Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

مارخور کا خوارج پر ایک اور کاری وار سیکیورٹی فورسز نے بنوں، خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف مارخور کی فراہم کردہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر متعدد کارروائیاں کیں، جن کے دوران متعدد خوارج ہلاک اور ان کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ کواڈ کاپٹر کے ذریعے متعدد...

19,843 views • 1 month ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف اہم اور بڑی کارروائی. افغانستان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 15 خوارج پر مشتمل پوری خارجی تشکیل جہنم واصل تفصیلات کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کی 15 رکنی پوری تشکیل جہنم واصل کر دی گئی۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 15 خوارج کو نشانہ بنایا گیا، تمام خوارج جہنم واصل، سیکیورٹی ذرائع۔ خوارج کے خلاف کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ غلام خان کا علاقہ شمالی وزیرستان میں اہم جغرافیائی حیثیت رکھتا ہے اور ماضی میں بھی فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان میں داخلے کے لیے اس علاقے کو استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ایسے میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی خارجی عناصر کے لیے واضح پیغام ہے کہ انہیں علاقے میں داخل ہونے، قدم جمانے اور امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گرد عناصر کے خلاف یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Shahrez Khan

10,604 views • 22 days ago

🚨🚨 نیوز الرٹ: شمالی وزیرستان: 4 انتہائی اہم دہشتگرد سرغنہ سمیت 48 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے جانے والے آپریشنز کے تسلسل میں خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 21 خارجی ہلاک کر دیے گئے ہلاک ہونے والوں میں چار اہم خارجی رِنگ لیڈرز، خارجی خالد رضا عرف سالار، خارجی مفتون، خارجی موسیٰ اور خارجی عمران عرف ایان بھی شامل ہیں بیان کے مطابق ان کارروائیوں سے علاقے میں سرگرم خوارج کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے ہلاک ہونے والے خارجی سرغنہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں مطلوب تھے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ انتہائی مہارت اور درستگی کے ساتھ انجام دی گئی ان کارروائیوں میں اب تک مجموعی طور پر 48 خوارج ہلاک کیے جا چکے ہیں ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے یہ عناصر دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں سرگرم ملوث رہے تھے علاقے میں چھپے باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری رہیں گے آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔

The Khyber Chronicles

11,726 views • 3 months ago