Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

جب شفاف اور میرٹ پر بھرتی ہو تو فیل ہونے والے امیدوار بھی مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ بلوچستان میں نئی تاریخ لکھی جا رہی ہے۔ ہم بہت جلد بلوچستان کی تمام سرکاری نوکریوں کی بھرتی اسی شفاف، ڈیجیٹل اور کرپشن و سفارش سے پاک طریقہ سے کریں گے!

20,057 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

بلوچستان کے حالات پر نیشنل میڈیا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بلوچستان میں امن و امان سے متعلق خبروں کا مین سٹریم میڈیا پر مکمل بلیک آؤٹ جاری ہے، صوبے کے 20 سے زائد اضلاع میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے اور روازنہ کی بنیاد پر دھشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں، بلوچستان کا نوجوان مایوس ہے کیونکہ پاکستان کے کسی بھی شعبے اقتدار، سیاست، اختیار سے لے کر معیشت میں ہمارا حصہ نہیں ہے تو ہمارا مستقبل کیا ہے؟ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا چوالیس فیصد، معدنیات سے مالا مال اور آبادی کے لحاظ سے صرف 1 کروڑ 49 لاکھ والے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بدترین ہو چکی ہے، ریکوڈک، سیندک، گوادر پورٹ اور تیل و گیس سے مالا مال صوبے کی عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہے، بجلی بلوچستان کو نہیں مل رہی صوبے سے جو گیس نکل رہی ہے وہ بھی بلوچستان کی عوام کو نہیں مل رہی ہے، بلوچستان پاکستان کے قیام ہی سے فوجی آپریشنز کی زد میں ہے، بلوچستان کے مسائل کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی، معاشی اور آئینی ہے لوگوں کو ان کے حقوق دیئے بغیر بلوچستان کا مسلہ حل نہیں ہو سکتا بلکہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، بلوچستان کے لوگوں کو ان کے جائز آیینی حقوق، وفاق میں درست نمائندگی، وفاقی کوٹے میں مقرر کردہ نوکریوں اور بنیادی سہولیات دیئے بغیر ڈنڈے کے زور پر بلوچستان نہیں چل سکتا، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو بلوچستان کو ایک کالونی کی طرح چلانا بند کرنا پڑے گا۔ #Balochistan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw

Qasim Khan Suri

14,862 Aufrufe • vor 1 Monat

بلوچستان کے 98 فیصد حصے پر حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، روزانہ کی بنیاد پر شاہراہوں پر حملے اور دھشتگردی کے واقعات میں عوام اور فورسز کے جوان شہید ہور رہے ہیں، ایک طرف ریاست دعویٰ کرتی ہے کہ ہم نے اتنے دھشتگرد مار دیئے، بلوچستان میں صرف گزشتہ روز ہونے والے دھشتگردی کے واقعات میں زیارت کراس پر فوجی گاڑیوں کے کانوائے پر حملے میں گاڑیوں اور ٹرکوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زائد جوان اپنی جانوں سے گئے، بھاگ شہر میں مسلح افراد کے دھاوے میں تھانے، بینکوں اور سرکاری عمارات کو نذرِ آتش کر دیا گیا، ناصر آباد لورالائی میں گھر پر ڈرون طیارہ گرا، بلوچستان میں دھشتگرد کھلے عام نقل و حرکت کر رہے ہیں سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جب سیکیورٹی فورسز اپنے آپ کو نہیں بچا پا رہی تو عوام کو کیسے بچائے گی؟ بلوچستان اسوقت بدترین دھشتگردی کی زد میں ہے معاشی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں کاروبار زندگی ختم ہو چکا ہے تجارتی سامان کوئٹہ تک پہنچ نہیں سکتا اور راستے میں لوٹ لیا جاتا ہے مال سمیت ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے، بلوچستان میں خوف کی فضا ہے اور بلوچستان جس کو یہ ایک ایس ایچ او کی مار کہتے تھے اور کہتے تھے کہ 1500 لوگ ہیں ہم ان کی نسلیں تباہ کر دیں گے وہاں پر الٹا فورسز کے جوان اپنی زندگیاں کھوتے جا رہے ہیں۔ #Balochistan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw

Qasim Khan Suri

19,582 Aufrufe • vor 24 Tagen