راشد محمود سومرو آپ سے مخاطب
@SoomroOfficial183K followers
26,500 views
29 Comments
Comments from the original post on X (Twitter)

@SoomroOfficial
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم آپ کا بھائی راشد محمود سومرو آپ سے مخاطب ہے۔ مجھے انتہائی حیرت بھی ہو رہی ہے اور افسوس بھی کہ اس ملک کو آخر کہاں لے کر جایا جا رہا ہے؟ یہ مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ کی جماعت ہے، وہ جماعت جس نے پاکستان کے آئین کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کیا۔ مولانا مفتی محمود رحمۃ اللہ علیہ وہ شخصیت تھے جنہوں نے پارلیمنٹ کے اندر ختمِ نبوت ﷺ کے قانون کا دفاع کیا اور اس قانون کی منظوری میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آج اسی جماعت کو دہشت گردوں سے نتھی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج اس جماعت کے لوگوں پر بھونڈے الزامات اور گھٹیا مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں۔ آج اس شخصیت اور اس خاندان کی عزت محفوظ نہیں، جس نے پارلیمنٹ کے اندر پاکستان کے آئین کا تحفظ کیا، جس نے سرورِ کائنات، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ختمِ نبوت کے قانون کو اسمبلی سے منظور کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر اس خاندان کا قصور کیا ہے؟ گھٹیا مقدمات، مصنوعی ویڈیوز اور اے آئی سے تیار کردہ من گھڑت مواد کے ذریعے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان غدارِ وطن ہیں؟ اگر مولانا فضل الرحمان صاحب غدارِ وطن ہیں تو پھر اس پاکستان میں کوئی وفادارِ وطن نہیں۔ یہ وہ مولانا فضل الرحمان ہیں جنہوں نے شہادتیں برداشت کیں، خود کئی بم دھماکوں کا سامنا کیا، عراق سے لے کر پارلیمان اور ملک کے مختلف حصوں تک اپنے کارکنوں کے جنازے اٹھائے، لیکن اس کے باوجود آئین کی بات کی، پارلیمنٹ کی بات کی اور قوم کے حقوق کی بات کی۔ آج بھی ہمارا سوال وہی ہے کہ الیکشن کیوں چرائے گئے؟ اسمبلیوں میں دھاندلی کیوں کی گئی؟ فارم 47 کی بنیاد پر اسمبلیاں کیوں تشکیل دی گئیں؟ آج بھی سوال ہے کہ ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ ہمیں امن کب ملے گا؟ ہماری خارجہ پالیسی کیا ہے اور اس کے ملک پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟ ہمارے معدنی وسائل کیوں محفوظ نہیں؟ جزائر اور قومی وسائل پر تحفظات کیوں ہیں؟ مہنگائی عروج پر کیوں ہے؟ ان سوالات کے جوابات دینے اور پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنے کے بجائے آپ اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز بنائیں گے؟ ہمارے اداروں پر دباؤ ڈال کر ان سے استعفے لیں گے؟ اور یہ سمجھیں گے کہ جمعیت علماء اسلام دباؤ میں آ کر پیچھے ہٹ جائے گی؟ میں آج واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں 9 مئی جیسا کوئی واقعہ پیش آئے تو جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان صاحب پہلے ہی واضح فرما چکے ہیں: گولیاں آپ کی ہوں گی، سینے ہمارے ہوں گے! یہ ملک ہمارا ہے۔ ہم نے اس ملک کے لیے اپنے والد کا خون میں لت پت جنازہ اٹھایا ہے۔ ہم مزید جنازے بھی اٹھا سکتے ہیں، لیکن اس ملک میں انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتے۔ ہم مولانا فضل الرحمان صاحب کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ یہ جعلی ویڈیوز، ڈیپ فیک مواد، اے آئی سے تیار کردہ من گھڑت مناظر، گلیوں کے نکڑ پر لڑکوں کو کھڑا کرکے کردار کشی کی مہمات اور گھروں کی ڈرون فوٹیجز بنا کر آپ سمجھتے ہیں کہ جمعیت علماء اسلام دباؤ میں آ جائے گی، پریشرائز ہو جائے گی اور اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائے گی؟ نہیں! ہم کل بھی ثابت قدم تھے، آج بھی ثابت قدم ہیں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی ثابت قدم رہیں گے۔ میں اپنے کارکنان سے دست بستہ گزارش کرتا ہوں کہ اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنی قیادت کے احکامات کے منتظر رہیں۔ ہماری ہر جدوجہد پُرامن ہوگی۔ احتجاج ہوگا تو پُرامن ہوگا، دھرنا ہوگا تو پُرامن ہوگا، سڑکوں اور راستوں کی بندش کا کوئی فیصلہ ہوگا تو وہ بھی پُرامن ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اندر ہو یا پارلیمنٹ کے باہر، ہماری ہر جدوجہد آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہوگی۔ ہم کوئی بھی ماورائے آئین اور ماورائے قانون اقدام نہیں کریں گے۔ میں آج پوری قوم سے بھی ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی امید مولانا فضل الرحمان ہیں۔ اگر آپ ملک کو ان مسائل سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو اب آپ کو مولانا فضل الرحمان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ پاکستان کے حوالے سے ان کے مضبوط مؤقف اور جدوجہد کا ساتھ دینا ہوگا۔ شاید اس کے بعد آپ کو کوئی ایسا لیڈر نہ ملے جو اس انداز میں پاکستان کے لیے کھڑا ہو۔ اس لیے اٹھیں، مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھی بنیں۔ یہ جدوجہد صرف جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی نہیں، بلکہ اس ملک کے 22 سے 24 کروڑ عوام کے مستقبل کی جدوجہد ہے۔ اس ملک کو خوشحال بنانے، اسلامی فلاحی ریاست کے قیام، دینی اقدار کے تحفظ، پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اور مہنگائی و بدامنی سے نجات کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ۔
137 likes

@UmarFarooq920
قائدین کے حکم پر اپنی اور بچوں کی جان قربان۔
4 likes

@SaeedGopan19132
انشاءاللہ ھم صبر کا دامن نھیں چھوڑیں گے #کردار_کے_شہنشاہ_مولانا #بدبودار_کالے_لفافی #تجاوزات_نہیں_انتقام #معدنیات_فروشی_نامنظور #تیرے_نوٹس_پہ_تھو
4 likes

@imujtabaahmad
قربان دی شم
2 likes

@Maj_Marwat
سائیں ؟؟ اگر اسمبلیاں جعلی ہے تو خصوصی نشستیں کیو لی آپکی جماعت نے ؟؟ آپکے لیڈر اپنے بھائی کو گورنر خیبرپختونخوا لگانے کیلئے کیوں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے ؟؟ فضل الرحمان نے اپنے فیملی میں سے کس کا جنازہ اٹھایا ہے ؟؟ باپ نے آئین دیا ہے تو اسکا یہ مطلب نہیں کے بیٹا پاکستان پر تھوکے ہمارے محافظوں کی شہادت کا مذاق اڑاتا پھرے کسی کو کرپشن کی اجازت اس بنیاد پر نہیں دی جاسکتی کہ اسکے باپ نے آئین دیا ہے، سائیں حوصلو حوصلو
2 likes

@MehmoodHaqq077
زبردست
2 likes

@M_Rehman130
گھٹیا لوگوں سے واسطہ ہے ان لوگوں کے سامنے نا کوئی آئین کی کوئی وقعت نا قانون کی نا اخلاق کی #کردار_کے_شہنشاہ_مولانا #بدبودار_کالے_لفافی #تجاوزات_نہیں_انتقام #معدنیات_فروشی_نامنظور #تیرے_نوٹس_پہ_تھو
1 like

@HafizMuham73630
Ro kuen rahy ho

@umar48876
Bilkul zabardast MASHALLAAH Hum MOLLANA SAHAB KA SAATH HAI ALHAMDULILLAH ❤️

@bakhterawan82
سمندر کی وسعت میں کنکریاں پھینکنے سے اس کے دامن پر کوئی اثر نہیں پڑتا، البتہ کنکریاں اس کی گہرائیوں میں اتر کر اپنا وجود ضرور کھو بیٹھتی ہیں۔

@mehmoodkay1
انشاء اللہ یہ باقی دو بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے

@SyedJamilshah95
جس طرح پیپل پارٹی بٹ اور بے نظیر کو کیش کرتے ہیں اس طرح تم لوگ مفتی محمود کو پیش کرتے ہو اپنی کوالٹی بتاؤ اپنا کردار بتاؤ یہ ٹ** تولنا بن کرو

@SultanAwan_786
your role in PDM will not be forgotten by people of Pakistan but people of Pakistan don’t support any illegal actions against your party

@ydaslji
Nice watch ⌚️

@NajafShahzad17
Aitbar ni ap logon ka bhi only khan sab

@fai15958
Yaha tak mulk ko lanay Mai Tum haramio ka Boht bara haat hai

@SultanAwan_786
So what has pti done illegally especially the leaders including @ImranKhanPTI but look what these generals did to him and his party

@Bullet151214
آپ لوگوں کا علاج 💊 ھے

@NaimatB
اب لگتا نہیں ہے کہ پی ٹی آئی والے تو بڑے مہذب تھے تنقید کرنے میں؟

@Shahzad13659982
Tum logo ka fazlou tu Imran Khan ke hakomat giranea mea SAB sa agea aor bara Dalal tah aor dosra Akhtar mangal hrami aaj routa phirta ha kia Khan k sa sath fazlo nea munfaqat NAHI ke Kitna hraam kahya fazlo nea








