
VOA Urdu
@voaurdu • 392,012 subscribers
یہ وائس آف امریکہ اردو کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ وی او اے کی موبائل ایپ IOS ڈیوائسز کے علاوہ اینڈرائیڈ فونزاور ٹیبلٹس کے لیے بھی دستیاب ہے
Shorts
Videos

نومبر 26 کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ڈی چوک پر مظاہرے کے دوران احتجاج کرنے والے پر فائرنگ سے متعلق متضاد دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ نے گولی سے زخمی ہونے کے ایک دعویدار کو لیب میں جا کر ان کا معائنہ کروایا۔ لیب کی رپورٹ نے کیا ثابت کیا؟ دیکھیے اس وڈیو میں #pti
VOA Urdu463,887 views • 1 year ago

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کا کراچی میں احتجاج جاری ہے۔ شارع فیصل پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ بھی کی ہے جب کہ خواتین کارکنوں کو بھی ہاتھا پائی کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا۔
VOA Urdu637,481 views • 2 years ago

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کوتنقیدی خط لکھنے کی پاداش میں فوجی عدالت سے پانچ برس قید کی سزا پانے والے حسن عسکری کے والدین منظرِ عام پر آ گئے ہیں۔ حسن کے والد میجر جنرل (ر) ظفر مہدی کا کہنا ہے کہ ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے۔ نہیں معلوم کہ انصاف کے لیے کہاں جائیں۔ رپورٹ دیکھیے۔
VOA Urdu485,559 views • 3 years ago

آج کل پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے دور میں بھی متعدد افراد پر ملٹری کورٹس میں مقدمات چلے۔ انہی میں سے ایک ادریس خٹک بھی تھے۔ ادریس خٹک کی بیٹی طالیہ بتا رہی ہیں کہ ملٹری کورٹ میں ٹرائل کیسے ہوتا ہے؟ نذرالاسلام کی رپورٹ
VOA Urdu421,899 views • 3 years ago

پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی واشنگٹن ڈی سی میں جن امریکی اراکینِ کانگریس سے ملاقاتیں ہوئیں ان میں سے بعض نے ان ملاقاتوں کے بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس مین نے 'فری عمران خان' کا مطالبہ کیوں کیا؟ بتا رہی ہیں صبا شاہ خان۔
VOA Urdu213,799 views • 1 year ago

خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں منگل کو لگ بھگ 15 گھنٹوں تک ڈولی میں پھنسے سات افراد کو ریسکیو کرنے والے مقامی افراد کا چرچا ہے۔ دو نوجوانوں نے آپریشن میں معاونت کرتے ہوئے زِپ لائن سے ان افراد کی جانیں بچائی تھیں۔ قبل ازیں فوجی ہیلی کاپٹر سے ایک بچے کو ریسکیو کیا گیا تھا۔
VOA Urdu352,648 views • 2 years ago

اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے الزام عائد کیا ہے کہ عدلیہ اور فوج کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملک آج اس حالت میں ہے۔ ان کے بقول عدلیہ میں اتنی سکت نہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑ سکے۔ دیکھیے شوکت عزیز کا وی او اے کے نمائندے عاصم علی رانا کو دیا گیا خصوصی انٹرویو۔
VOA Urdu386,116 views • 3 years ago

"ایدھی صاحب کو باجرے کے کباب بہت پسند تھے۔ میں ایدھی صاحب کا انتظار کرتا تھا اور ان کے گھر آنے تک روزہ نہیں کھولتا تھا۔ 2005 کے زلزلے کے بعد ہم بہت سارے روزے نہیں رکھ سکے تھے۔" دیکھیے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی اور ان کی اہلیہ صبا فیصل کی رمضان کی یادیں۔ #VOAUrdu
VOA Urdu271,583 views • 3 years ago

صحافی، ویلاگر عمران ریاض خان کہاں ہے؟ یہ سوال پاکستانی شہری، صحافتی حلقے، بین الاقوامی تنظیمیں حتیٰ کہ ملک کی عدالتیں بھی پوچھ رہی ہیں مگر کسی ملکی ادارے کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا۔ ان حالات میں عمران ریاض کے گھر والے پر کیا گزر رہی ہے؟ دیکھیے اس رپورٹ میں #ImranRiazKhan
VOA Urdu257,671 views • 3 years ago

واشنگٹن ڈی سی کانگریس کی عمارت کے اندر کچھ ری پبلیکن اور ڈیموکریٹ اراکین کو نومبر میں ڈی چوک اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات پر بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے بھی شریک تھے اور اس کا موضوع تھا ’پاکستان میں انسانی حقوق کا بحران‘۔ صبا شاہ خان کی رپورٹ
VOA Urdu135,793 views • 1 year ago

جعفرایکسپریس پر حملے کے بعد کئی مسافروں کو یرغمال بنایا گیا۔ فوج کے ترجمان ادارے کے سربراہ کہا کہنا ہے کہ تمام یرغمالوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ تاہم کچھ یرغمال ایسے بھی تھے جو دہشتگردوں کی تحویل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ مرتضیٰ زہری نے ایسے کچھ سروائیورز سے بات کی ہے۔
VOA Urdu121,728 views • 1 year ago

پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے والے ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کے لیے ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے تین ارب روپے کی رقم بھی ادا کردی گئی ہے۔ افسران کے ذاتی استعمال کے لیے گاڑیاں کیوں خریدی جا رہی ہیں؟ بتا رہے ہیں محمد ثاقب۔
VOA Urdu117,378 views • 1 year ago

پاکستان سے امریکہ منتقل ہونے والے شمس بلوچ کا دعویٰ ہے کہ ان کے دو بھانجوں اور ایک 15 سالہ بھتیجے کو مکران ڈویژن سے لاپتا کیا گیا جن کی بعدازاں مسخ شدہ لاشیں ملیں۔ شمس کو نو برس قبل بلوچستان کیوں چھوڑنا پڑا اور ان کے اہلِ خانہ کن مشکلات سے دو چار ہیں؟ جانیے انہی کی زبانی۔
VOA Urdu128,004 views • 1 year ago











