Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

اپنی عوام کے حق میں میں بہتر سے بہتر سوچنے والی لیڈر 🦁🤲🇵🇰 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ میں مصروف، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کو جرمانے اور وصول کردہ زائد کرایہ مسافروں کو واپس...

14,376 görüntüleme • 3 ay önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات جنگ کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال پر غور پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی، ڈیمانڈ اور ذخائر کاجائزہ جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد میں توازن کے لئے بچت پالیسی پر اتفاق وزیراعلی مریم نوازشریف کازرعی استعمال کے لئے ڈیز ل کی فراہمی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مانیٹرنگ پر اتفاق پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت تمام اضلاع میں انتظامیہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم پیرا اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو صورتحال کی نگرانی اور کارروائی کی ہدایت پیٹرول پمپس پر عوام کو لائنیں میں نہ لگنا پڑے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پنجاب بھر میں کہیں بھی مقررہ نرخ سے زائد پٹرولیم مصنوعات بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ مریم نواز شریف اجلاس میں پٹرول ، ڈیزل ، ایل این جی اور دیگر ذخائر کے بارے میں بریفنگ عالمی بحران کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ۔ بریفنگ چیلنج سے نمٹنے کےلئے پوری قوم کو ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ مریم نواز شریف معاشی تحفظ کے لئے فوری فیصلے ناگزیر ہیں ۔ مریم نواز شریف

Zeeshan Malik

30,763 görüntüleme • 6 ay önce

لاہور: 4 اپریل 2026. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں حالیہ کشیدگی کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی. اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ریلیف کی رقم پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے. ایک موثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں، اور گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کر دی گئی ہے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ کوشاں ہیں کہ معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو. مشکل وقت میں اپنی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے. مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے. حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت کے عوام کو ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں. اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، معاون خصوصی طلحہ برکی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Prime Minister's Office

21,363 görüntüleme • 5 ay önce

راولپنڈی میں الیکٹرک گرین بس سروس کے ابتدائی مراحل میں ہی کرپشن اور بدانتظامی کے واقعات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گاڑی نمبر RWP EV-014 کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی ملی بھگت سے مسافروں سے کرایہ تو پورا وصول کیا جا رہا ہے، لیکن تمام مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جا رہے۔ اڈیالہ روڈ کے روٹ پر چلنے والی اس بس میں پیش آنے والا یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ عملے کی نیت اس پروجیکٹ کو ناکام بنانے کی طرف مائل ہے۔ یہ ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ابھی یہ گاڑیاں صحیح طرح چلنا شروع بھی نہیں ہوئیں اور ان کو ختم کرنے کے لیے بدعنوان عناصر نے کمر کس لی ہے۔ اس سے نہ صرف حکومتی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ عام شہریوں کا اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے جو ایک صاف ستھرے اور شفاف نظام کے حقدار ہیں۔ حکومت اور متعلقہ حکام سے یہ پُرزور اپیل ہے کہ وہ فوراً اس معاملے کا نوٹس لیں اور ایک ایسا فول پروف نظام متعارف کرائیں جس میں انسانی مداخلت اور بدعنوانی کا امکان کم سے کم ہو۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں میٹروبس جیسا ٹوکن سسٹم یا کارڈ سسٹم لایا جائے، جس میں کرایہ کی وصولی کا عمل خودکار ہو اور کسی قسم کی "دو نمبری" نہ کی جا سکے۔ ٹوکن یا کارڈ کا نظام ٹرانزیکشنز کو مکمل طور پر ریکارڈ کر کے شفافیت کو یقینی بناتا ہے اور اس طرح بس سروس کا پورا ریونیو سرکاری کھاتے میں جمع ہوتا ہے۔ اس طرح کے مضبوط نظام کا اطلاق ہی اڈیالہ روڈ سمیت تمام روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بس سروس کو پائیدار اور کامیاب بنا سکتا ہے۔ امید ہے کہ حکام اس اہم مسئلے کو نظرانداز نہیں کریں گے اور فوری طور پر اصلاحی اقدامات کریں گے Maryam Nawaz Sharif

𝔸𝕞𝕒𝕝𝕢𝕒|🇵🇰

20,814 görüntüleme • 9 ay önce