正在加载视频...

视频加载失败

دوستوں سے درخواست ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھیں اور خود سوچیں۔۔۔۔۔ کیوں ہم اس جانور مافیا کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں۔۔۔۔ اگر اللہ نے آپ کو توفیق دی ہے تو غریب کی مدد کسی اور بہتر طریقے سے بھی کر سکتے ہیں نہ کہ اُس کو ایک...

63,001 次观看 • 1 年前 •via X (Twitter)

10 条评论

ShehryarKhan 的头像
ShehryarKhan1 年前

قربانی اللہ پاک نے فرض کی ہے اس کا متبادل کچھ اور نہیں جن پر فرض ہے وہ کروڑوں کے جانوروں کے بجائے ایک اچھا سا جانور زبح کریں فرض ادا کریں اور گوشت خود بھی کھائیں اور دوسروں میں بھی بانٹیں اس میں راکٹ سائنس نہ ڈھونڈیں

Obaidullah Qamri 的头像
Obaidullah Qamri1 年前

خیر دو تین کروڑ والی بات تو نامناسب بات ہے چار پانچ لاکھ میں اچھا اور بہترین قربانی کا جانور مل جاتا ہےباقی لبرل کو جو شادیوں پہ عیاشی کرتے ہیں وہاں پہ یہ باتیں کیوں نہیں یاد اتی ہیں

Raja 的头像
Raja1 年前

پانی پینے سے کھانے کی ضرورت پوری نہیں ہوتی، اسی طرح صدقہ، خیرات کرنے سے قربانی ادا نہیں ہوتی۔ پیارے آقا علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا: جس شخص کو (قربانی کی) وسعت ہو اور وہ قربانی نہ کرے، تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ پھٹکے۔ ( ابن ماجہ، حدیث: 3123 )

ƙź 的头像
ƙź1 年前

یہ تو سنت ابراہیم علیہ السلام کی ہے اور سنت پوری کرنے کے لئے دیکھاوا نہی کرنا چاہئے ضروری نہی ہے کہ دو کڑوڑ کا بیل ہی خریدا جائے یہ تو آپ کی اپنی استطاعت ہے

ech 的头像
ech1 年前

الله نے توفیق دی ہے تو بہتر قربانی کرتے ہیں، کسی اور طریقے سے مدد عید کے علاوہ کریں، قربانی کے بجاۓ کسی اور نیکی کی ترغیب عید قربان کے علاوہ کسی اور دن دیا کریں۔

Sovereignty 的头像
Sovereignty1 年前

He is quoting wrong rates and ignoring inflation—Qurbani costs are reasonable in context (3k to 3.5k/kg). It’s not just about meat, it drives huge economic activity supporting countless livelihoods. He is acting like this all happens outside the real world.

Adil Rajput 的头像
Adil Rajput1 年前

یعنی اپ کا مطلب یہ ہے کہ ہم عید الاضحی پر قربانی کرنا چھوڑ دیں اور وہ پیسہ غریبوں میں تقسیم کریں اگر ہماری عوام بیگرت اور ج*** ہو چکی ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سنت ابراہیم کو چھوڑ دیں

Shazia@ 的头像
Shazia@1 年前

یتیم، مسکین، مسافر اور ضرورت مندوں کے لئے اللہ نے زکوٰۃ، خیرات اور صدقہ دینے کا حکم دیا ہے قربانی کا حکم الگ سے ہے پلیز اللہ تعالیٰ کے احکامات میں تحریف نہ کریں ۔

zuhaibzulfiqar4 的头像
zuhaibzulfiqar41 年前

Wrong number. Who has asked u to buy 2 crore animal. Most do it for show anyway, not for Allah. For farz sacrifice you can buy the cheapest animal and it will still be done. This price/kg doesn't make sense since it's not to get the cheapest meat but it's for the Sake of Allah

Nadir Ali Shah 的头像
Nadir Ali Shah1 年前

خود نماٸی ریاکاری منافقت انہیں چیزوں سے اسلام منع کرتا ہے اسی لاکھ کا جانور لینے والے کیا غریب کو اپنے دسترخوان پر آدھا گھنٹہ برداشت کر سکتے ہیں ؟ میرے خیال میں تو کبھی نہیں

相关视频

سوال: اچھا مولانا صاحب ملک کے بہتر مفاد میں آپ عمران خان سے بھی مل سکتے ہیں ان کو شامل ہونے کی دعوت دے سکتے ہیں؟ جواب: دیکھیے ہر چیز باوقار انداز سے ہو اس میں کوئی شک نہیں کہ دس بارہ سال ہم ایک دوسرے کے بڑے مد مقابل رہے ہیں اور ہمارے بڑے تحفظات ہیں اور ان کو اگر دور کیا جاتا ہے تو ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات سے بھی انکار نہیں کریں گے اور مذاکرات کے لیے اگر ماحول بنتا ہے تو اس کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے ہم کوئی مستقل جھگڑے اور جنگ اور تلخیاں اس کو باقی رکھنا نہ ملک کے مفاد میں سمجھتے ہیں نہ ہمارے سوسائٹی کے مفاد میں ہے۔ سوال: آپ کی طرف سے ویلکم ہے عمران خان کے لیے۔۔ تو یہ ذرا واضح کیجیے گا اگر آپ کو ضرورت پڑتی ہے یا۔۔۔۔ جواب: میرے پاس ان کے دو وفود آئے ہیں اس کے باوجود ان کے لوگ جو ہیں وہ مجھے مسلسل مل رہے ہیں چاہے آف دی ریکارڈ مل رہے ہیں یا میڈیا کے سامنے بھی مل رہے ہیں تو ملتے ہیں اور یہی گفتگو چل رہی ہے کہ آپس کے جو تحفظات ہیں کس طرح ان کو دور کرنے کے لیے ماحول بنایا جائے۔ سوال: مولانا صاحب ابھی آپ نے فرمایا کہ 10 12 سال کی تلخیاں تھی اب آپ سیاسی طور پر کہہ رہے ہیں کہ سیاسی لوگ دروازے کھلے رکھتے ہیں تو جو سب سے زیادہ پچھلے سات آٹھ سالوں میں آپ کی طرف سے الزام کہ یہ یہودی لابی ہے تو یہ سیاسی تلخیاں ختم ہوں گی تو آپ ان کو یہودی لابی سے مسلمان لابی میں کیسے دیکھیں گے؟ جواب: یہ بات ذہن میں رکھے اگر ہم نے برصغیر کی سیاست میں کسی کو انگریز کا ایجنٹ کہا ہے یا ہم نے عالمی سطح پر کسی کو امریکہ کا ایجنٹ کہا ہے تو یہ عنوان ہے یہ گالی نہیں ہے مطلب یہ ہے کہ جو عالمی سطح پر ایک ورلڈ وائڈ جو ایکنامک نیٹ ورک ہے اور اس کے اوپر جو جیوش کی ایک بالادستی ہے جب میں دیکھوں گا کہ میرے ملک کو بھی اس نیٹ ورک کے اندر ڈالا جا رہا ہے اور یہاں پر میں سود کے خاتمے کی بات کرتا ہوں اور میں مکمل طور پر عالمی سطح پر سودی نظام کے اندر جا رہا ہوں ان کی معیشت کے اصولوں کے مطابق چلوں گا تو اس سے میرا اختلاف ہوگا اب اس اختلاف کا عنوان اگر یہ ہے کہ یہودی ایجنٹ تو اس کو گالی کیوں کہا گیا اس کو سنجیدگی سے لینا چاہیے تھا مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ آپ یہ بات کیوں کہہ رہے ہیں اگر میں کہتا ہوں کہ قادیانیوں کو دوبارہ مسلم سٹیٹس پاکستان میں دینا یہ میرے تحفظات ہیں بجائے اس کے کہ آپ مجھے اس کے بدلے میں گالیاں دیں آپ مجھے مطمئن کریں میں پاکستان کا شہری ہوں میرے پیچھے کچھ لوگ ہیں ان کے ایک سوچ ہے ان کے تحفظات ہیں میں ان کے نمائندگی کر رہا ہوں اگر میں کہتا ہوں کہ پاکستان میں مغربی تہذیب کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ہماری اسلامی اور مشرقی تہذیب جو ہے اس کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اس کے بدلے میں گالی دینے کی بجائے مجھ سے پوچھا جائے مجھ سے بات کی جائے سیاستدان کا کام یہی ہوتا ہے اگر میں نے آپ کے اوپر کوئی اعتراض کیا ہے یا آپ کے ساتھ میں کوئی ایک تحفظات کا اظہار کیا ہے تو اپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ یہ بات کہے کہ فضل الرحمان یہ بات آپ کیوں کر رہے ہیں مجھے تاکہ جب میں آپ کے ساتھ اپنی بات رکھوں تو آپ یا مجھے مطمئن کر سکیں اس بات پر کہ میں میرے ایجنڈا نہیں ہے یا یہ کہ یہ میرا ایجنڈا ہے اور آپ کے مفاد کے لیے ہے کچھ تو کرنا پڑے گا نا جی تو یہ چیزیں جو ہیں ان کو سیاسی طور پر ہم لے رہے ہیں اور آج جب ان کے لوگ آئے ہیں اگر یہ لوگ 12 سال پہلے بھی اتے تب بھی میرے یہی ایٹیٹیوڈ ہوتا اور اگر آج آئے ہیں تب بھی میرا وہی ایٹیٹیوڈ ہے

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

17,018 次观看 • 2 年前

بلوچ راج! اس ظالم اور جابر ریاست کی سفاکیت اور درندگیاں ہم سب کے سامنے واضع ہیں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ کیسے بلاجواز اور بلاتفریق ریاست نے ہمارے لیڈراں کو پابندِ سلاسل کیا ہے۔ یہ نوآبادکار اپنے طاقت کے نشے میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ اس کے سامنے جنس، عمر اور پیشہ وغیرہ کچھ بھی معنی نہیں رکھتے اگر وہ مارتے یا تشدد کرتے وقت کسی بھی چیز کا خیال رکھتا ہے تو وہ بلوچ شناخت ہے اور بلوچ کو مارنے یا بیگواہ کرنے کے لئے یہی شناخت کافی ہے۔ویسے تو کئی سالوں سے ہم یہ قیامت جھیلتے آ رہے ہیں لیکن اس مختصر دورانیے میں ہم نے ریاست کی بدترین شکل دیکھی ہے کہ اُس نے کیسے ہمارے نہتے مظاہریں پر گولیاں برسائی، آنسو گیس چلائے اور واٹر کینن سے پانی برسائے اور جب سے ہمارے توانا آوازیں ہمارے رہنما سلاخوں کے پیچھے ہیں اُس دن سے ریاست پورے بلوچستان میں اس گھمنڈ کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہی ہے کہ پیچھے کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے اور ہم بھی نادانستہ طور پر آہستہ آہستہ ریاست کی سفاکیتوں کے سامنے خاموشی کا رواج اپنا رہے ہیں جو کہ ہمارے لئے باعث موت کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ قریب ماضی میں جہان بھی کوئی شخص اٹھایا جاتا یا کسی کو ماورائے عدالت قتل کیا جاتا تو اس کے لواحقین فوراً سراپاء احتجاج ہوتے لیکن حالیہ دنوں میں ریاست ہماری خاموشی کا فاعدہ اٹھاتے ہوئے ہر روز کسی نہ کسی جگہ سے لوگوں کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنا رہی ہے اور مسخ شدہ لاشیں پھینک رہی ہے لیکن ہم خاموش ہیں کیوں؟ کیا ہم بالاچ مولابخش کی شہادت کو بھول چُکے ہیں کہ جس سے ایک تحریک وجود میں آئی، اس کی بھی بنیادی اکائی شہید بالاچ کے لواحقین تھے کہ جنہون نے خاموشی کا گلا گھونٹ دے کر ہم سب کو ایک آواز ہونے پر مجبور کیا، آج بھی حالت وہی ہیں آج بھی بالاچ مر رہے ہیں لیکن ہم خاموش ہیں کیا ہم اس خاموشی کو اپنا کر اپنے ہی شہداء کی وارثی سے کترا کر انکا مجرم تو نہیں بن رہے؟ بلوچ راج! ہم بارہا کہتے ہیں کہ بی وائی سی صرف ایک پارٹی نہیں اور نہ ہی اس قیادت تک محدود ہے بی وائی سی پوری قوم ہے وہ قوم جو ریاستی جبر کے سامنے لاشیں اٹھارہی ہے جو اپنے آنکھوں کے سامنے اپنے گھروں کو اجھڑتا دیکھ رہی ہے۔ ہر بلوچ جو اس جبر کو دیکھ رہا ہے اور اس کو محسوس کر رہا ہے اُس پر اتنی ہی زمہ داری عائد ہوتی ہے جتنی کہ بی وائی سی پر ہوتی ہے، تو پھر اس کٹھن حالت میں جہاں ہر طرف موت ہے اور مزاحمت کرکے زندہ رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا کسر موجود ہی نہیں تو یہ خاموشی اور بے حسی کیسی؟ کیا ہم خود کو اور اپنے قوم کو اس چیز سے دھوکے میں نہیں ڈال رہے کہ خاموشی سے ہم بچ سکتے ہیں، لیکن ظالم کا ہمشہ سے یہی وطیرہ رہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے غلام قوم یا زمین پر لوگوں میں تفریق نہیں کرتی۔ تو پھر ہم کیوں اس خوش فہمی میں رہیں؟ #ReleaseBYCLeaders #StopBalochGenocide

Baloch Yakjehti Committee

26,173 次观看 • 1 年前

آن لائن ارننگ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سکل بہت ضروری ہے۔ سکل سے مراد یہ بھی نہیں ہے کہ آپ پروفیشنل ویڈیو ایڈیٹنگ جانتے ہوں یا آپ کے پاس اس کے متعلق ڈپلومے ہوں ۔ ایسا نہیں ہے آپ کو اگر کوئی چھوٹے سے چھوٹا کام بھی آتا ہے تو بھی آپ کام کر سکتے ہیں ۔ اس ویب سائٹ پہ ایک پرفائل ہے جس پہ لکھا ہے کہ " میں آپ کو چیٹ جی پی ٹی 3 سے 200 بلاگ پوسٹ لکھ کر دوں گا " اور اس کام کے لیے وہ 300$ چارج کررہا ہے۔ آج کی ڈیٹ میں ٹوٹل 26 آرڈر اس نے لگائے ہیں اور 2 پراگریس میں ہیں۔ (ویڈیو میں بھی دیکھ سکتے ہیں ) آپ کو ایسی ویب سائٹ بتاؤ گا جہاں آپ یہ والی سروسز بھی بھیچ سکتے ہیں ۔ اور لوگ پہلے ہی اس سے ارننگ بھی کر رہے ہیں۔ فرض کریں آپ کو کچھ بھی نہیں آتا اردو تو آتی ہوگی ۔ وہی پروفائل بنائیں اور سیل کریں۔ کوئی بھی زبان آتی ہے آپ اس کو دوسروں کو سکھائیں ۔ اگر امیج ایڈیٹنگ آتی ہے آپ کو عام سی مثلاً فوٹو کا بیک راونڈ چینج کرنا ( یہ ایک ویب سائٹ پہ آپ بس اپنی فوٹو ڈالیں اور وہ آپ کو بیک راونڈ ختم کرکے دے دے گی) فوٹو کو ری سائز کر دیں ۔ کچھ تصاویر تھوڑی دھندلی سی ہوتی ہیں ان کو صیح کرکے۔ آپ کی آواز خوبصورت ہے تو اپ اپنی آواز وائس اوور کرکے دیں اور ارننگ کریں ۔ اگر آپ ٹیچر ہیں آپ اپنے سبجیکٹ سے متعلق سروسز سیل کر سکتے ہیں۔ نہیں تو Ai یوز کرنا تو آتا ہوگا۔ اے ائی سے بلاگ لکھیں ۔ تصویر بنائیں وائس ایڈیٹ کر دیں کو بھی کام آتا ہے کر دیں ۔ گوگل ٹرانسلیٹر تو سب کے پاس ہے ٹرانسلیٹ کردیں لوگوں کو اس سے بھی ارننگ کر سکتے ہیں ۔ اس پلیٹ فارم کا نام Comeup ہے۔ اکاؤنٹ بنائیں اور جو بھی آتا ہے سیل کریں۔ پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں سے شیئر کریں ۔کمنٹ میں اپنی راۓ کا اظہار کریں۔

𝐓𝐞𝐜𝐤 𝐖𝐢𝐬𝐞𝐫

47,216 次观看 • 2 年前

کئی فالورز نے کمنٹس میں سوال اٹھایا ہے کہ ایک بشو سکردو میں ایک گاڑی ٹھیک کرنے کے ستر ہزار روپے کیوں لگے؟ ایسے لوگوں کو چاہیے تھا کہ مکینک کی تعریف کرتے، اس کی حوصلہ افزائی کرتے۔ اُس نے ایک اجنبی سیاح کی مدد کی، وقت دیا، بار بار لمبا سفر کیا۔یہ معمولی بات نہیں۔ تو آئیے، خود سنیے کہ وہ مکینک کیا کہہ رہا ہے۔۔ آپ لوگوں کو یہ اندازہ نہیں کہ بشو ویلی سکردو سے کتنی دور ہے۔ وہ لڑکا پہلے سکردو سے بشو ویلی گیا، پھر وہاں گاڑی بک کر کے دوبارہ سکردو آیا کیونکہ وہاں ضروری سامان دستیاب نہیں تھا۔ سکردو سے واپس بشو ویلی گیا، اور پھر دوبارہ آیا۔ اب آپ خود کسی سے پوچھ لیں، بشو ویلی ایک چکر لگا کے آنا کتنا خرچ پڑتا ہے؟ اوپر سے اُس کی مزدوری، گاڑی کی مرمت کے پرزے، اور دن بھر کی محنت — ان سب کو ملا کر ستر ہزار روپے کچھ زیادہ نہیں بنتے۔ آج کے دور میں جب فیول، سپیئر پارٹس اور سروس سب مہنگے ہو چکے ہیں، تو یہ رقم بالکل مناسب ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اس نے ایک اجنبی سیاح کی مدد کی۔ اللہ نہ کرے اگر وہ سیاح کسی مشکل میں پڑتا اور فیملی ساتھ ہوتی تو ہم سب کتنا کچھ سوچتے۔ تو ایسے وقت میں یہ نہیں پوچھنا چاہیے کہ خرچہ کتنا ہوا، بلکہ اس شخص کی نیت، خلوص اور مدد کو سراہنا چاہیے۔ اس نے انسانیت کا ثبوت دیا، اب ہماری باری ہے کہ ہم بھی اُسے اپریشیٹ کریں، نہ کہ اس پر سوال اٹھائیں۔

Gilgit Baltistan Tourism.

24,720 次观看 • 1 年前

میں قوم کے سامنے اپنی بات دلائل سے پیش کرتا ہوں، تو میری بات آخر آپ قوم تک کیوں نہیں پہنچانے دیتے؟ اسمبلی بلڈنگ کے اندر چیمبرز میں ٹی وی لگے ہوتے ہیں، اور ان چیمبرز میں جو لوگ بیٹھے ہوتے ہیں، وہ جب میری تقریر سنتے تھے تو اس کو بھی بند کر دیا گیا۔ اب صرف ایوان کے اندر کے لوگ سن رہے ہیں۔ تو میں نے کہا کہ یہ تو میں نے آپ سے کہا تھا نا کہ آپ ایک اِن کیمرا اجلاس تو بلائیں تاکہ ہم دیکھیں کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ہندوستان کی سرحد بند ہے، افغانستان کی سرحد بند ہے، چین آپ کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اور جب آپ نے درخواست دی، پرسوں یا ترسوں، کہ پاکستان میں آپ کی جو ایک سو ستر ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تھی، اور جسے ہم پورا نہیں کر سکے، اس لیے آپ مہربانی کریں اور وہ ایک سو ستر ارب ڈالر ہمیں معاف کر دیں، تو چین نے آپ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ تفتان کے علاقے، سندک میں ابتدا ہی سے چین کام کر رہا ہے۔ آج اس نے وہاں سے بستر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تو یہ آپ کے چین کے ساتھ تعلقات ہیں۔ ایران آپ پر کتنا اعتماد کرتا ہے، لیکن خود برے حالات میں ہے،پاکستان کو محصور کردیا اپ نے یہ تمہاری پالیسیاں ہیں۔ آپ انڈیا سے لڑے، ہم نے سب سے پہلے آپ کو سپورٹ کیا۔ آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمت کی بات کی، ہم نے اس کی بھی سپورٹ کی کہ ہم خطے میں امن کو ترجیح دیں۔ لیکن ہماری رضامندی کے باوجود آپ آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں، آ رہے ہیں، جا رہے ہیں۔ وہ گلہری کی طرح: "میری آنیاں جانیاں وے۔" اور آج بھی امریکہ ایران پر حملے کر رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جب امریکہ نے میرے سپہ سالار کو تھپکی دی کہ: "آپ ایک بہت اچھے آدمی ہیں، بہت اچھے آدمی ہیں۔" اس وقت تک اچھے آدمی تھے، جب ہمارے جھنڈوں کے نیچے ان کے جہازوں نے ہرمز کو عبور کیا۔ اور یہ فائدہ اٹھانے کے بعد، جب ہم گھر واپس آئے، تو ایران پر پھر دوبارہ حملے ہو رہے ہیں۔ اب آپ کچھ کارکردگی تو دکھائیے نا۔ چین ناراض، افغانستان کے ساتھ آپ کی سرحد بند، ملک محصور، اشیائے ضروریہ کی قلت ہو رہی ہے۔ اور اب آپ ناراض کس بات پر ہوئے ہیں؟ کہ میں نے کہا: "ہم لشکر نہیں بنائیں گے۔" آپ قبائل سے کہہ رہے ہیں، جگہ جگہ، کہ تم لشکر بناؤ اور لڑو۔ ہم نے کہا: "نہیں، یہ عوام کی ذمہ داری نہیں ہے۔" اس کے لیے آپ ہیں۔ آپ ہی بھرتی ہوتے ہیں، آپ ہی پیٹیاں باندھتے ہیں۔ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام نے آپ کو اخلاقی طور پر سپورٹ کیا ہے۔ آپ عوام کو جنگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب #قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #مولانا_سے_معافی_مانگ #شہداء_صرف_بہانہ #لشکر_نہیں_امن

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,510 次观看 • 2 个月前

نئے صوبوں سے متعلق سوال پر امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا جواب: ایک بات میں پہلے آپ صحافیوں سے کرنا چاہوں گا جی، ذرا مہربانی کریں، آپ میڈیا کی دنیا میں حمایت اور مخالفت کی لکیر نہ کھینچیں۔ یہ ایک ڈیبیٹیبل ایشو ہے اور اس پر مختلف پہلوؤں سے بات ہو سکتی ہے۔ اصولی طور پر ایک مسئلے کی پوزیشن اور ہوتی ہے، عملی طور پر جب آپ آتے ہیں تو پھر اس کی صورت اور ہوتی ہے۔ اصولی طور پر آپ کو حق ہے کہ آپ اپنا گھر بنائیں، لیکن کیا آپ کے پاس وسائل ہیں کہ آپ بنا سکیں؟ وسائل نہیں ہیں، جیب خالی ہے اور آپ جا کر وہاں اینٹیں رکھنا شروع کر دیں تو لوگ کہیں گے کہ یہ کیا کر رہا ہے؟ تو وہ ایک خامخواہ ضائع ہونے والی بات ہو جاتی ہے۔ میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ اصولی طور پر تو ہم یونٹس کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم نے اس سے پہلے بہاولپور صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے سرائیکی صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے اس سے پہلے ہزارہ صوبے کی بھی حمایت کی تھی، ہم نے خود فاٹا کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم سندھ ذرا اس سے مختلف تھا کہ سندھ کے عوام صوبے کی تقسیم کے لیے آمادہ نہیں تھے، اس وقت بھی نہیں تھے اور اب بھی نہیں ہیں۔ لیکن جو میری معلومات ہیں، جب اس وقت صوبہ، صوبہ ہو رہا تھا تو اسٹیبلشمنٹ بھی اس کی مخالف تھی۔ چنانچہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی گئی جو صوبہ، صوبہ کر رہے تھے اور حکومتوں اور اسمبلیوں میں وہ لوگ نہیں آ سکے، کمزور پوزیشن میں آئے اور بالآخر ان کو وہ ایشوز چھوڑنے پڑ گئے۔ آج پھر کون سی ایسی وحی آ گئی ہے ان کے اوپر کہ آؤ، ان کو پتا نہیں کتنے اور کوئی نقشہ بھی نہیں ہے۔ کبھی آپ سولہ یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی آپ بتیس یونٹس میں تقسیم کر رہے ہیں، کبھی ہر ڈویژن کو صوبے کا درجہ دے رہے ہیں۔ کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ نقشہ کیا ہے۔ تو ایک بات کہہ دینا اور پھر لوگوں کو چھوڑ دینا کہ وہ اس پر بحث کرتے رہیں، میرے خیال میں ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ایشو پھینکا گیا ہے۔ اس میں کوئی سنجیدگی ہے، نہ اس کے لیے اس وقت کوئی ماحول موجود ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی تیاری موجود ہے۔ جب ماحول بھی نہیں ہے، اس وقت تیاری بھی نہیں ہے، تو خامخواہ ایک غیر سنجیدہ گفتگو، جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔ ہمارے حکمران اس وقت باہر کی دنیا کے ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہیں اور ان کو یہ اندازہ نہیں ہے کہ پاکستان کی سرزمین جو خون سے سرخ ہے، اس کو بھی تو ہمیں سنبھالنا ہے۔ تو جہاں خون بہہ رہا ہو، جہاں ملکی زمین جو ہے وہ خون سے سرخ ہو اور آپ باہر دنیا میں جا کر وہاں پر ریڈ کارپٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، تو ذرا گھر کو تو ٹھیک کریں۔ ہم نہیں کہتے کہ آپ باہر کی دنیا سے اچھے تعلقات نہ رکھیں۔ ہم نے تو امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کو سپورٹ کیا ہے۔ ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو سپورٹ کیا ہے۔ ترکی کی شمولیت کو ہم نے سپورٹ کیا ہے۔ مصر اس میں آتا ہے، ایران اس میں آتا ہے۔ خیر، مقدم کریں گے ایک اسلامی بلاک کے قیام کا۔ یہ خود جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ ہے۔ تو جو چیزیں دنیا میں ہمارے اپنے فکر اور ہمارے نظریے کے مطابق آگے بڑھیں گی، ہم اس کو سپورٹ کریں گے۔

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

11,368 次观看 • 1 个月前

"ہائبرڈ نظام نجات کا واحد راستہ ہے۔تو اسی ہائبرڈ نظام نے تو یہاں تک پہنچا دیا ہے کہ آپ کا وزیرِ داخلہ کہہ رہا ہے کہ سسٹم کولیپس کر چکا ہے۔ اور یہ کولیپس کرنے کا جو اعتراف ہے، یہ تو کل ہم نے خود ان کے منہ سے سنا۔ ہم تو روزِ اول سے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سسٹم عام آدمی کو ڈیلیور نہیں کر رہا۔ یہ سسٹم گلگت بلتستان سے لے کر کشمیر تک بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ اس کے ثمرات آپ دیکھ رہے ہیں۔ اب آپ خود سوچیں کہ آپ خود اعتراف کر رہے ہیں کہ یہ سسٹم بیٹھ گیا ہے۔ زور، زبردستی اور دھاندلی سے بنایا ہوا یہ نظام ڈیلیور ہی نہیں کر رہا۔ اس نظام کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ان حساس معاملات کے اوپر فیصلے لے؟ تو ہم ان کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ آپ اس طرف آگے نہ بڑھیں۔ اگر اس طرف آگے بڑھیں گے، تو تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان آپ کے راستے میں کھڑی ہوگی۔ ہم اس کی ہر حد تک مخالفت کریں گے۔ ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی Hussain Ahmad yousafzai #زنجیریں_توڑو_خان_کو_چھوڑو

PTI

15,499 次观看 • 1 个月前