Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

لاہور: واہگہ بارڈر پر نئے ارینا کا افتتاح، 25 ہزار افراد کی گنجائش

21,237 просмотров • 8 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر تعمیر کئے گئے ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت پاکستان رینجرز (پنجاب) کے زیرِ اہتمام جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر تعمیر کیے گئے ایرینا کی خصوصی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ مہمانِ خصوصی چیف منسٹر پنجاب مریم نواز نے ارینا کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سینئیر منسٹر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی شامل تھے۔ نئے ایرینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ہے۔ ارینا میں تحریکِ آزادی سے آج تک پاکستان کی تاریخ و ثقافت سے متعلق پاکستان میوزیم بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ وسیع و عریض کار پارکنگ اور بابِ آزادی کے مقام پر شاہی قلعہ کی طرز پر عالمگیری دروازہ بھی نصب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نصب قومی پرچم 115 میٹر بلند تھا، اب 139 میٹر کی بلندی پر لہرا رہا ہے جو کہ ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔

Muhammad Hanzala

30,965 просмотров • 7 месяцев назад