正在加载视频...

视频加载失败

فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے نواسے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں شرکت،نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات

13,285 次观看 • 7 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

دوحہ: 13 جولائی 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیرِ والد، عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ریاستِ قطر کی قیادت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ دوحہ میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ریاستِ قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور امیرِ والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم امیرِ والد کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ بصیرت اور قطر کی غیرمعمولی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے مرحوم امیرِ والد کی گرمجوشی، شفقت اور دیرینہ محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے متعدد یادگار دوروں کا بھی قدر و منزلت سے ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اس گہرے صدمے کی گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قطری شاہی خاندان اور قطر کی برادر عوامِ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امیرِ قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کا ذاتی طور پر دوحہ آ کر تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس جذبے کو دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

Prime Minister's Office

85,035 次观看 • 1 个月前

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال اور ڈپٹی کنوینر انیس احمد قائمخانی کی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات؛ ملاقات میں کراچی کے بجلی کے مسئلے اور اسکے حل سمیت متعدد مسائل پر گفتگو ہوئی۔ سرکلر ڈیبٹ کی مد میں کراچی سے فی یونٹ 3 روپے 81 پیسہ اضافی چارج وصول کرنا کھلی زیادتی ہے، جسے بند ہونا چاہیے۔ سید مصطفیٰ کمال پاکستان کو درپیش معاشی بدحالی سے IMF نہیں بلکہ صرف کراچی نکال سکتا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال پچھلے 15 سالوں میں صوبائی حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی۔ سید مصطفیٰ کمال نگراں وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں براہِ راست دلچسپی لے۔ سید مصطفیٰ کمال وفاق کراچی کے نوجوانوں کو مواقع اور سہولیات فراہم کرے وہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال کراچی میں رہائشی اور صنعتی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سید مصطفیٰ کمال ملک کو اس بحران سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے MQMP نگراں وزیراعظم کے مثبت اقدامات کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نگراں وزیراعظم نے سینئیر ڈپٹی کنوینر MQMP سید مصطفیٰ کمال کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی سطح پر اقدامات کی یقین دہانی کروا دی۔ نگراں وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی میں کراچی کے کردار کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نوجوانوں کو مواقع اور سہولیات دینے کی تجویز کی تائید کی۔ #Karachi #Sunsh #Pakistan Anwaar ul Haq Kakar

Syed Mustafa Kamal

118,510 次观看 • 3 年前