Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

قدرتی آبی گزرگاہوں اور برساتی نالوں پر ہوٹل تعمیر کرنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ ہنزہ میں لکسس ہوٹل کے قریب حالیہ فلیش فلڈ نے ایک بار پھر اس سوال کو زندہ کر دیا ہے۔ سیلابی ریلے نے ہوٹل تک رسائی منقطع کر دی، #gilgitbaltistan Javeria Siddique Siddique Jan

14,147 просмотров • 2 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

Hunza Public Appeals: Luxus Hotel in Attabad Must Not Reopen Without Sewerage Treatment Plant عوامِ ہنزہ کی اپیل: عطا آباد ہنزہ میں لگژری ہوٹل کی دوبارہ کھولنے کی اجازت صرف سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے بعد دی جائے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ عطا آباد ہنزہ گلگت بلتستان میں موجود لگژری ہوٹل (Luxus Hotel) کے مالک اسلام آباد سے دباؤ ڈال کر اپنے ہوٹل کو دوبارہ کھلوانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ وہ بنیادی مسئلہ جس کی وجہ سے ہوٹل کو سیل کیا گیا تھا، تاحال حل نہیں ہوا۔ لگژری ہوٹل کو اس وقت سیل کیا گیا تھا جب اس کا سیوریج عطا آباد جھیل کے پانی میں شامل ہونے لگا اور 2025 کے سیلاب کے دوران سیوریج لائنیں مزید تباہ ہو گئی تھیں۔ اس معاملے نے قومی اور بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور کوریج حاصل کی، جس کے بعد متعلقہ سرکاری ادارے حرکت میں آئے اور ہوٹل کو سیل کیا گیا۔ ہوٹل کے مالک نے اے سی آفس گوجال میں تحریری یقین دہانی جمع کروائی تھی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ مکمل کرے گا، بصورت دیگر اس پر 20 ملین روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ افسوس کہ اس یقین دہانی کی مدت بھی گزر چکی ہے، مگر ہوٹل انتظامیہ اب تک سنجیدگی سے اپنے وعدے پر عمل نہیں کر رہی۔ وسطی ہنزہ کے عوام پہلے ہی عطا آباد جھیل کے پانی کی آلودگی پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، کیونکہ گریٹر واٹر سپلائی اسکیم ہنزہ کی تکمیل کے بعد اسی جھیل کا پانی رواں سال کے آخر تک پینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ عطا آباد جھیل کے اطراف موجود دیگر ہوٹلوں نے حکومت کی ہدایات کے مطابق سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں، مگر لگژری ہوٹل انتظامیہ اب تک اپنے سیوریج مسئلے کو حل کرنے اور دوبارہ کھولنے کی شرائط پوری کرنے میں ناکام ہے۔ عوامِ ہنزہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہیں کہ متعلقہ سرکاری اداروں کو سختی سے ہدایت جاری کی جائے کہ: جب تک لگژری ہوٹل انتظامیہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا مسئلہ متعلقہ اداروں کے اطمینان کے مطابق حل نہیں کرتی، کسی قسم کی رعایت یا دوبارہ کھولنے کی اجازت نہ دی جائے۔ بصورت دیگر، عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Gilgit Baltistan Tourism.

13,703 просмотров • 4 месяцев назад