalist. Producer. 18+ yrs with top media outlets. Int’l relations & environmental focus. Storytelling for global change.
Shorts
Videos

پاکستانی قوم آج ذلت، بے حسی اور سفاکی کی انتہا پر کھڑی ہے؛ اب ظلم کو امیر یا غریب سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، جس کا جہاں تک بس چلتا ہے، وہ ظلم کر رہا ہے۔ ایک معصوم بچی کا بازو ٹوٹا ہوا ہے اور ایک ٹیچر اپنی انا کی تسکین کے لیے اس کے زخمی بازو میں سوئیاں چبھو دیتی ہے، پھر ہم شکایت کرتے ہیں کہ حکمران ظالم ہیں اور خدا ہم سے ناراض ہے۔ جب معاشرہ خود اس حد تک سفاک ہو جائے تو حکمران بھی ایسے ہی ملتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی، سماجی بائیکاٹ اور ملازمت سے برطرفی ہونی چاہیے، جبکہ ان کی ذہنی حالت کا باقاعدہ طبی معائنہ بھی ضروری ہے۔
Asad Younis Tanoli25,334 次观看 • 27 天前

اس وقت رات کے 2:05 بج رہے ہیں اور اسلام آباد میں ایسی شدید بارش ہو رہی ہے کہ خدا کی پناہ۔ افسوس یہ ہے کہ ہم اس نعمتِ خداوندی سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اربوں گیلن پانی ضائع کر دیتے ہیں، پھر پورا سال پانی کو ترستے ہیں۔ جن مقامات پر ہر بار پانی جمع ہوتا ہے یا نقصان پہنچاتا ہے، وہاں بے ہنگم تعمیرات کے بجائے چھوٹے ڈیم اور آبی ذخائر بنائے جائیں تو یہی پانی پورا سال ہماری ضروریات پوری کر سکتا ہے اور اسلام آباد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہی بات میں اپنے علاقے کے لیے بھی کرتا ہوں، جہاں قدرتی دریا اور نالے موجود ہیں اور پورے علاقے کو پانی فراہم کیا جا سکتا ہے۔ مگر وقتی سیاسی مفادات، ووٹ بینک اور لوگوں کو محتاج رکھنے کی سیاست کے باعث قدرتی آبی وسائل کو ترقی دینے کے بجائے بور اور ہینڈ پمپس پر انحصار کیا جاتا ہے، جو زیرِ زمین پانی کی سطح مسلسل کم کرنے کے ساتھ مستقبل میں سنگین ماحولیاتی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
Asad Younis Tanoli22,019 次观看 • 1 个月前

جس طرح قصور کی زینب کے لیے پورا پاکستان ایک ہو گیا تھا، اسی طرح ہری پور کی 5 سالہ آیت نور کے لیے بھی پاکستان کو ایک ہونا چاہیے۔ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے مبینہ زیادتی کا اعتراف بھی کیا، مگر بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ معذرت کے ساتھ، یہ ہری پور ہے؛ پاکستان کے بیشتر علاقوں کی نسبت بہتر انفراسٹرکچر، تعلیمی معیار اور شعوری سطح رکھنے والا ضلع، جہاں میڈیا اور ریاستی اداروں کی رسائی بھی موجود ہے۔ ایسے علاقے میں ایک معصوم بچی کا اس طرح لاپتہ ہونا انتہائی خوفناک اور تشویشناک ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتی رہیں گی، مگر خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو اپنی براہِ راست نگرانی میں لے کر آیت نور کی فوری بازیابی یقینی بنائے۔ جس باپ کی بچی کئی روز سے لاپتہ ہو، اس پر کیا گزر رہی ہوگی، اس کا اندازہ صرف وہی کر سکتا ہے۔ #JusticeForAyatNoor
Asad Younis Tanoli17,636 次观看 • 1 个月前
0:38
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

وقاص اکرم شیخ نہ صرف ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں بلکہ الفاظ کے چناؤ میں بھی غیر معمولی مہارت رکھتے ہیں۔ نون لیگ کی تعریف میں ان کا استعمال کردہ جملہ “چار کن ٹٹے” ایک مکمل سیاسی تجزیہ ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے انہوں نے پورے سمندر کو ایک کوزے میں بند کر دیا ہو اور حقیقت بھی یہی ہےکہ ن لیگ کے پاس کل ملا کر چار کن ٹٹے ہی بچے ہیں۔
Asad Younis Tanoli34,764 次观看 • 1 年前

یہ آگ اسرائیل یا ایران کے درمیان جنگ کی نہیں بلکہ شیروان ایبٹ آباد کے وسط میں ایک پہاڑی پر لگی ہے جو پولیس اسٹیشن اور تحصیل ہیڈکوارٹر کی زیر تعمیر عمارت دونوں سے صرف آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں ادارے موجود ہیں مگر کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آئی حالانکہ یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے نواز شریف دو بار ایم این اے منتخب ہوئے اور اب پوری طرح تحریک انصاف کا غلبہ ہے پھر بھی نہ کوئی حرکت ہے نہ سنجیدگی جبکہ کلائمٹ چینج سے درجہ حرارت پہلے ہی خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور ایسی ممکنہ شرارت انسانوں چرند پرند اور حیوانات سب کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور اس مقام سے ڈیڑھ کلومیٹر دور ایک ایسا جنگل بھی ہے جہاں فزن جنگلی مرغیاں اور گرے گورال یعنی پہاڑی بکریاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں
Asad Younis Tanoli33,609 次观看 • 1 年前

ایبٹ آباد پاکستان کا خوبصورت، پُرامن اور مثالی شہر ہے جہاں جرائم کی شرح ملک میں سب سے کم ہے اور تعلیم و ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس پاکستان کے کسی بھی ضلع سے زیادہ ہے۔ یہاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال جیسے عظیم ادارے (1600–2000 بیڈز)، سات سے زائد میڈیکل کالجز اور ملک کے بہترین اسکولز اس شہر کی پہچان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایبٹ آباد خوبصورتی، امن اور ترقی کی علامت اور خیبر پختونخوا کا سمر کیپیٹل کہلاتا ہے #Abbottabad #LowestCrimeRate #TopHDI #EducationHub
Asad Younis Tanoli16,003 次观看 • 9 个月前
没有更多内容可加载