Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

امیر بننے کا جدید فارمولا، اینکر فقیر بن کر اپنی تنخواہ سے زیادہ کما لیا دیہاڑی 20ہزار، ماہانہ چھے لاکھ کمائی ، یقین نہیں ہوتا تو خود دیکھ لو #city42 #ViralVideos

98,185 Aufrufe • vor 7 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

پاکستان ہر سال ایک نیوزی لینڈ، یا ایک ناروے،یا ایک فن لینڈ،یا ایک آئرلینڈ،یا ایک ڈنمارک، یا ایک سنگاپور اپنے اندر شامل کر رہا ہے۔ پاکستان کی ہر سال 65 لاکھ آبادی بڑھ رہی ہے،دنیا میں 24 ترقی یافتہ ممالک ہیں جن میں سے ہر ایک کی کل آبادی 65 لاکھ سے کم ہے۔ اب اگر پاکستان سے 10 لاکھ لوگ سالانہ باہر بھی جاتے رہیں تو پاکستان پر اس کا برا نہیں بلکہ بہت اچھا اثر پڑ رہا ہوتا ہے۔ چھوٹی سی زمین پر آباد اگر اتنا بڑا آبادی کا حامل ملک اگر 10 لاکھ لوگ بھی پاکستان سے باہر بھیجتا جائے تو سمجھیں کہ پاکستان اپنی"ہیومن ریسورس"ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ پاکستان کی ترسیلات زر ملکی مجموعی برآمدات سے زیادہ ہیں اگر 10 لاکھ لوگ سالانہ ملک سے باہر جاتے ہیں تو سالانہ 4 سے 5 ارب ڈالرز مزید زرمبادلہ پاکستان بھجوانے کا باعث بنتے ہیں۔ اور پاکستان سے باہر رہ کر وہ پاکستان کے"سٹرٹیجک مفادات"کا تحفظ کرنے کا بھی باعث بنتے ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی گلوبل ورلڈ میں بڑھتی ہے،سٹیک ہولڈنگ بڑھتی ہے۔ یہ برین ڈرین نہیں کہا جا سکتا کیونکہ آپ کے پاس پھر بھی سالانہ 55 لاکھ لوگ ملکی آبادی میں ایڈ ہوتے جا رہے ہیں۔ ملکی معیشت اگر بہت ہی اچھی بھی ہو جائے تو بھی پاکستان کی زمین اتنی ہی رہے گی۔ کینیڈا کا رقبہ پاکستان سے 10 گنا سے زیادہ ہے اور آبادی صرف 4 کروڑ ہے۔ وسائل کے حساب سے دنیا میں آبادی کا توازن ہونا ایک بہتر عمل ہے۔یہ توازن جن بھی وجوہات سے بن رہا ہے اس کو بننے دینا چاہیے۔ اس پر غیر ضروری شور مچا کر حکومتوں کو انڈرپریشر تو کیا جا سکتا ہے۔مگر معروضی حالات کے مطابق یہ عمل ہوتے رہنا چاہیے۔ سوائے اس کے کہ آبادی بڑھنے کی شرح منفی میں لے جائی جائے۔ اور اس آبادی بڑھنے کے موضوع پر کوئی اینکر،دانشور مذہبی عقائد کی وجہ سے یا مختلف وجوہات کی وجہ سے بولنے کو تیار نہیں۔ لہذا اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے دوران بھی جو جا رہا ہے،اس کی حوصلہ افزائی کریں۔جو آ رہا ہے اسے آنے دیں۔بس یہ کریں کہ جو جا رہے ہیں ان کو اچھی تعلیم دیکر یا ہنرمند بنا کر بھیجیں۔ دنیا گلوبل ہو چکی ہے،سب کو اپنی اپنی دوڑ لگانے دیں، جو جاتے ہیں وہ جب چاہیں واپس بھی آ سکتے ہیں۔ (اسد آر چوہدری)

Asad R Chaudhry

20,820 Aufrufe • vor 7 Monaten