Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

اسلام آباد اتاترک روڈ پر کچرے کے ڈھیر، ایک ڈھیر پریس کلب کے سامنے بھی پڑا ہوا ہے۔ افسوس ہو رہا ہے اسلام آباد جیسے شہر کو اتنا گندا دیکھ کر۔ Capital Development Authority - CDA, Islamabad Rauf Klasra Asma Shirazi Umar Cheema Javeria Siddique Amir Mateen Saqib Bashir...

37,607 просмотров • 7 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

بہت سارے سرکاری افسران کو اچھا نہیں لگتا کہ اسلام آباد شہر کی بگڑتی صورت حال کو سامنے لایا جائے۔ چند وزیروں کو بھی اچھا نہیں لگتا اور شاید بعض دفعہ تو عوام کو بھی نہیں لگتا جو ہر گند اور گندگی اور ہلڑ بازی میں زندگی گزارنے کی عادی ہوچکی ہے۔ اب یہ ویڈیو دیکھ لیں ۔ کیا آپ یقین کرسکتے ہیں یہ بلیو ایریا اسلام آباد کی ہے۔ جب نالائقی اور سستی اور کام نہ کرنے کا مرض اس سطح پر پہنچ جائے تو پھر شہر تباہ ہوجاتے ہیں۔ کہیں سے لگتا ہے یہ اسلام آباد کا پوش ایریا یا مارکیٹ ہے۔ اب ہر جگہ اسلام آباد میں یہی صورت حال ہے۔ یہ اب new normal ہے شہر میں۔ ایسے مناظر اسلام آباد میں نہیں ملتے تھے۔ اب یہ سب نارمل ہوگیا ہے۔ کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔ افسران بقول خواجہ آصف مال کما کر بیرون ملک جائیدادیں اور شہریتیں لینے میں مصروف ہیں۔ شہر جانے شہری جانیں بچے یا نہ بچے۔ سی ڈی اے، عوام، بائیکرز اور دکاندار مل کر بڑی محنت سے شہر کو تباہ کررہے ہیں۔ یہ راجہ بازار پنڈی لگ رہا ہے اسلام آباد نہیں۔ جب افسران اور اہلکار نااہل ہوں گے تو شہر کی مارکیٹس یہی منطر پیش کریں گی۔ ویڈیو کرٹسی || امجد صدیق Capital Development Authority - CDA, Islamabad Muhammad Ali Randhawa DC Islamabad Islamabad Police Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Khawaja M. Asif SenatorSherryRehman Abdul Qadir Patel Nabil Gabol Dr. Tariq Fazal Ch.

Rauf Klasra

43,231 просмотров • 11 месяцев назад

میں 2009 سے دسمبر 2026 تک کراچی پریس کلب کا رکن رہا ہوں اور دو مرتبہ عہدیدار بھی منتخب ہوا۔ کراچی پریس کلب کی کچھ مضبوط روایات ہیں جن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری بھی شامل ہے۔ اس ضابطے کے مطابق کسی بھی پینل یا امیدوار کو ایک مخصوص سائز کے صرف تین بینرز لگانے کی اجازت ہوتی ہے۔ آج مجھے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے رکن کی حیثیت سے پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے کا موقع ملا۔ تاہم پریس کلب کی حدود میں داخل ہوتے ہی سینکڑوں بینرز دیکھ کر مجھے واقعی حیرت اور جھٹکا لگا۔ آج نیشنل پریس کلب میں خاصی گہماگہمی نظر آئی۔ اس کی ایک وجہ اراکین کی بڑی تعداد ہے، جبکہ دوسری وجہ اپوزیشن گروپس کا باہمی اتحاد بھی تھا۔ صحافیوں کی تعداد کے اعتبار سے اگرچہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، لیکن کراچی پریس کلب کے اراکین کی تعداد تقریباً 1800 کے قریب ہے، جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یہ تعداد 3300 سے زائد ہے۔ بہرحال، اب نتائج ہی بتائیں گے کہ اگلے ایک سال کے لیے نیشنل پریس کلب کی قیادت کس کے ہاتھ میں جاتی ہے۔

Naimat Khan

30,260 просмотров • 5 месяцев назад

دو ہفتے پہلے طاقتور ترین وزیرداخلہ نے وزیراعظم/وزیروں کی فوج ظفر موج کو سامنے بٹھا کر تالیاں بجوائیں اور فرمایا دو سال میں اسلام آباد کو وہ شنگھائی بنا دیں گے۔آج چین سے وہ ٹیکنکل غائیبی مدد آن پہنچی ہے۔الزائیم پلازہ/سینٹورس کے سامنے جدید مشینوں نے کام شروع کر دیا ہے (سی ڈی اہلکار جھاڑو سے ہر طرف موجود کھڈوں سے پانی پھیلایا جارہا ہے) ۔ یاد رہے رندھاوا نے جولائی پچھلے سال 14 ارب کے پلاٹس بیچے۔ شہر کے انفراسٹکچر کی حالت دیکھ لیں۔ ترجیح اربوں روپے کا ناقص فلائی اوور ہیں کہ وہاں چونچ زیادہ گیلی ہوتی ہے۔ یہ آپ کا پرائم اسلام آباد ہے۔ یہ ہے جناب محمد علی رندھاوا کی دلچسپی اور کارگردگی جنہوں نے اگلے دو سال میں اسلام آباد کو الٹ پلٹ کر کے شنگھائی بنانا ہے۔ جن سے ایک سروس روڈ نہ بن سکی وہ شنگھائی بنائیں گے۔ پنجابی فلموں کے بھڑک باز مظہر شاہ یاد آگئے جن کی بھڑک پر فلم بین کی سیٹیوں سے ہال گونجتا رہتا تھا۔😹 Capital Development Authority - CDA, Islamabad Muhammad Ali Randhawa Prime Minister's Office Mohsin Naqvi Dr. Musadik Malik Palwasha Khan SenatorSherryRehman Dr. Sharmila Sahibah Faruqui (Phd) s.i Khawaja Saad Rafique Khawaja M. Asif Dr. Tariq Fazal Ch. Sanaullah Khan Zahid Gishkori Sohail Iqbal Bhatti

Rauf Klasra

32,432 просмотров • 7 месяцев назад

ڈان اخبار کی آج کی ایک خبر کے مطابق اسلام آباد کلب کا سرکار کی 51 کنال اراضی پر قبضہ ہے۔ کلب نے پارکنگ کے لیے بھی سی ڈے اے کی زمین اور مری روڈ کے رائٹ آف وے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ مجموعی طور پر کلب 54 کنال زمین پر تجاوز کر چکا ہے۔ اسی طرح اسلام آباد کے ایک اور ایلیٹ کلب گن اینڈ کنٹری کلب لیز کے بغیر سرکار کی 256 کنال زمین پر چل رہا ہے۔ دوسری طرف حالیہ دنوں میں وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے عقب میں پہلے مسلم کالونی کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ مسلم کالونی جس میں آباد لوگوں کے آباؤ اجداد نے اپنے ہاتھوں سے دارالحکومت اسلام آباد تعمیر کیا۔ اس کے بعد ایچ نائن میں رمشا کالونی کے خلاف آپریشن کیا گیا جسے 2012 میں یہاں آباد کیا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رمشا کالونی کو اس وقت کی حکومت نے خود ہی ایچ نائن میں خالی جگہ پر آباد کیا تھا۔ اب سی ڈی اے نے بری امام کے ساتھ ملحقہ نور پور شاہاں میں دہائیوں سے آباد مقامی افراد کے گھروں کو مسمار کردیا ہے۔ اگر یہ سب کچی آبادیاں اور اس کے مکین “غیرقانونی” ہیں تو پھر اسلام آباد کلب کی جانب سے تجاوزات کے بارے میں کیا خیال ہے؟ جب تک سی ڈی اے اسلام آباد کلب کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 54 کنال واگزار نہیں کرواتا، اس کے کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن کا بھی کوئی جواز نہیں۔ فی الحال ایسا لگتا ہے کہ اشرافیہ کے کلبس پر ہاتھ ڈالتے ہوئے سی ڈی اے کے پر جلتے ہیں۔

Ghazi Amir Gujjar

28,889 просмотров • 4 месяцев назад

آپ اسلام آباد کو اپنی آنکھوں کے سامنے بگڑتے دیکھ رہے ہیں۔ جو کام کبھی دیگر شہروں میں ہوتا تھا وہ اب یہاں شروع ہے۔ یہ جناح ایونیو ہے جہاں اب فٹ پاتھ پارکنگ بنتا جارہا ہے۔ سی ڈی اے ہو یا اسلام آباد ٹریفک پولیس ان کی ترجیح شہر کی خوبصورتی یا ٹریفک/پارکنگ ایشوز پر سختی کرنی نہیں رہ گئی۔ سی ڈی اے بابوز ویسے ہی پانچ دس ارب روپے کم پراجیکٹ سے کم میں ہاتھ نہیں ڈالتے۔ میں حیران ہوتا ہوں کیا سی ڈی اے کے دس بارہ ہزار ملازمین یا ضعلی انتظامیہ کے سینکڑوں ملازم:بابوز/افسران کو شہر کی بگڑتی صورت حال نظر نہیں آتی۔ کیا وہ شہر میں کبھی نہیں نکلے؟ سب شہروں کو دھیرے دھیرے بگاڑنے کے بعد اب اس طرح اپنے فرائض کو پورا کرنے میں ناکامی کے اب انہوں نے اسلام آباد کو بھی برباد کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ہمارے بابوز ہوں یا پولیس یہ کام کیوں نہیں کرتے؟ اگر مین روڈ کے فٹ پاتھ پر پارکنگ بن گئی ہے تو اندازہ کر لیں باقی شہر میں یہ افسران اپنے کام میں کتنے سنجیدہ ہیں۔ یہ سب اعلی عہدے سفارشوں پر لیتے پیں لیکن ان عہدوں کے ساتھ جڑی بھاری ذمہ داریاں نہیں لیتے۔ انہیں یقین ہے اعلی عہدے کارگردگی نہیں خوشامد اور سفارش پر ملتے پیں لہذا یہ سب مست ہیں۔ ہوسکتا ہے یہ سب آپ کو بڑی معمولی بات لگے گی لیکن یہ معمولی باتوں کو نظر انداز کر کے ہی آپ نے اپنے شہر برباد کیے ہیں۔ یہی نتیجہ اب یہاں اسلام آباد میں بھی نکل رہا ہے۔ Shehbaz Sharif Mohsin Naqvi Sohail Raja Khurram Nawaz Palwasha Khan Sardar Ayaz Sadiq Capital Development Authority - CDA, Islamabad Islamabad Police Junaid Akbar Ahsan Iqbal Attaullah Tarar

Rauf Klasra

65,630 просмотров • 1 месяц назад