Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔ شہزاد اقبال کے سوالات اگر پنجاب حکومت ائیرپنجاب شروع کر رہی ہے تو پورا معاملہ خفیہ کیوں؟ کمرشل ائیرلائن کیلئے دنیا کے مہنگے ترین طیارے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ نیا جہاز کب اور کتنے میں خریدا، ادائیگی پنجاب حکومت نے کی یا ائیرپنجاب...

18,826 görüntüleme • 7 ay önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

مریم نواز کی جانب سے جمع کرائی گئی رقم کی رسید کے معاملے پر 17ستمبر اور 18 ستمبر کی بحث ہو رہی ہے، جبکہ اصل سوال کچھ اور ہیں : مثلا یہ کہ اس پرائیویٹ ٹرپ کے عوض مریم نواز کے ذمہ جو رقم واجب الادا ہوئی، اس کا تعین کس نے کیا؟ کسی ادارے نے؟ کسی آفس نے؟ مریم نواز کی ٹیم نے؟ یا کسی اور نے؟ جس نے بھی کیا اس کے ڈاکیومنٹس کہاں ہیں؟ اس میں شفافیت کو کیسے یقینی بنایا گیا؟ کیا مریم نواز جہاز کو پرائیویٹلی استعمال میں لانے سے پہلے کسی سے اجازت لینے کی پابند ہیں؟ کیوںکہ خود ان کے بقول یہ جہاز مریم نواز کا نہیں بلکہ پنجاب حکومت کا ہے؟ تو پنجاب حکومت کو کونسا ادارہ انہیں اس جہاز کو ذاتی استعمال میں لانے کی اجازت دیتا ہے؟ تیسرا، تقریبا پونے تین کروڑ روپے کی جو رقم نیشنل بنک کے اکاونٹ میں جمع کرائی گئی وہ کس کے اکاونٹ سے جمع ہوئی؟ چونکہ رسید کے ساتھ کسی چیک کی تصویر نہیں جاری کی گئی تو اس سے اندازہ نہیں ہو رہا رقم جمع کرانے والا اکاونٹ مریم نواز کا اپنا تھا یا کسی اور کا۔ بہتر ہے ان سوالوں کے جواب بھی مریم نواز یوٹیوبر یا اینکر سمجھ کر نہ دیں ، ہمیں عوام سمجھ کر ان سوالوں کے جواب دے دیں۔

Asad Ullah Khan

10,498 görüntüleme • 17 gün önce

نجانے پنجاب کے عام شہریوں کو پتا ہے کہ نہیں کہ انکی وزیر اعلی مریم نواز نے انکے پنجاب حکومت کے خزانے سے تقریباً گیارہ ارب روپے کا انتہائی پر تعیش گلف اسٹریم جہاز اپنے سرکاری اور نجی استعمال کے لئے خریدا اور گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ مریم نواز نے لندن میں اپنی صاحبزادی کی گریجیوشن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اسی جہاز سفر کیا اس پس منظر میں اب ملک بھر میں پڑھے لکھے لوگ سوالات کی بوچھاڑ کرہے ہیں۔ یہ جہاز کس طریقۂ کار سے خریدا گیا؟ اصل قیمت کیا تھی؟ اگر یہ ایئر پنجاب کے لیے تھا تو پھر وی آئی پی استعمال کیوں ہوا؟ اگر مریم نواز نے نجی سفر کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے تو کتنی رقم ادا کی، کس حساب سے، اور رسید کہاں ہے؟یہ معاملہ صرف ایک مہنگے جہاز کا نہیں، بلکہ سرکاری اختیار، عوامی پیسے اور احتساب کا ہے۔ اسی رقم سے پنجاب میں بنیادی صحت، ڈائلیسس، اسکول میل پروگرام اور دوسرے عوامی منصوبوں کو بڑے پیمانے پر وسعت دی جا سکتی تھی۔ مزید یہ کہ گلف اسٹریم کا سالانہ آپریٹنگ خرچ بھی کم از کم 80 کروڑ روپے میں جا سکتا ہے۔اس بڑی تحقیقاتی کہانی کی مکمل تفصیل، ثبوت اور جواب طلب سوالات کے لیے OMR کا یوٹیوب لنک کلک کریں اور پورا پروگرام ضرور دیکھیں۔

Kamran Khan

302,111 görüntüleme • 19 gün önce

دنیا کی امیر ترین صوبائی حکومتیں بھی زیادہ سے زیادہ چھ سے سات ملین ڈالر کا جہاز استعمال کرتی ہیں، جو موجودہ دنیا میں فضائی سفر کیلیے محفوظ ترین سمجھا جاتا ہے۔ صوبائی حکومت کیلیے لگژری جہاز خریدنے کی کسی جمہوری ملک میں کوئی ایک مثال بھی نہیں ملتی۔ مریم نواز کی پنجاب حکومت کیلیے جہاز کی خریداری تاریخ کا انوکھا مگر اندوہناک واقعہ ہے۔ بھارتی پنجاب کی حکومت نے سرکاری کاموں کی انجام دہی کیلیے جہاز خریدنا چاہا تو اس کا باقائدہ اعلان کیا۔ عوامی سطح پر گفتگو ہوئی۔ اپوزیشن نے بعض اہم سوالات اور اعتراضات اٹھائے جس کے بعد جہاز کی خریداری کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ میں امریکی ریاست ورجینیا میں رہتا ہوں۔ پاکستان کے پنجاب کی معیشیت کا سائز دو سے اڑھائی سو ارب کے درمیان ہو گا۔ ورجینیا کی معیشیت ایک ہزار ارب کی ہے۔ ورجینیا کی حکومت اور گورنر سرکاری افعال کی سرانجام دہی کیلیے چھوٹے سیسنا طیارے (قیمت ایک ملین ڈالر سے کم) یا ایک درجن سیٹوں والے بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے (قیمت پانچ سے سات ملین ڈالر) استعمال کرتی ہے۔ صرف یہی نہیں گورنر یا کوئی حکومتی عہدیدار لگژری طیارہ لینے کی صرف بات ہی کرے، تو عوام تیا پانچا کر دے گی۔ نیویارک ریاست ( نیویارک شہر نہیں، نیویارک ریاست) امریکہ کی امیر ریاستوں میں سے ہے۔ اس کی اکانومی کا سائز دوہزار ارب ڈالر ہے۔ یہاں کی حکومت بھی سیسنا اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے ہی استعمال کرتی ہے۔ ٹیکساس بھی ایک بہت امیر امریکی ریاست ہے۔ اس کی معشیت کا سائز اڑھائی ہزار ارب ڈالے قریب ہے۔ مگر بیچاری ٹیکساس کی حکومت بھی سیسنا، پیلاٹس پی سی ٹویلو (قیمت پانچ سے چھ ملین ڈالر) اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے ہی استعمال کرتی ہے۔ کیلیفورنیا امریکہ کی امیر ترین ریاست ہے۔ اس کی اکانومی کا سائز چار ہزار ارب ڈالر ہے۔ یہاں کی بیچاری حکومت بھی سیسنا اور بیچ کرافٹ کنگ ایئر طیارے ہی استعمال کرتی ہے۔ مریم نوز نے کرپشن اور عوامی پیسوں کے ضیاع کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جب تک ایسے کرپٹ سیاستدانوں کو گرفتار کر کے کرپشن کے جرائم میں سزا نہیں دے جائے گی، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Ahmad Noorani

24,338 görüntüleme • 6 ay önce