Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا اہم بیان: ایران یہاں ہزاروں سال سے موجود ہے، کوئی کہیں نہیں جا رہا۔ مکمل خاتمہ (ایٹمی یا جنگی طور پر) کوئی آپشن نہیں ہے۔ کسی بھی سیاسی کھلاڑی کی خواہش یا ضد پر کوئی قوم یا ملک صفحہ ہستی سے...

88,321 просмотров • 5 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کے لیے چھوڑ بھی نہیں رہا . صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا، یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے۔ ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے۔ کس قسم کی عدالت، کس قسم کی الیکشن کمیشن، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ۔

Asad Qaiser

16,009 просмотров • 8 месяцев назад

معروف چینی محقق وکٹر گاؤ کا شرمین نروانی کے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار سے متعلق سوال پر تفصیلی جواب: میں پاکستان کو بہت اچھے طریقے سے جانتا ہوں۔ پاکستان کے عوام، حکومت اور فوج غیور مسلمان ہیں اور وہ عالمِ اسلام کے تمام ممالک کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ کبھی اپنے کسی برادر اسلامی ملک کی بربادی نہیں چاہیں گے۔ ایران جنگ میں بھی یہی صورتحال رہے گی۔ پاکستان، سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدہ انتہائی اہم ہے۔ پاکستانی فوجی پہلے ہی بڑی تعداد میں مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں تعینات ہیں اور پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے۔ لہٰذا اگر کوئی سعودی عرب کے خلاف کوئی بیوقوفانہ حرکت کرے گا تو یہ معاہدہ عمل میں آ سکتا ہے۔ میں یہ نہیں سمجھتا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اس وقت تک اپنے انتہائی مہلک ہتھیار استعمال کرے گا جب تک کہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کو کوئی سنجیدہ ترین خطرہ ہو۔ اور میں نہیں سمجھتا کہ ہم اِس وقت اُس سطح پر ہیں۔ جہاں تک پاکستان اور چین کی بات ہے تو ہم حقیقی بہن، بھائی ہیں۔ اور ہم ایک دوسرے کو تمام تر طرح سے مدد اور حمایت فراہم کرتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کوئی قانونی طور دفاعی معاہدہ نہیں ہے۔ پر ہم بہت سے اہم ترین معاملات پر ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ آپس میں بھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی۔ لہٰذا اگر چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات پر اس کا کوئی اثر نہیں ہو رہا تو پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے تعلقات کو منفی انداز میں دیکھنے کی قطعاً کوئی وجہ نہیں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے دنیا میں زیادہ سے زیادہ ممالک کے ساتھ مثبت سفارتی تعلقات ہوں اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کو پتہ ہے اسے کیا کرنا ہے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ پاکستان عالمِ اسلام کے جائز مفادات کا ایک زبردست محافظ ہے، بشمول مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے۔

Naya Daur Videos

96,427 просмотров • 5 месяцев назад

پاکستان چار بڑی قوموں کے وطنوں پر مشتمل ایک ملک ہے۔ نہ انہیں کسی نے فتح کیا ہے، نہ کوئی کسی کا غلام ہے اور نہ کوئی کسی کا آقا ہے۔ یہ ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے۔ شروع سے ہی یہاں آئین بنانے کے راستے محدود رکھے گئے۔ بات یہاں تک پہنچی کہ ملک اس کشمکش میں ٹوٹ گیا۔ پھر 1973 میں بڑی مشکل سے آئین وجود میں آیا۔ ایک بات ہمیں بالکل واضح طور پر کہنی چاہیے۔ جب تک یہ فیصلہ نہ ہو، پاکستان کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔ وہ بات یہ ہے کہ پاکستان کی فوج پاکستان کے لیے ہے یا پاکستان افواجِ پاکستان کے لیے ہے؟ کوئی بھی ملک بہترین فوج اور بہترین جاسوسی اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ مگر جب یہ بات کی جائے تو فوراً غداری کا الزام لگ جاتا ہے۔ جاسوسی ادارے کسی ریاست کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے جاسوسی ادارے دنیا کے بہترین اداروں سے زیادہ قابل ہوں۔ لیکن وہ اپنا کام کریں، سیاست نہ کریں۔ ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ ہمارے جاسوسی ادارے گدلے پانی میں سوئی ڈھونڈ لیتے ہیں، مگر باجوڑ سے لے کر خیبر تک اور خیبر سے پورے بلوچستان تک جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی کو نظر نہیں آ رہا۔ کیوں؟ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی Mehmood Khan Achakzai

PTI

12,023 просмотров • 1 месяц назад

جیسے ہی مجھے اطلاع ملی کہ ہمارے صحافی ناطق ریحان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، میں فوراً موقع پر موجود ایس پی بلال اور ایس پی عاطف کے پاس پہنچا اور ان سے سوال کیا کہ آخر صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے اور کوریج کرنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ایک غلطی تھی، جس کے بعد ناطق ریحان کو رہا کر دیا گیا۔ لیکن یہ واقعہ ہم سب صحافیوں کے لیے ایک سبق ہے۔ جب بھی کسی صحافی کو بلاجواز روکا جائے، تشدد کا نشانہ بنایا جائے یا گرفتار کیا جائے تو ہم سب کو فوری طور پر ایک آواز بن کر اس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم اکثر تقسیم رہتے ہیں، اور اسی تقسیم کا فائدہ اٹھا کر ہمیں ایک ایک کرکے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر آج ہم ایک دوسرے کے لیے نہیں بولیں گے، تو کل ہمارے لیے بولنے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ صحافت کا تحفظ صرف اسی صورت ممکن ہے جب صحافی متحد ہو کر اپنے حق، اپنے ساتھیوں اور آزادیِ صحافت کے لیے کھڑے ہوں۔

Zaeem leghari

50,491 просмотров • 1 месяц назад