Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

دشمن کے منہ سے سنو Aura ہے خان صاحب کا بھائی

18,149 Aufrufe • vor 2 Monaten •via X (Twitter)

1 Kommentare

Profilbild von خلاقت کاظمی
خلاقت کاظمیvor 1 Monat

اسکو نفرت بولتے ہیں اسی وجہ سے عمران پسند نہیں

Ähnliche Videos

جنہیں میرے کل والے ٹوئٹ سے اختلاف ہے جس میں کہا تھا رانا ثناء اللہ صاحب لمبی گیم کھیل رہے ہیں اور ان کے ذمے عمران خان پراجیکٹ ہے کہ خان کی آپ نے مسلسل تعریفیں کرنی ہیں۔تو یہ کلپ دیکھ لیں۔ ربعیہ کے ساتھ چند ماہ پرانا انٹرویو ہے۔ میرا ماننا ہے رانا ثناء اللہ کو “گڈ کاپ” کے طور پر یہی ٹاسک دی گئی ہے کہ عمران خان کو چک کے رکھنا ہے۔ انہیں آسمان سے نیچے نہیں آنے دینا۔ خان اور ان کے حامیوں کو پھوک بھرے رکھو۔ واہ واہ بلے بلے کیے رکھو کہ دیکھو آپ کا پہلوان کسی بہادری سے جیل کاٹ رہا ہے۔ خان تو خود مرضی سے جیل بیٹھا ہے ورنہ جب چاہے وہ باہر آ سکتا ہے۔ یوں عوام اور ورکرز کا دبائو بھی کم رہے گا کہ بھائی ہمارا خان تو خود جیل میں خوش ہے۔ یہ بھی پلان ہے کہ خان کی جیل کو romanticise کرتے رہنا ہے تاکہ خان اور خان کے ٹائیگرز خوش اور مطمئن رہیں کہ کپتان ڈٹ کے جیل میں خود کھڑا ہے کیونکہ حکومت ہو یا فوج انہیں عمران خان باہر سڑک پر آزاد نہیں بلکہ جیل کے اندر سوٹ کرتا ہے۔ رانا صاحب کو داد دیں وہ دو سال سے عمران خان سے اپنے اوپر سترہ کلو گرام ہیروئن کے مقدمے کا بدلہ ان کو بانس پر چڑھا کر لے رہے ہیں۔ بعض دفعہ جو انتقام اور زخم آپ کسی کے جعلی ہمدرد بن کر لگا سکتے ہیں وہ تنقید یا دشمن بن کر بھی نہیں کرسکتے۔ دشمن کو واہ واہ بلے بلے کے وار سے مارنا بھی ایک باریک فن ہے جو ہر ایک کے پاس نہیں ہوتا۔ رانا صاحب دراصل اس تعریف کے لبادے میں عمران خان کی جیل کا دورانیہ بڑھا رہے ہیں کہ بھائی مان گئے خان صاحب بہت بہادر ہے اور جیل کاٹنا تو ان کے لیے مسلہ ہی نہیں۔ دیکھ لیں خان صاحب ہم بھی آپ کی بہادری کے قائل اور مداح ہیں لیکن آپ ہمیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہی اچھے لگتے ہیں۔ ہمارا پیارا راج پوت رانا دراصل عمران خان سے اپنی قید کا بدلہ لے رہا ہے۔۔ خان کی جیل کا دورانیہ بڑھا رہا ہے۔ یہ تعریف میٹھی چھڑی کی مانند ہے۔۔ واہ واہ بلے بلے والا میٹھا میٹھا لیکن زہریلا انتقام جو رانا صاحب عمران خان سے چسکے لے لے کر لے رہے ہیں۔ 😎 Rabeea

Rauf Klasra

98,943 Aufrufe • vor 7 Monaten