
Usman Dar
@UdarOfficial • 2,783,204 subscribers
Ex-Special Assistant to Prime Minister on Youth Affairs. Committed to the Progress & Success of Pakistan’s biggest asset: Our Youth.Naya Pakistan. Sialkot #NA71
Shorts
Videos

میری بوڑھی ماں نے آج چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ چیف جسٹس صاحب ایک فریادی ماں اپنے خلاف ہوئے ظلم پر آپ سے انصاف چاہتی ہے۔ آج لگائیں اپنی عدالت اور بلائیں اُن درندوں کو جنہوں نے اس ماں کے سر سے پہلے چادر کھینچی، پھر عزت پر حملہ آور ہوئے اور اب گھر کے چھت چھین کر سڑک کے باہر کھڑا کر دیا۔ میری بیوہ ماں کو اس گھر سے نکالا گیا ہے جو ان کے مرحوم شوہر کا ہے اور میری ملکیت میں بھی نہیں ہے۔ چیف جسٹس صاحب۔ جانے سے پہلے امر ہو جائیں۔ آج اسی دنیا میں عدالت لگائیں میں بھی حاضر ہونے کیلئے تیار ہوں لیکن انصاف کر کے جائیں۔ ورنہ اپنے انصاف کا معاملہ اللہ پر چھوڑوں گا اور بے شک اس کا انصاف سب سے بہتر ہے۔ پاکستانیوں میرا یہ پیغام چیف جسٹس پاکستان تک پہنچانے میں میری مدد کریں۔
Usman Dar1,333,147 次观看 • 2 年前

Emergency 🚨 SOS عثمان ڈار کی والدہ کی چیف جسٹس پاکستان کے نام پُکار۔ آج عیدمیلاد النبی ﷺ کے مبارک دن ایک ماں اعلی عدلیہ سے اپیل کرتی ہے کہ میرے بیٹے عثمان ڈار کو اٹھائے ہوئے آج 20 دن گزر چکے ہیں۔ مجھے کوئی علم نہیں کہ میرے بیٹے کو کہاں لے گئے ہیں۔ میں اعلی عدلیہ سے ایک ماں کی حیثیت سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے۔ چیف جسٹس پاکستان ایک ماں کی پکار سن کر مدد کریں۔ مجھے امید ہے عدلیہ میرا پیغام سن کر میری مدد ضرور کرے گی جس پر میں ان کی شکر گزار اور ان کیلئے ہمیشہ دعا گوہ رہوں گی۔ پاکستانیوں یہ پیغام چیف جسٹس پاکستان تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔ شکریہ۔ والدہ عثمان ڈار
Usman Dar486,694 次观看 • 2 年前

دو روز قبل میری رہائش گاہ اور جناح ہاوس سیالکوٹ میں پولیس حملے کے دوران قائداعظم کی سینکڑوں تصاویر کو بھی توڑ دیا گیا،یہ تصاویر قایداعظم کی محبت میں جناح ہاوس گیلری میں سجائی گئی تھیں جنہیں ملک بھر کی لائبریریوں سے یادگار کے طور پر اکٹھا کیا گیا تھا، پولیس کے جوانوں نے بانی پاکستان اور فاطمہ جناح کی تمام تصاویر ڈنڈے مار مار کر توڑ دی۔
Usman Dar481,523 次观看 • 3 年前

جو رہنما دباؤ کے باعث پارٹی چھوڑ رہے ہیں کارکنان اُن کو بُرا بھلا نہ کہیں، اور جو مشکل وقت میں ساتھ ہیں ان کو نہ میں بھولوں گا نہ یہ قوم بھولے گی، عظیم لیڈر کا صبر بھی کمال ہے، خان صاحب دل تو پہلے ہی جیت چکے ہو ہماری جان بھی آپ کیلئے حاضر ہے۔ میرے گھر اور اہل خانہ کے ساتھ جو ہوا وہ اس حقیقی آزادی کی راہ میں ایک چھوٹی سی قربانی سمجھوں گا۔ مرتے دم تک اور آخری سانس تک صرف عمران خان۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
Usman Dar417,940 次观看 • 3 年前

جس وقت میرے گھر پر حملہ ہوا، میری بزرگ والدہ کو زدو کوب کیا گیا تو دِل تڑپ گیا کہ کِس قدر ظالم لوگ ہیں کیا کسی اور کی ماں کی تذلیل کرنے والے بھول گئے کہ انہیں بھی کسی ماں نے جَنا ہے۔ فون پر بات ہوئی تو والدہ نے کہا یہ ظلم ہم سہ لیں گے لیکن تم جس لیڈر کیلئے کھڑے ہو اس سے پیچھے نہیں ہٹنا۔ میری کمزور اور ضعیف والدہ تمہارے ناپاک ارادوں سے زیادہ مضبوط نکلیں۔
Usman Dar416,291 次观看 • 3 年前

ہتھکڑیوں میں قید اس شخص کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ عثمان ڈار کا بھائی اور عمران خان کا ورکر ہے۔ عامر ڈار پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے لیکن اس کے چہرے سے مُسکراہٹ نہیں چھین سکے۔ یہ وقت ہم گزار لیں گے، نہ عہدے ہمیشہ رہے نہ تمہاری طاقت رہے گی۔ حساب ہو گا اور سب کے سامنے ہو گا۔ انشااللہ تب تک اس ظلم اور زیادتی کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا وہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔
Usman Dar405,586 次观看 • 3 年前

اللہ کی قسم بطور پاکستانی مجھے سائفر کا کیس بنائے جانے پر شرم آ رہی ہے۔ جس شخص نے ملکی غیرت پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے پاکستان کا وقار بلند کیا آپ نے اسی کو پکڑ کر اندر کر دیا۔ ڈونلڈ لو کو خوش کرنے کیلئےقوم کو غلامی کی تہ تک لے جا کر ذلیل کر رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا یہ بیان ہر پاکستانی کے دل کی ترجمانی کر رہا ہے۔
Usman Dar324,408 次观看 • 2 年前

چھوٹے میاں نے اقتدار میں آنے کیلئے بڑی بڑی بڑھکیں تو مار لیں لیکن اب منہ چھپانے کو جگہ نہیں مل رہی۔ یہی خواب کچھ لوگوں کو بند کمرے میں بٹھا کر دکھائے گئے۔ بند کمرے والے تو میاں صاحب کو ہمارے سر ہر سوار کر کے خود نکل گئے لیکن عوام یہ سب بھگتے گی اور تب تک بھگتے گی جب تک اپنے حق کیلئے کھڑی نہیں ہو گی۔
Usman Dar227,582 次观看 • 3 年前