Video yükleniyor...
Video Yüklenemedi
اسلام آباد پولیس نے دوپہر کو ہائی کورٹ میں کہا سب خواتین کو رہا کر دیا ہے لیکن ان خواتین کو آج رات زبردستی گاڑیوں میں بٹھا کر کوئٹہ لیجایا جا رہا ہے وفاقی وزرا سے بھی غلط پریس کانفرنس کرائی گئی
834,077 görüntüleme • 2 yıl önce •via X (Twitter)
8 Yorum

تمام بلوچ نوابوں، سرداروں اور میروں کی دو دو گز لمبی رنگ برنگی پگڑیوں پر اکیلے ڈاکٹر ماہ رنگ کا دوپٹہ زیادہ بھاری ہے

سورج ہے سرحد کی زمیں چاند بلوچستان ہے میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے …

میر صاحب ریاست تو ماں ہے نا 😭😭😭💔

آج کے دن اگر کوئی ایک ٹویٹ لکھنی چاہیے تو وہ حامد میر کے بارے میں لکھنی چاہیے - سیاست کو لے کر آپ بے شک ان کے خیالات سے مطابقت نہ رکھتے ہوں لیکن انسانیت کو لے کر آپ کو آج حامد میر کو سراہنا ہی پڑے گا - اس وقت جب مظلوم بلوچ عورتیں اور بچے اپنے جمہوری حق کیلئے اسلام آباد ' جس پر ان کو بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی پاکستان کا ' وہاں دس دن کے مارچ کے بعد پرامن طریقے سے اکٹھے ہویے تھے اور سوال بس ان گمشدہ لوگوں کے بارے میں تھا جن کو گھروں سے گیے زیادہ نہیں یہی کوئی دس پندرہ سال ہو چلے تھے ' ایسے میں جب ان پر دسمبر کی سردی میں واٹر کینن اور ڈنڈے برسایے جارہے تھے اور وہاں نہ کوئی سیاست دان تھا اور نہ بڑے بڑے اینکرز ' ایسے میں حامد میر جس طرح ان بلوچ عورتوں کے حق میں چیخ رہے تھے وہ قابل تحسین ہے اور لائق تحریر ہے - ڈوبتے کو تنکے کا کنارہ بھی کافی لگتا ہے - جس طرح وہ مظلوم عورتیں بچے حامد میر کے پیچھے پناہ لے رہے تھے اور ان سے لپٹ رہے تھے ' اس نے صرف حامد کو نہیں بلکہ سب دیکھنے والوں کو بھی اشکبار کردیا - حامد میر کے پروگراموں پر آپ لاکھ تنقید کریں لیکن یہ بات درست ہے کہ کیپیٹل ٹاک کی تقریبا ہر قسط میں انہوں نے کسی نہ کسی طرح گمشدہ بلوچوں اور ان کے مطالبات کی بات کی ہے - اور مسلسل اور بلا جھجھک کی ہے - حامد بھائی ! میں سب کی نمائیندگی تو نہیں کرسکتا لیکن اپنے طور پر معذرت خواہ ہوں اگر ماضی میں آپ کو سمجھنے میں کوئی غلط فہمی ہوئی ہو - کاش آج آپ کی طرح کچھ اور میڈیا کے لوگ اور کچھ وہ سینیٹرز اور پارلیمنٹ کے ارکان بھی وہاں آجاتے جو ان بلوچوں کے ووٹوں پر پارلیمنٹ تک آتے ہیں' اور ان پولیس والوں سے پوچھتے کہ جب یہ لڑکی خضدار سے آئ ہے تو کس اختیار سے تم اس کو زبردستی کوئٹہ بھجوا رہے ہو - یہ تاریخ کا سبق ہے کہ نہ ظلم ہمیشہ رہے گا اور نہ ظالم ' لیکن جو ہمیشہ رہے گا وہ ظلم کے سامنے یہ چیخنا ہے کہ " کر مجھے گرفتار - کر کے دکھا - تیری ماں بہن نہیں ؟" سالوں سے بلوچوں کے حقوق پر لکھنے والے ایک ادنی سے اس سمندر پار لکھاری کا سلام قبول کریں !

اس وقت تک تحریک انصاف کے کاغزات نامزدگی جمع کروانے والے ان امیدواروں کو یا تو گرفتار کر لیا گیا ہے یا ان کے کاغزات نامزدگی چھین کر پھاڑ دئیے گئے ہیں

*🚨🇵🇰موٹر سائیکل کو ہلا ہلا کر پیٹرول چیک کرنے والی قوم سے اپیل ہے کہ ووٹ دیتے وقت اپنا نمائندہ بھی ہِلا ہِلا کر چیک کر لیجئے گا کہ آپ کس نظام کو سپورٹ کر رہے ہیں !!*

"تمام بلوچ نوابوں، سرداروں اور میروں کی رنگ برنگی پگڑیوں پر اکیلے ڈاکٹر ماہ رنگ کا دوپٹہ زیادہ بھاری ہے۔" بلوچ کلچر ڈے پر بارہ سو والی پگڑی پہننا آسان ہے مگر ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ چلنا ھر کسی کے بس کی بات نہیں

میر صاحب اسی فسطانیت میں آپکا بھائی بھی برابر کا شریک ہے
