正在加载视频...

视频加载失败

اپنے ملک کی خواتین کو فرنٹ لائن پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھاتے دیکھ کر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہوا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہماری خواتین کا معاشی و سماجی کردار نہایت اہم ہے۔ یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم ایسا...

83,832 次观看 • 9 天前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں، ہم سب کے آبا و اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں جن کی لازوال قربانیوں اور حق کی راہ میں ثابت قدمی سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ میں اس عزم کو دہراتا ہوں کہ جب تک ہم "لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہﷺ" کے پرچم تلے متحد ہیں، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیںدے سکتی۔انشاءاللہ حالیہ آزمائشوں کے پس منظر میں، میں اپنی مسلح افواج اور عوام کے اُس عزم و حوصلے کو سراہتا ہوں جنہوں نے مل کر ہماری خودمختاری کا دفاع کیا۔ یہ اجتماعی ثابت قدمینہ صرف ہماری عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ ایکاصولی اور مؤثر خارجہ پالیسی کی عکاسی بھی کرتیہے، جس نے پاکستان کو عالمی سطح پر وسیع حمایتدلائی۔ قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق، پاکستان باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ آج ہم یہ عہد دہراتے ہیں کہ پاکستان کے عالمیوقار کو مزید بلند کریں گے، اپنے اسٹریٹجک اور معاشیمفادات کو آگے بڑھائیں گے اور ایک پُرامن ہمسائیگی کو فروغ دیں گے۔انشاءاللہ یومِ آزادی اور معرکہ حق کا یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کے تحفظ کے لئیے نہ صرف سرحدوں کا دفاع بلکہ سچائی، انصاف اور وقار کے اصولوں کو عالمی تعلقات میںبرقرار رکھنا بھی ضروری ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند جمہوری ملک کے طور پر پیش کرتی رہے گی— جو شراکت داری قائم کرنے، مکالمے کے ذریعے تنازعات حل کرنے اور ایک مستحکم و خوشحال خطے کی تشکیل میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد رہیں، جمہوریاقدار کی حفاظت کریں اور ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں — آج بھی اور آنے والے وقتوں کے لیے بھی۔ جشن آزادی مبارک پاکستان زندہ آباد

Ishaq Dar

26,160 次观看 • 1 年前

پاکستان میں انتخابات میں حصہ لینا اور اپنے ملک کے اندر سیاست کرنا پاکستان کی ہر خاتون کا بنیادی انسانی حق ہے۔ پاکستان کا آئین اور قانون خواتین کو جمہوریت کے اندر پارلیمان میں پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرنے کا حق دیتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے پچھلے دو سال میں مشکلات، ظلم اور جبر کا مقابلہ کیا اور اب عام انتخابات میں انکو بڑی تعداد میں ٹکٹس ملی ہیں۔ کنول شوذب Kanwal Shauzab MNA پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری جماعت کی ویمن ونگ کی صدر ہیں اور ایک بہادر اور نڈر خاتون ہے جس نے ہمیشہ وفاداری اور بردباری سے کام لیا ہے۔ پاکستان کی خواتین کیلئے ایک رول ماڈل ہیں اور ہمیشہ اپنے کام سے اور اپنی عوامی خدمت سے انہوں نے سیاسی میدان میں اپنا نام جمایا ہے۔ کنول شوذب این اے 166 بہاولپور سے انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ میں اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بزرگوں اور بھائیوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ کنول شوذب کو ووٹ دیکر اور رولر کوسٹر پر 8 فروری کو ڈھپہ لگا کر انصاف، خوداری اور بہادری کو جتوائے۔

Barrister Maleeka Bokhari

88,174 次观看 • 2 年前

آج ہم پر معاشی دباؤ ہے، پاکستان کو معاشی بحران کا شکار بنایا جا رہا ہے، ہماری اسٹیبلشمنٹ بھی اگر چاہتی ہے کہ ملک کو طاقتور اور توانا بنائے ان کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے، ہماری فوج کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ہماری بیوروکریسی کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، ان کو اپنی ڈگر پر لانے اور ان کی خواہشات کے مطابق پاکستان کی ریاست کو تشکیل دینے کے لیے ان کا ہم پہ دباؤ بڑھ رہا ہے، پاکستان کی معاشی استاد یہ کسی حادثے کی بنیاد پر نہیں! گزشتہ چار پانچ سالوں میں اور آپ کے صوبے میں گزشتہ آٹھ دس سالوں سے ایک ایجنڈے کے تحت یہاں ایسی حکومتیں قائم کی گئی کہ پاکستان کو مذہب سے بھی دور کر دے، پاکستان کی تہذیب کو بھی تباہ کر دے، پشتون تہذیب کو زمین بوس کر دے اور ان کی معیشت کا خاتمہ کر کے پاکستان کے وجود کو ختم کردیں! ہم نے ان قوتوں کا مقابلہ میدان میں کیا ہے، ہم نے وطن کو بچایا ہے۔ مولانا فضل الرحمان/ پشاور میں خطاب Maulana Fazl-ur-Rehman #Peshawar_JUI_Ka

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

21,276 次观看 • 2 年前

سفیر البرٹ خوریف کا پاکستان کے مسلمانوں کے نام عیدالفطر کا پیغام میرے عزیز دوستو، السلام علیکم، اہلِ پاکستان کو عید مبارک! عید الفطر کے بابرکت موقع پر میں آپ کو اور آپ کے اہلِ خانہ کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ عیدالفطر ماہِ مقدس رمضان المبارک کے اختتام کا پُرمسرت دن ہے، یہ وہ مہینہ ہے جو صبر، ہمدردی اور تزکیۂ نفس کا درس دیتا ہے۔ یہ بابرکت موقع ہمیں اُن اعلیٰ صفات کی یاد دلاتا ہے جو دلوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں، یعنی حسنِ سلوک، کشادہ دلی اور امید، اور یہی خوبیاں ہمیں مشکل ترین حالات میں بھی آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ پاکستان اپنی ثقافتی رنگا رنگی، عزم اور قومی جذبے کے اعتبار سے ایک نمایاں ملک ہے۔ اس پُرمسرت موقع پر، جب آپ اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں، میری دعا ہے کہ یہ عید ملک کے ہر گھرانے کے لیے نئی امید، امن اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے۔ روس، پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام اور مشترکہ ترقی کی امنگوں کی بنیاد پر اپنے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ عید امید کا تہوار ہے۔ جیسا کہ معروف پاکستانی شاعر فیض احمد فیض نے نہایت خوبصورتی سے کہا ہے: لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے دلوں میں امید کی شمع روشن کرے، اتحاد کو مزید مضبوط بنائے، اور ہمیں ایک روشن تر مستقبل کی تعمیر کے لیے باہم مل کر آگے بڑھنے کا حوصلہ دے۔ عید مبارک، پاکستان!

Embassy of Russia in Pakistan

58,315 次观看 • 6 个月前

پاکستان نے اس سے پہلے پوری دنیا میں امن کے حوالے سے جو کردار ادا کیا، وہ قابلِ تعریف تھا۔ پوری دنیا نے اس کی تعریف کی اور ہمیں بھی اس پر بڑا فخر محسوس ہوا۔لیکن ہم پینترا کیسے بدلتے ہیں، یہ ذرا دیکھ لیجیے۔ یہ چھوٹے موٹے، ننھے منے صحافی، جو اسٹیبلشمنٹ کے ماؤتھ پیس سمجھے جاتے ہیں، ان کے بیانیے میں اچانک تبدیلی آ گئی ہے۔اگر آپ اس پورے تنازع کو دیکھیں تو دوبارہ جنگ کی شروعات امریکہ نے کی۔ لیکن ان ماوتھ پیس کا نہ ان کا اپنا کوئی ضمیر ہے، نہ سچ بولنے کی طاقت، اور نہ ہی ظلم کو ظلم کہنے کی ہمت۔ جس نے ظلم کیا، جس نے بربریت کی، اور جس نے امن کے عمل کو سبوتاژ کیا، وہ امریکہ تھا۔ لیکن اسے ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے یہ ماؤتھ پیس دوبارہ IRGC کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اب انہیں بھی اندازہ ہے کہ آگے کس پلڑے میں بیٹھنا ہے۔ کیونکہ کل رائٹرز کی خبر آئی کہ کویت اور پاکستان بھی دفاعی تعاون کے ایک نئے مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ یعنی کل پھر یہ بھی کہا جائیگا کہ کویت پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا ۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب ایک نیا بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ لیکن پاکستان کو بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایک دشمن ہم پہلے ہی افغانستان کو بنا چکے ہیں، بھارت پہلے سے ایک اعلان شدہ حریف ہے، جبکہ ملک کے اندر حالات بھی مثالی نہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔اگر ہم ایک اور تنازع میں کودیں گے اور ایران کے ساتھ بھی محاذ آرائی کی طرف جائیں گے تو اس کے نتائج بھی پاکستان کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ جب پورے محلے سے تعلقات خراب ہوں تو اپنا گھر بھی محفوظ نہیں رہتا۔خدارا اپنے ملک کے بارے میں سوچیں، اس پر رحم کریں، اور کم از کم پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر بیانیہ تشکیل دیں۔ دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور باوقار ریاست کے طور پر ابھریں، نہ کہ دوسروں کے بیانیے کو اپنا کر ان کی زبان بولیں اور دوسروں پر الزامات لگاتے پھریں۔

Harmeet Singh

11,013 次观看 • 2 个月前

ترکی کی خواتین مسجدِ اقصیٰ کے مسلسل بند رہنے اور اس کی توہین کے خلاف ترک مردوں کی خاموشی اور بے حسی پر شدید احتجاج کر رہی ہیں۔ فاتح مسجد استنبول میں تراویح کی نماز کے دوران انہوں نے اضافی سرپوش (حجاب یا دوپٹے) مردوں کی طرف پھینک کر انہیں غیرت مند بننے، بیدار ہونے اور اپنی ذمہ داری نبھانے کی تلقین کی۔ ترک معاشرے میں یہ علامتی عمل مردوں کی عزت و غیرت کی حفاظت اور انہیں چیلنج کرنے کا ایک روایتی طریقہ مانا جاتا ہے، جو یہ پیغام دیتا ہے کہ "اقصیٰ کو حقیقی مردوں کی ضرورت ہے"۔ اسی طرح پاکستانی خواتین کو بھی چاہیے کہ وہ چوڑیاں پھینک کر احتجاج کریں، خاص طور پر فوجی اور عسکری مساجد میں۔ اس سے ان نام نہاد مردوں کو احساس دلایا جا سکتا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کی توہین اور اس کے بند ہونے پر ان کی بھی ذمہ داری ہے۔ ساتھ ہی یہ یاد دلایا جائے کہ بے بس افغان قوم سے لڑنے کے بجائے انہیں حقیقی ظلم کے خلاف میدان میں اترنا چاہیے، جہاں مسلمانوں کے پہلے قبلے پر ظلم ہو رہا ہے؛ نہ کہ بزدلی سے معصوم بچوں، عورتوں اور مریضوں کو نشانہ بنا کر خود کو مجاہد تصور کرنا۔

Sabine Kayani || سبین کیانی ||

28,540 次观看 • 6 个月前