
Yar Muhammad Khan Niazi
@YarMKNiazi • 32,396 subscribers
Focal Person to CM KP on Digital Media || Ex PTI SMT Head KP
Shorts
Videos

بابا جی کیس اپڈیٹ اب تک 390200 روپے کے فنڈز باباجی تک پہنچ چکے ہیں. باقی تفصیلات کیلئے وڈیو دیکھیں.
Yar Muhammad Khan Niazi87,698 просмотров • 11 дней назад

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِصدارت محکمہ ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات و جنگلی حیات کا اہم اجلاس! درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جنگلات قوم کی امانت ہیں اور ان کی لوٹ مار ناقابلِ برداشت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔ غیر قانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو فوری گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق یقینی بنائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت ترین قانونی اصلاحات کی جائیں گی اور سزاؤں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قانون مؤثر اور ناقابلِ فرار بنایا جا سکے۔ وزیرِاعلیٰ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ قانون میں موجود خامیوں کی نشاندہی کر کے نئی تجاویز پیش کریں۔ وزیرِاعلی نے کہا کہ قانون کی خامیوں کے باعث قومی وسائل کی لوٹ مار ناقابلِ برداشت ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان قوانین کو اتنا مضبوط بنایا جائے کہ کوئی بھی شخص درختوں یا جنگلی حیات کے وسائل پر ناجائز ہاتھ نہ ڈال سکے۔
Yar Muhammad Khan Niazi199,319 просмотров • 7 месяцев назад

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سائے تلے عوامی نمائندگی کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پہلی بار عمران خان اسٹیڈیم میں اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جہاں عوام براہِ راست کارروائی دیکھ سکتی ہے۔ اجلاس سے پہلے کے یہ مناظر اس تاریخی لمحے کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں عوامی آواز کو وہ مقام مل رہا ہے جس کا انتظار تھا۔ #AwamiAssembly
Yar Muhammad Khan Niazi29,794 просмотров • 1 месяц назад

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معصوم زینب جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے سے فون پر رابطہ کیا اور اُن کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔ چھوٹی سی زینب نے وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا, "میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا!" یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی خود لے لی۔ آج انشاء اللہ زینب کی سرجری ہوگی, دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مکمل شفا عطا فرمائے اور وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آئے۔ امین #آپکا_وزیراعلی_آپکے_ساتھ #SohailAfridi #CMKP
Yar Muhammad Khan Niazi72,638 просмотров • 6 месяцев назад

اڈیالہ جیل کے باہر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ملاقات ایک ننھی بچی سے ہوئی، جس نے بتایا کہ وہ غربت کے باعث اسکول نہیں جا سکتی۔ وزیراعلیٰ نے شفقت بھرے انداز میں کہا بیٹی! فکر نہ کرو، تمہاری تعلیم کا سارا خرچ میں اٹھاؤں گا۔ جس اسکول میں دل چاہے داخلہ لو، اور پڑھائی کبھی مت چھوڑنا۔ #CMKP #SohailAfridi #GirlsEducation
Yar Muhammad Khan Niazi73,932 просмотров • 6 месяцев назад

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا دورہ لاہور! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے زمان پارک میں چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعلیٰ کے ہمراہ ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔
Yar Muhammad Khan Niazi50,164 просмотров • 5 месяцев назад

Peshawar is becoming vibrant, brighter, and rising toward renewed glory.
Yar Muhammad Khan Niazi35,611 просмотров • 4 месяцев назад

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے خصوصی احکامات پر پشاور میں زینب کے دل کا پیچیدہ آپریشن گزشتہ دن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے بعد ابتدائی نگہداشت کے لیے اسے آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نے مسلسل اس کی حالت کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر کے مطابق زینب کی طبی حالت میں واضح بہتری آئی ہے اور اسے آئی سی یو سے دوسرے وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال کی تجربہ کار میڈیکل ٹیم بدستور اس کی صحت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو سکے. الحمداللہ معصوم زینب نارمل زندگی کی طرف لوٹ رہی ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد ہم دوبارہ انکا معصوم چہرہ اور بے باک باتیں سن سکیں گے۔
Yar Muhammad Khan Niazi48,616 просмотров • 6 месяцев назад

الحمدللہ! مسنگ لنک روڈ (پیکج 1) کی تعمیر کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے، جس کی مجموعی لمبائی 2.125 کلومیٹر ہے۔ پیکج 1 کے تحت تمام ترقیاتی کام پایۂ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور منصوبہ افتتاح کے لیے تیار ہے۔ انشاءاللہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی اس اہم منصوبے کا جلد باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ مسنگ لنک روڈ کی تکمیل سے پشاور کے شہریوں کو نہ صرف بہتر اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ شہر میں ٹریفک کے دیرینہ مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی، جس سے شہری زندگی مزید سہل اور منظم ہو جائے گی۔ #CMKP #SohailAfridi #MissingLinkRoad #Peshawar
Yar Muhammad Khan Niazi12,788 просмотров • 1 месяц назад

پروپیگنڈا الرٹ! اس ویڈیو میں “سوشل میڈیا ٹیم کو 5 کروڑ روپے دینے” کا جو دعویٰ کیا جا رہا ہے، وہ سراسر جھوٹ، گمراہ کن اور حقائق کے بالکل برعکس ہے۔ میں اسکی پہلے بھی بھرپور اندازمیں تردید کرچکا ہوں اور آج پھر سے اس کی واضح الفاظ میں تردید کرتا ہوں۔ جن 5 کروڑ روپے کے فنڈز کا ذکر کیا جا رہا ہے، وہ دراصل انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈیجیٹل میڈیا کریئیٹو وِنگ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں جاری کیے گئے تھے، اور وہ بھی صرف ایک ہی مرتبہ۔ لہٰذا جھوٹا بیانیہ گھڑنے اور پروپیگنڈا پھیلانے سے پہلے حقائق جان لینا اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ جب بھی کوئی تحریک شروع ہوتی ہے یا اس کا مومینٹم بنتا ہے، کچھ عناصر جان بوجھ کر جھوٹا پروپیگنڈا اور غیر ضروری بحث چھیڑ کر انصافینز کی توجہ اصل مقصد سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر الحمداللہ ہر بار انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Yar Muhammad Khan Niazi32,151 просмотров • 4 месяцев назад

عمران خان کے وژن کے تحت وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پشاور کی بیوٹی فکیشن پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ شہر کی سڑکیں، پارکس اور گرین بیلٹس رنگ برنگے پھولوں سے آراستہ کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہیں بلکہ ماحول کو بھی خوشگوار بنا رہی ہیں۔ یہ اقدامات صاف، سرسبز اور خوشحال خیبر پختونخوا کی جانب ایک اہم پیش رفت ہیں۔ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنانے کے لیے وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت اور وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی نگرانی میں 100 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ #CMKP #SohailAfridi #Peshawar #Beautification
Yar Muhammad Khan Niazi27,726 просмотров • 5 месяцев назад

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا پشاور پجگہی روڈ پر واقع پناہ گاہ کا اچانک دورہ وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و احوال دریافت کیے وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا. وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے پناہ گاہ کے مکینوں کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھ کر کھانا بھی کھایا صوبے میں 10 فعال پناہ گاہیں عوام کو سہولت فراہم کر رہی ہیں جبکہ 11ویں افتتاحی مرحلے میں ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضرورت کے مطابق نئی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی، پشاور میں مزید پناہ گاہوں کی ضرورت ہے، مقیم افراد کا مطالبہ, خواتین کے لیے علیحدہ پناہ گاہ قائم کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنائیں, وزیر اعلیٰ نے پناہ گاہوں کے لیے تمام درکار فنڈز فوری طور پر فراہم کرنے کا حکم دیا یہ عمران خان کا وژن ہے، جس کے تحت عام آدمی کو بنیادی سہولیات تک رسائی دی جا رہی ہے، فنڈز کی کمی کو اس عوامی فلاحی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، نگران دورِ حکومت میں بند کیے گئے فنڈز کا مکمل ازالہ کیا جائے گا، پناہ گاہوں میں مسافروں، تیمارداروں اور مزدوروں کو مفت قیام و طعام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، بریفننگ
Yar Muhammad Khan Niazi30,708 просмотров • 7 месяцев назад

ایبٹ آباد:: ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں تاریخ ساز پیش رفت پہلا TPA انجیکشن کامیابی سے لگا دیا گیا ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں فالج (اسٹروک) کے مریض کے علاج کے لیے پہلی بار TPA انجیکشن کامیابی کے ساتھ لگا دیا گیا جو کہ ادارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یہ انجیکشن حویلیاں سے تعلق رکھنے والے مریض بنارس خان کو صحت سہولت پروگرام کے تحت بالکل مفت فراہم کیا گیا۔ ہزارہ کے عوام کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے کیونکہ اب فالج کے مریضوں کو بروقت اور جدید علاج کی سہولت مقامی سطح پر دستیاب ہو گئی ہے جس سے قیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔
Yar Muhammad Khan Niazi13,169 просмотров • 2 месяцев назад

No Place Like Khyber Pakhtunkhwa Explore it, Witness it, Enjoy it An amazing video by "Jamshed Burki "
Yar Muhammad Khan Niazi27,513 просмотров • 7 месяцев назад

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں این ایف سی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم، سابق وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔ میٹنگ میں این ایف سی سے متعلق مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور وزیراعلیٰ کو این ایف سی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ #CMKP #SohailAfridi
Yar Muhammad Khan Niazi23,988 просмотров • 6 месяцев назад