
اردو ترجمہ | Qur'an
@UTQuran • 165,506 subscribers
Indeed We have made the Qur’ān easy for seeking advice. So, is there one to heed to the advice? Al-Qamar
Shorts
Videos

اے ایمان والو! جب جمعہ کے دِن نماز کے لئے پکارا جائے تو اللہ کے ذِکر کی طرف لپکو، اورخریدوفروخت چھوڑ دو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے،اگر تم سمجھو۔ پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ، اور اللہ کا فضل تلاش کرو،اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو۔ سورۃ الجمعۃ
اردو ترجمہ | Qur'an22,331 просмотров • 3 лет назад

بیشک ہم نے اس (قرآن) کو شبِ قدر میں نازل کیا ہے۔ اور تمہیں کیا معلوم کہ شبِ قدر کیا چیز ہے؟ شبِ قدر ایک ہزار مہینوں سے بھی بہتر ہے۔ اُس میں فرشتے اور رُوح اپنے پروردگار کی اجازت سے ہر کام کے لئے اُترتے ہیں، وہ رات سراپا سلامتی ہے فجر کے طلوع ہونے تک۔ سورۃ القدر
اردو ترجمہ | Qur'an19,207 просмотров • 3 лет назад

اور جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے، اُس نے اُن کو ورغلانے کی کوشش کی، اور سارے دروازوں کو بند کردیا، اور کہنے لگی: ’’آبھی جاؤ!‘‘ یوسف نے کہا: ’’اللہ کی پناہ! وہ میرا آقا ہے، اُس نے مجھے اچھی طرح رکھا ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ جو لوگ ظلم کرتے ہیں، انہیں فلاح حاصل نہیں ہوتی۔‘ سورۃ یوسف
اردو ترجمہ | Qur'an14,285 просмотров • 3 лет назад
Больше нет контента для загрузки