正在加载视频...
视频加载失败
لوگوں کی ٹویٹس سے بات نہیں بنی تو اب بالآخر خود بھی آ گئے کھل کے. اگر کوئی ہمارے پاس آ کے ہم سے ملے تو کھڑے ہو کے اس سے ملنے سے کوئی غدار نہیں ہو جاتا. اسمبلی میں ممبران ایک دوسرے سے ملتے رہتے ہیں. ہماری تقریر... show more
9 条评论

نا میرا بھائی نا۔۔ ملنا اور ہاتھوں میں ہاتھ خوش گپیاں دو الگ چیزیں ہیں۔ شرمندہ ہوک معذرت کرلینے سے آپ کی عزت مذید بڑھے گی کم نہیں ہوگی۔ اور جسے آپ طعنے مار رہے ہیں وہ بندہ کیا کُچھ برداشت کر کے گیا ہے آپ کی سوچ ہے۔

وہ خود تو ملنے نہیں آئے۔ البتہ آپ سب نے لائن لگا لی انکے بغل گیر ہونے کے لیے۔ فرحت عباس صاحب آپکی منافقت اتنی زیادہ ہے کہ چھپانے سے چھپ نہیں رہی۔

واہ کیا منطق پیش کی ہے، اگر کوئی آپ کے گھر ڈاکہ ڈالے، آپ کے اپنوں کو اغوا کرچکا ہو، آپ کے چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کرچکا ہو، اور آپ پھر کل اسکو گلے ملو، تو آپ نے دنیا کو کیا پیغام دیا کہ گلے ملنے سے کچھ نہیں ہوتا بس ایک دفعہ کیس چلنے دے پھر خوب برسیں گے؟؟؟

معذرت کے ساتھ، کبھی چیئرمین عمران خان کو ان کے ساتھ سلام دعا سے بڑھ کر جھپیاں ڈالتے اور خوشی گپیاں لگاتے ہوئے دیکھا؟ جو عمران خان اور پاکستان سے مخلص نہیں وہ آپ کے اتنے قریب کیسے ہو گۓ؟ آج آپ نے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اب کہانیاں بنانے سے گریز کریں آپ پر ریڈ فلیگ لگ چکا ہے ہم کوئ نون لیگی نہیں ہیں کہ۔ روایتی مصافحے اور گرم جوشی میں فرق نہ کر سکیں آج آپ جو کچھ بھی ہیں عمران احمد خان نیازی اور اس کے سپورٹرز کی وجہ سے ہیں جب لیڈر ان سے گرم جوشی نہیں دکھاتا تو آپ کے یہ مامے لگے ہیں ؟؟ اور احسان کس پر جتا رہے ہو کہ ہمارے گھر توڑے گئے اسی کے صلے میں آج اسمبلی میں بیٹھے ہوۓ ہیں مجھے تو لگتا ہے ان سے پیسے تو نہیں پکڑ لئے ؟ وی آل واچنگ یو ناؤ 👀

آپ کوتحریک انصاف کےان ورکرز کےجذبات کااحترام کرناچاہیے جنہوں نےسختیاں سہیں،ماریں کھائیں،جیلیں بھگتیں،بے گھر ہوئے۔ اگران کارکنان نے تنقید کی ہے تو خندہ پیشانی سے تنقید برداشت کرتے ہوئے مستقبل میں اپنے کارکنان کے جذبات کا احترام کریں۔ مت بھولیں آپ اسمبلی میں کارکنان کی وجہ سے ہیں۔

سوال قوم نے کیا اور جواب صرف شہباز گِل کو کیوں؟ سوال پِھر کھڑا ہے۔ جس کا گھر ٹوٹے وہ توڑنے والے سے ایسی گرم جوشی کیسے دِکھاتا ہے؟

حافظ صاحب آپ کو لعنت بھیجنی چاہیے تھی جیسے سندھ کے اراکین نے بھیجی۔۔۔ مہربانی کرکے قوم کو سیاست نہ سکھائیں

غلط کیا، ہمارا لیڈر ان کی طرف دیکھتا بھی نہیں، سلام اور چھپیاں ڈالنا تو بہت دور کی بات ہے! عوام نے آپ لوگو کو یہ سب کرنے نہیں بھیجا آپ لوگوں کو احتجاج کرنا تھا! لوگوں نے مشکلیں سہی، بچے قربان کیے، اپنے گھر کے مرد/ عورتیں قربان کی ہیں، کیا ان میں سے کسی نے کہا کہ غلط ہوا؟ اور آج جیسے سب باہر آگئے وہ بھی غلط کیا، اختجاج اندر کرنا تھا! کیا ان لوگوں نے خان صاحب کو تقریر کرنے دی؟ آپ لوگوں نے کھلا میدان دے دیا پنجاب کا ان چوروں کو!
