Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

عادل بازئی پشتو میں کہہ رہا ھے میں بھی آرام سے دو عرب لیکر بک سکتا تھا لیکن میرے پیسے جاتے ھے جائے،مجھے منسٹری نہی چاہیئے میں دھوکہ نہی دونگا خان کو واقعی شیر ھے یہ بندہ Adil Khan Bazai

203,521 görüntüleme • 1 yıl önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

شیر پنجشیر احمد شاہ مسعود کا بہادر خون یہ احمد مسعود ، جس نے روس کو پنجشیر میں داخل نہیں ہونے دیا تھا اور طالبان کے پہلے دور حکومت میں اس نے طالبان کو روکے رکھا تھا پنجشیر میں آنے سے، پھر طالبان نے القاعدہ کو استعمال کرتے ہوئے ٹی وی رپورٹر کے بھیس میں صحافی بھیجے جنہوں نے کیمرے کے اندر بم چھپایا ہوا تھا جس کے پھٹنے سے احمد شاہ مسعود شہید ہوئے اور اس سے اگلے روز طالبان نے القاعدہ کی مدد سے نائین الیون کردیا جس سے امریکہ کی افغانستان میں آمد ہوئی ، یہ فارسی بول رہا ھے کتنی نرم اور پیاری زبان ھے ہماری اردو میں ستر فیصد الفاظ فارسی سے آئے ہیں ہماری برصغیر کی سرکاری زبان فارسی رہی ھے ہمیں ان فارسی بولنے والے مسلمان بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانا چاہئے جو افغانستان میں اکثریت ہونے کے باوجود اقلیتی طالبان کے ظلم وستم کا شکار ہیں ایک دن یہ ظلم کا سورج غروب ہوگا اور یہ اپنے وطن میں آزادی کی زندگی جی سکیں گے انشااللہ

Aamir Hussain

12,333 görüntüleme • 10 ay önce

"یہ دماغ ہیں ' کپاس یا سوتر نہی " ذہین دماغوں کو جب آپ "کپاس' پنک سالٹ اور سوتر" سمجھ کر باہر ایکسپورٹ کرنے میں فخر محسوس کریں گے تو پھر پیچھے ایسے بچے کچھے دماغ ہی دیکھنے کو ملیں گے جو باقی دماغوں پر حکومت کریں گے ' اس برین ڈرین کے گوبر کو بھی گجریلا ثابت کریں گے اور اس پر فخر محسوس کریں گے - ویسے تو ان کا لٹریچر اور ریسرچ سے کوئی لینا دینا نہی پر پھر بھی ریفرینس کیلئے میں "برین گین " کی آفیشل ڈیفینیشن یہاں تصویر میں لگا رہا ہوں -پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں ذہین دماغوں کو " ایکسپورٹ " اور ان کے ملک سے جانے کی وجہ سے ہونے والے "برین ڈرین" کو "برین گین" کہا جاتا ہے - دنیا کی کوئی بھی کتاب اٹھالیں ' آپ کو "برین ڈرین" کی یہ ڈیفینیشن اور کہی نہی ملے گی بلکہ ہر جگہ یہ لکھا ملے گا کہ "جس ملک سے لوگ جاتے ہیں وہاں "برین ڈرین " ہوتا ہے اور جس ملک کی طرف وہ جاتے ہیں وہاں " برین گین " ہوتا ہے - لیکن چونکہ آرمی چیف صاحب ملک کے اس برین ڈرین کو "برین گین " کہ چکے ہیں سو اب کتاب میں "بلغم " بھی لکھا ہو تو یہ ذہنی غلام اس کو "جیلی " اور مقیت شہد " ثابت کرتے رہیں گے - ملک سے ذہین دماغوں کی اس ایکسپورٹ میں پاکستان ویسے ہی بہت خود کفیل ہو چکا ہے کیوں یہ پچھلے تین سال میں ہماری سب سے بڑی تجارت ہے کیوں کہ ان سالوں میں اس ملک سے سالانہ آٹھ لاکھ لوگ باہر "ایکسپورٹ " ہویے ہیں جو پچھلے ستر سالوں کی شرح کے مقابلے میں آٹھ گنا ہے - یہ لمحۂ فکریہ نہی بلکہ لمحۂ جہالت ' لمحۂ ذلالت ہے -

Dr Waqas Nawaz

40,326 görüntüleme • 8 ay önce

میں قسمً یہ ٹویٹ کر رہا ہوں اس میں 1% بھی جھوٹ نہیں 🚨 شیر افضل مروت پر سب سے پہلا منظم حملہ عادل راجہ نے کیا، اس کے بعد مخصوص یوٹیوبرز کو لگایا گیا، تاکہ ایک بہادر آواز کو آہستہ آہستہ متنازع بنا کر خاموش کیا جا سکے۔ 🚨 جب مروت صاحب پارٹی میں تھے تو وہ ہر احتجاج کی کھل کر حمایت کرتے تھے، بلکہ خود آگے بڑھ کر کہتے تھے کہ میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہوں۔ 🚨 شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنا کوئی معمولی فیصلہ نہیں تھا، یہ ایک گہری سازش تھی، جس کا مقصد احتجاجی سیاست کو دفن کرنا تھا۔ 🚨 مروت صاحب جب عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر آتے تھے تو عوام کو ایک ایک لفظ سچ بتاتے تھے، بغیر ڈر کے، بغیر فلٹر کے، اور یہی بات سلمان اکرم راجہ اور چند دیگر ممبرز کو سب سے زیادہ چبھتی تھی، کیونکہ اس کا مؤقف سخت اور دو ٹوک ہوتا تھا۔ 🚨 شیر افضل مروت کو ہٹانے کے بعد احتجاجی تحریک واضح طور پر کمزور پڑ گئی، نہ پنڈی میں کوئی مؤثر احتجاج ہوا اور نہ ہی اسلام آباد میں کوئی طاقتور آواز اٹھی۔ 🚨 عمران خان کی ہر پیشی پر سلمان اکرم راجہ مروت صاحب کے حوالے سے خان صاحب کو گمراہ کرتے رہے اور حقائق کے برعکس باتیں پہنچاتے رہے۔ 🚨 جب مروت صاحب ملاقات کے لیے جاتے تھے تو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ان کا نام لسٹ سے نکلوایا جاتا تھا، تاکہ وہ خان صاحب تک سچ نہ پہنچا سکیں۔ 🚨 سوال بہت سادہ ہے: آج اگر شیر افضل مروت غدار تھا تو آپ سب وفادار ہو، پھر آپ اسلام آباد میں احتجاج کیوں نہیں کرتے؟ 🚨 آپ پنڈی میں سڑکوں پر کیوں نہیں نکلتے؟ وہ تو اکیلا تھا، پھر بھی اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈال رہا تھا۔ 🚨 آج آپ سب موجود ہیں، مگر اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرنے کو بھی تیار نہیں — فیصلہ آپ خود کریں، نقصان کس کا ہوا اور فائدہ کس کا۔ Sher Afzal Khan Marwat Mohammad Shehzad Khan Shams Khattak EliteSocialClub Zahid Khan Marwat Ali Muhammad Khan

Arman Khanx

75,413 görüntüleme • 9 ay önce

بیشک عزت و ذلت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے ! زیر نظر یہ دو تصاویر رہائی کے سال بعد مجھے جیل کے اندر کام کرنے والے محکمہ جیل خانہ جات کے میرے اک ہمدرد بھائی نے جو خان صاحب سے بے حد پیار کرتاہے نے نام نہ بتانے کے شرط پہ بھیجیں کہ جب آپ کو گرفتار کرکے لائے تو آپ کے علم میں لائے بغیر یہ تصاویر ”کسی“ نے بنا کر ”اُوپر“ کسی کو بھجوائی تاکہ ”ان“ کی انا کو تسکین پہنچ سکے۔ میں اس بھائی کا نام اور متعلقہ جیل کا نام اسکی خود کی حفاظت کی خاطر آج بھی لینے سے گریز کرونگا اور صیغئہ راز میں رکھنے کو ترجیح دونگا ۔ لیکن یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا کر کے آپ نہ میرا حوصلہ توڑ سکے اور نہ ہی میرے لیڈر Imran Khan اورمیری جماعت PTI سے میری کمٹمنٹ و وابستگی کوتوڑ سکے۔ اسیری کے زمانے میں ہمیشہ میں اپنا وکیل کا کالا کورٹ زیب تن رکھتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ جیل کے اندر اور جیل کے باہر گرفتاریوں کے وقت اور عدالتوں میں پیشیوں کے وقت کبھی بھی میرے چہرے پہ ان کو پریشانی نظر نہ آئے۔ کیونکہ یہی وہ چاہتے تھے۔ میرے چہرے کی مسکراہٹ چھیننا چاہتے تھے۔ (زیر نظر جہلم جیل کی گرفتاری کی ویڈیو موجود ہے) میرا پیغام ان کو ہمیشہ یہی ہوتا تھا کہ آپ میرے ہاتھوں میں ہتھکڑی تو پہنا سکتے ہیں لیکن آپ میرے چہرے کی مسکراہٹ نہیں چھین سکتے کیونکہ میرا رب آپ سے بہت بڑا ہے۔ آپ کے پاس اقتدار کی طاقت ہے اور میرے پاس میرے ایمان کی طاقت۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میرا سر نہ ملے گا لیکن میری آنکھوں میں تمہیں ڈر نہ ملے گا زندگی کا اک تکلیف دہ دن اپنے ہی آبائی شہر مردان کی آبائی بار مردان بار جہاں میرے دادا پیر محمد خان صاحب نے بھی 1947 میں آزادی کے بعد سے وکالت کی اور میں نے بھی وہیں سے اپنی وکالت کی ابتداء کی وہاں وکیل کے یونیفارم میں دو مرتبہ ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال کر لایا گیا اور عدالت کے اندر بھی ہتھکڑی نہ کھولی گئی۔ (زیر نظر ویڈیو موجود ہے) لیکن یہ شاید بھول گئے تھے کہ عزت و ذلت ان زمینی خداؤں کے ظالم ہاتھوں میں نہیں بلکہ میرے رب کے ہاتھوں میں ہے۔ میں شکر گزار ہوں اللّٰہ تعالیٰ کا اور مجھے فخر ہے اپنے مردان کے عوام پہ جنہوں نے دوبارہ منتخب کر کے عزت کیساتھ تیسری بار واپس ایوان میں بھیجا۔ بیشک عزت و ذلت زمینی خداؤں کے نہیں میرے رب کے ہاتھ میں ہے۔ یہ سلسہ آج بھی جاری ہے جس طرح ہمارے کارکنان کےساتھ کیا جارہا ہے لیکن کوئی ایک کارکن بتا دیں جو باوجود اس طرح کی فسطائیت کے راہ حق سے ہٹایا جا سکا ہو۔ جتنی جلد طاقت عوام کے اصل نمائندوں کے حوالہ کریں گے اور قوم کے لیڈر عمران خان کی رہائی کریں گے تاکہ وہ اپنی قوم کی قیادت کر سکے اتنا ہی جلد یہ ملک واپس ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگا۔ نصر من اللّٰہ و فتح قریب پاکستان زندہ باد 🇵🇰 تا قیامت پائیندہ باد

Ali Muhammad Khan

794,542 görüntüleme • 1 yıl önce