Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

اگر شراب خانوں کو بند نہ کیا گیا تو عوام کے جذبات کو قابو میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا اسمبلی فلور سے دوٹوک مؤقف — بلوچستان میں منشیات اور شراب کے خلاف ہر سطح پر...

10,996 просмотров • 5 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

ریاستی فورسز کے بریریت، تھریٹ اور دو مرتبہ کریک ڈاؤن کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا شال میں بدستور جاری ہے۔ آج دھرنے کے مقام سے ایک منظم ریلی کی صورت میں شہید حبیب بلوچ کے جنازے میں شرکت کی گئی، جہاں ان کا نمازِ جنازہ ادا کیا گیا۔ اس موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس بھی منعقد کیا گیا، جس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات پیش کیے۔ مطالبات: (1) ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبگر بلوچ سمیت تمام گرفتار دوستوں کو فوری طور پر بغیر کسی شرط و شرائط کے رہا کر یا جائے۔ (2) اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد کو زخمی اور تین افراد کو شہید کرنے کے خلاف وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور آئی جی پولیس کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کی جائے اور انہیں عہدے سے برطرف کیا جائے۔ (3) کمشنر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ (4) بلوچ سیاسی کارکنوں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیاں فوراً بند کی جائیں اور تمام جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی واضح کرتی ہے کہ اگر ان مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا۔ اور ظلم و جبر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ #StopBalochGenocide

Baloch Yakjehti Committee

15,791 просмотров • 1 год назад

اس تہلکہ انگیز ویڈیو کو دیکھ/سمجھ لیں۔۔۔ آپ کو"پراجیکٹ عمران"۔۔اس سے جڑے ۔۔۔جنرل فیض نیٹ ورک۔عدلیہ،میڈیا،مذہبی،لسانی بھیس میں چھپے معاشرے کے مختلف گندے کردار۔۔سمجھ میں آنا شروع ہو جائیں گے۔ فوج کے خلاف بلوچستان،پشتونوں میں نفرت۔۔ فضل الرحمن جیسے کردار جو اچانک سے مشکوک حرکتیں کرنے پر اتر آئے۔اورفضل الرحمن کی حقیقت بارے میں جو زاویہ سامنے لا رہا ہوں وہ زاویہ آپ کو سمجھ آنا شروع ہو جائے گا۔ عمران ہوتا تو دوسرے انداز میں نیوکلئیر ختم کرتا اور ملک توڑتا۔ مگر اس پراجیکٹ کی ناکامی کے بعد یہ بیک اپ پلان فورا اور جلدی شروع کرنا پڑ گیا ہے۔ یہ آخری معرکے کے طور پر پلان کیا ہوا تھا۔ (اسد آر چوہدری) *اس ویڈیو کو دیکھنے اور اس ٹویٹ کو پڑھنے کے بعد میرے پچھلے ٹویٹ کا یہ مواد پڑھیں جو کاپی/پیسٹ کر رہا ہوں۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فضل الرحمن کے نام کے ساتھ اس کے لوگ کیا لکھتے ہیں؟ "قائد ملت اسلامیہ"۔۔۔حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ اگر یہ نئی ریاست۔۔ "امارات اسلامیہ پختونخواہ"کا بانی و امیر بن جائے تو؟ کیا وہ نہیں چاہے گا یہ؟ فضل الرحمن کی جماعت JUI کا ایک وفد حالیہ عرصے میں"چین"گیا۔۔۔ انہیں"ریڈ کارپٹ"استقبال اور صدارتی پروٹوکول دیا گیا۔۔ (بے ربط کڑیاں ملائیے) چین کا بارڈر صرف گلگت بلتستان کے زریعے پاکستان کے ساتھ ملتا ہے۔ اور اس صوبے کا راستہ صرف پختونخواہ سے ہو کر جاتا ہے۔اگر پختونخواہ کو فضل الرحمن کے ہم مسلک خوارجی TTP،منظور پشتین،اور عمرانی ٹولے کی(بوقت ضرورت افغان طالبان) مدد سے فوج سے لڑوا کر اور ساتھ ہی KP اسمبلی سے علیحدگی کی قرارداد پاس کروا کر الگ کروا لیں(ان کی کوشش ہے کہ پاک فوج کو پنجابی فوج کہہ کہہ کر اس میں پشتون فوجیوں کو بھی ریاست سے بغاوت میں شامل کیا جائے) اس لڑائی کے دوران فوج کو ساتھ ہی بلوچستان میں گھیرا جائے۔ اور پختوخواہ اور بلوچستان کو الگ کروایا جائے۔(گلگت بلتستان KP کے ساتھ ویسے ہی مل جائے گا) بلوچستان کے پختون علاقوں کو بھی نئی ریاست میں شامل کیا جائے۔بقیہ بلوچستان۔۔قوم پرستوں کا اور گلگت بلتستان،پختونخواہ،بلوچستان سے افغانستان،روس سمیت سب کو گرم پانیوں تک رسائی دی جائے اور چین کو بھی سی پیک کے پرانے مجوزہ"مغربی روٹ"سے راستہ دیا جائے۔ گلگت بلتستان اور پختونخواہ کے الگ ہونے سے باقی پاکستان(سندھ،پنجاب) کی پانی کی سپلائی اس نئی"بفر سٹیٹ"امارات اسلامیہ پختونخواہ"کے کنڑول میں آ جائے گی جس کی وجہ سے باقی پاکستان ہمیشہ دب کر رہے گا اور امارات اسلامیہ پختونخواہ اور بلوچستان جیسی نئی ریاستیں چلانے کے لیے ان موجودہ تین صوبوں کے پاس معدنی وسائل تو بے شمار ہونگے ہی۔۔ پانی کی فراہمی پنجاب اور سندھ کو اپنی مرضی سے دیں گے اور بلوچستان کو پانی دے کر ان سے راہداری کا راستہ لیں گے۔ راہداری کی ترقی کے ثمرات بلوچستان کو الگ ملیں گے۔ اس لیے فضل الرحمن ہمیشہ لڑ کر بھی سی پیک کے مغربی روٹ کی ڈیمانڈ کرتا تھا اور شامل کروایا تھا۔ جو پختونخواہ سے سیدھا بلوچستان میں گوادر تک جاتا ہے۔ اور اس لیے فضل الرحمن ہمیشہ چین سے بنا کر بھی رکھنا چاہتا ہے تو ظاہر ہے۔۔۔جدھر سے راستہ ہو گا۔چین بطور ہمسایہ وہاں ہی جائے گا۔ وہ چاہے داڑھی والا ہو یا بغیر داڑھی والا۔۔ یہ بھنک چین کو بھی پڑ گئی ہے۔ اس لیے JUI کے وفد کو ریڈ کارپٹ استقبال اور ہیڈ آف سٹیٹ پروٹوکول دیا گیا۔ اس کھیل میں افغانستان کی جان بھی پاکستان سے چھوٹ جائے گی اور اپنی ہم زبان ایک نئی پختون ہمسایہ ریاست بھی بن جائے گی۔ اب اس سارے کھیل میں عمران کہاں گیا؟ اگر سارے (بھٹکے ہوئے سازشی) پختون ملکر اس ریاست کو بنا لیتے ہیں تو بدلے میں فضل الرحمن۔۔۔عمران کی جان کا سودا کر کے جان بچا کر اسے مغرب کی طرف روانہ کر دے گا۔ اس کی پارٹی کو ہضم کر جائے گا۔ اس لیے فضل الرحمن فوج کے خلاف نفرت دکھا رہا ہے،نفرت پیدا کر رہا ہے اور نفرت کو ہوا دے کر اسے استعمال کر رہا ہے۔ ترامیم کے لیے بھی اس لیے ووٹ نہیں دیا تاکہ جتنا انتشار بڑھے گا۔اتنی نفرت بڑھے گی اتنی جلدی آخری معرکہ لڑا جائے گا۔ (اسد آر چوہدری)

Asad R Chaudhry

14,386 просмотров • 2 лет назад

بی وائی سی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا پیغام! بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کاروان کو پورے بلوچستان میں ہر جگہ روکا جا رہا ہے۔ ریاست اپنی پوری طاقت اور پوری مشینری بلوچ راجی مُچی کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ ریاست پرامن اور نہتے عوام پر طاقت کا استعمال کرکے بلوچ عوام کے سامنے اپنی بدترین شکست کا اعتراف کر رہی ہے۔ میں بلوچ قوم سے اپیل کرتی ہوں کہ جہاں جہاں بلوچ راجی مُچی کے کاروان کو روکا جا رہا ہے، وہاں پر امن طریقے سے دھرنا دے کر پورے بلوچستان کو بند کریں۔ ہم اس بربریت کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے پورے بلوچستان کو بند کریں گے۔ آج مستونگ میں قافلے پر حملہ، متعدد بلوچ نوجوانوں کو زخمی کرنا، اور دیگر علاقوں میں گرفتاریاں اور تشدد کے تمام واقعات کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے اور ہم ریاست کے ان تمام واقعات کا حساب لیں گے۔ میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ فوری طور پر بلوچستان میں ریاستی بربریت کا نوٹس لیں۔ #GwadarIsUnderSiege #WeSupportBalochRaajiMuchi #BalochNationalGathering

Baloch Yakjehti Committee

23,749 просмотров • 2 лет назад