Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

مسلمانوں آپ کو یاد ہے نو دس مہینے پہلے اسلام آباد میں سو سالہ مدنی مسجد کو راتوں رات نہ صرف شہید کیا گیا بلکہ وہاں پر درخت بھی لگا دیے تھے شاید آپ اس کے بارے میں جانتے ہوں لیکن آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ محسن...

20,567 просмотров • 2 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

آپ نے ہمارے نصاب کو بھی جائز تسلیم کیا، آپ نے ہمارے مدارس کے نظم و نسق کو بھی جائز تسلیم کیا، آپ نے ہمارے مالیاتی نظام کو بھی جائز تسلیم کیا، پھر اس وقت سے لے کر آج تک مدارس کی رجسٹریشن کیوں نہیں ہو رہی؟ مدارس کے اکاؤنٹس کیوں بند ہیں؟اس کا معنیٰ یہ ہے کہ آپ مسئلے کا حل نہیں چاہتے۔ آپ کسی طرح چاہتے ہیں کہ مدارس اشتعال میں آئیں، سڑکوں پر آئیں، نوجوان کو اشتعال ملے، وہ بندوق کی طرف جائے، اور پھر ریاست بندوق کی طاقت کو طاقت کے ساتھ مارنے کے لیے اپنے لیے ایک جواز مہیا کر سکے۔ سو، ہم نے آپ کو یہ جواز مہیا نہیں کیا۔ ہم نے اس ملک کو پُرامن ملک بنانے کی کوشش کی۔ تاہم ایک گروہ ضرور ہے جو پہاڑوں میں چلا گیا، جو بندوق لے کر کھڑا ہو گیا، لیکن وہ بندوق اٹھا کر جب افغان_ستان جا رہا تھا تو آپ نے افغانس_تان جانے کے لیے اس کا راستہ روکا؟ آپ امریکہ کے اتحادی بھی بنے، آپ نے ہوائی اڈے بھی دیے، فضائیں بھی ان کو دیں، یہاں سے جہاز بھی اڑتے تھے، ان فضاؤں سے گزر کر وہاں پر بمباری بھی کرتے تھے، اور دوسری طرف اس جنگ میں شریک ہونے کے لیے پاکستانی مجاہد بھی جا رہا تھا، اور تم بھی اس کو تھپکی دے رہے تھے کہ آپ مجاہد ہیں۔ پھر انہی حالات میں ان کے ساتھ مصالحت کرنے کے لیے میں نہیں گیا ہوں، ان کے ساتھ مفاہمت کرنے کے لیے میں نے افغانستان کا سفر نہیں کیا۔ میں نے دو ملکوں کے درمیان معاملات ٹھیک کرنے کے لیے سفر کیا، لیکن طال_بان کے ساتھ بات کرنے کے لیے میرے ملک کے آئی ایس آئی کے چیف گئے ہیں، اور اس نے وہاں پر ان سے کیا باتیں کی ہیں، کچھ مجھے معلوم بھی ہے۔ سو اگر ان دہشت گردوں کو کوئی حوصلہ دلانے کا عمل ہے، وہ بھی آپ کے صفوں میں مل رہا ہے، ہمارے صفوں میں تو وہ ہم سے ناراض ہیں۔ آپ اپنے شہداء کی بات کرتے ہیں، مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کس کو کہتے ہیں؟ مجھے سکھاتے ہو کہ شہید کا مقام کیا ہے؟ میں قرآن و سنت کا ایک طالب علم ہوں، میں شہید کے مقام کو جانتا ہوں، شہید کیا ہوتا ہے؟ جو شہید اپنے وطن کے لیے قربانی دیتا ہے، اس کی قدر و منزلت کو میں جانتا ہوں۔ آپ مجھے اس کی قدر و منزلت نہ سمجھائیں۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب #قائدانقلاب_مولانا #سیاسی_چوکیدار #مولانا_سے_معافی_مانگ #شہداء_صرف_بہانہ #لشکر_نہیں_امن

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

15,074 просмотров • 2 месяцев назад

کل خواجہ آصف صاحب نے میرے حوالے سے ایک بات کی تھی۔ میں صرف خواجہ آصف سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب آپ کے ضمیر پر اتنا بوجھ تھا تو آپ صرف اتنا بتا دیں کہ 8 فروری کے الیکشن کے حوالے سے آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ کیا یہ الیکشن آپ جیت چکے ہیں؟ جس طرح 8 فروری کے الیکشن کو رِگ کیا گیا، جس طرح الیکشن لوٹا گیا، جس طرح ہمارے لوگوں کو بٹھایا گیا، یہاں اسمبلی میں ہمارے 100 تک اراکین تھے، انہیں نااہل کرکے دوسرے لوگوں کو لایا گیا، عدالتوں کو منیج کیا گیا، الیکشن کمیشن کو منیج کیا گیا۔ ہمارے لوگوں کو اسمبلی سے نکالا گیا اور جعلی لوگوں کو لایا گیا۔ کیا اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ آپ کے اپنے ضلع کی ریحانہ ڈار کو پولیس نے سڑکوں پر گھسیٹا، اس وقت آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں تھا؟ گلگت بلتستان میں جو کچھ کیا گیا، کیا اس پر بھی آپ کے ضمیر پر بوجھ نہیں ہے؟ اگر ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنا ہے تو استعفیٰ دیں اور الیکشن کروا دیں، پھر پتہ چل جائے گا کہ آپ کی کیا حیثیت ہے۔

Asad Qaiser

48,217 просмотров • 3 месяцев назад

بریکنگ نیوز 🚨سہیل آفریدی کی لانگ مارچ کیلئے 27 ستمبر کی کال، عمران ریاض خان نے اہم ترین بڑا سوال اٹھا دیا 🔥🔥 دو مہینے عمران خان کا کیا بنے گا؟ اب عمران خان دو مہینے انتظار کرتے رہیں گے کہ دو مہینے بعد کا سہیل آفریدی نے ٹائم دے دیا ہے تو دو مہینے اب میں جیل کاٹتا ہوں۔ میں اگست کی گرمی بھی برداشت کرتا ہوں، میں ستمبر کی گرمیاں بھی برداشت کرتا ہوں۔ میں آنکھ کا پرابلم بھی برداشت کرتا ہوں، ہسپتال لے کر جاتے ہیں، نہ جاتے یہ بھی برداشت کرتا ہوں۔ ملاقات کرواتے ہیں نہیں کرواتے یہ بھی برداشت کرتا ہوں۔ آپ نے ٹائم دینا ہے تو ہفتے کا بھی دینا ہے، دو دن کا بھی دینا ہے۔ آپ دس دن کا ٹائم بھی دے سکتے ہیں۔ سہیل آفریدی کو تو لایا بھی اس لیے گیا تھا ناں کہ تیاری کریں اور احتجاج کریں اور عمران خان صاحب کو باہر نکالنا ہے۔ تو جو تیاریاں آپ کی پچھلے ایک سال میں نہیں ہوسکیں، وہ تیاریاں اب آپ دو ماہ میں کرلیں گے۔ جو کام آپ ایک سال میں نہیں کر سکے وہ آپ دو ماہ میں بھی نہیں کرسکیں گے۔ اور اگر آپ نے جو کام کرنا ہے وہ آپ دس دن میں، پانچ دن میں بھی کرسکتے ہیں، ایک ہفتے میں بھی کرسکتے ہیں۔ عمران خان کے نام پر پاکستانی نکلتے ہیں۔ تو عمران خان نے کچھ اور کہا تھا۔ یہ اب اسلام آباد کی جانب جائیں گے دوبارہ قتل عام ہو جائے گا، کوئی حرکت کریں گے یہ لوگ۔ تو دیکھتے ہیں ہوتا کیا ہے لیکن عمران خان صاحب کا کیا ہوگا، اس دوران بالکل خاموشی رہے گی یا کوئی تحریک چلتی رہےگی۔ عمران خان صاحب کے علاج کیلئے یا انکی ملاقاتوں کیلئے کیا ہوگا، اتنی لمبی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ تو کیا اس بات کی گارنٹی ہے کہ اس بیچ عمران خان صاحب کو، اُنکی صحت کو کچھ اور نقصان نہیں پہنچے گا۔ دیکھیں ناں اگر تو آپ کو اس بات کی فکر ہے کہ عمران خان صاحب کی حالت ٹھیک نہیں ہے، یا انکے ساتھ زیادتی ہورہی ہے تو آپ نے ٹائم دے دیا دو مہینے کا، دو مہینے آپ کو دے رہے ہیں، دو مہینے آپ عمران خان کے ساتھ زیادتی کر سکتے ہیں اُس کے بعد ہم آپ کو زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔ یہ بہت عجیب چیز ہے مجھے سننے میں بھی بہت عجیب لگی۔ بہرحال پاکستان تحریک انصاف ایک پولیٹیکل پارٹی ہے، یہ انکا اپنا Decision ہے انہوں نے یہ فیصلہ لے لیا ہے، اسکی منطق فلحال مجھے سمجھ نہیں آرہی۔

‏زہـــرہ لیــاقت

12,917 просмотров • 1 месяц назад

یہ آپ کی غلط فہمی ہے کہ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں آپ ہمیں ننگا کر سکتے ہیں آپ ہمیں مار سکتے ہیں آپ جو کرنا چاہتا ہیں کر سکتے ہیں لیکن ہمارے دلوں سے عمران خان نہیں نکال سکتے نہ ہی جھکا سکتے ہیں۔ :صوبائی صدر جنید اکبر خان ورکر کمزور ہیں یہ ورکر اپ کے مقابلے میں نہیں لیکن جو نفرت ہمارے سینوں میں اپ کے لیے ہیں میں یہ میرے پاس آپ کی امانت ہے میرے پاس اپ کی امانت ہے میرے پاس اگر میں انتہائی کمزور ہوا تو میں اپنے بچوں کو یہ اپ کی نفرت ہے یہ میں وراثت میں دے دوں گا مجھے میں اپ سے وعدہ کرتا ہوں یہ اپ نے جو اس ملک کے ساتھ کیا جمہوریت کے ساتھ کیا اس کا اپ کو جواب دینا ہوگا۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان حکومت کی مجبوریاں کا مجھے نہیں پتہ لیکن میں ہر اس شخص کو جس نے 9 مئی کے بعد میرے ورکر کو رلایا میں اس کو رونا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اللہ تعالی مجھے وہ اختیار دے ایک ایک شخص کو نہیں بھولا چاہے شانگلہ، دیر، ملاکنڈ جہاں بھی ہوں، کسی غلط فہمی میں نہ رہے اچھی بات بھول جاتا ہوں لیکن بری چیز کبھی نہیں بھولتا۔ 10 سال گزارے 20 سال گزارے میرا اپ سے وعدہ ہے کہ جو بھی جس پوزیشن پہ ہے جب بھی میرے اختیار میں کچھ ایا میں اپ کو نشان عبرت بناؤں گا یہ میرا وعدہ ہے آپ سے۔ خدا کی قسم ایک ایک چیز یاد ہے تکلیف میں ہوں جب یہ دیکھتا ہوں کہ میری حکومت میں آپ آرام سے ہے میں آپ کو رونا دیکھنا چاہتا ہوں۔ انشاءاللہ مثال بناو گا آپ کو۔ :صوبائی صدر جنید اکبر خان

Junaid Akbar

72,983 просмотров • 1 год назад

وجاہت سعید Wajahat S. Khan نے نام تو نہیں لیا لیکن بہرحال یہ کال ندیم انجم کی جانب سے کی گئی یا کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ “move on۔ اب آگے بڑھو جو تم لوگوں نے اکھاڑنا تھا وہ اکھاڑ لیا۔ اب ہم استحکام لیکر آئیں گے۔ عوام اب کچھ عرصے بعد ٹھنڈے ہوجائیں گے۔ شور شرابا ختم ہوجائے گا۔ عمران خان کو دو دو دن بعد تہنیتی پیغامات آئے شہباز شریف کو اسی دن مل گئے۔ واشنگٹن پوسٹ نیویارک ٹائم اور دنیا کے دیگر اخبارات نے بھی دھاندلی اور عمران خان کو کوریج دینا بند کردی ہے۔ہم یہ سوشل میڈیا بھی بند کردیں گے ” تو جناب ندیم انجم صاحب جواب تو آپ کو وجاہت سعید نے بھی اپنے ولاگ میں اچھا خاصا دیا ہے لیکن میرے خیال میں اس سے آپ کی تسلی نہیں ہوئی ہوگی۔ آپ کی تسلی کرنا لازم ہے۔ آپ استحکام نہیں لاسکتے۔ کیونکہ استحکام ڈنڈے کے خوف کا نام نہیں ہے۔ استحکام چند ہزار گرفتاریوں کا نام نہیں ہے۔ استحکام چند مرضی کے عدالتی فیصلوں کا نام بھی نہیں ہے۔ رجیم چینج سے لیکر آج کے دن تک آپ صرف ایک استحکام لاسکے ہیں۔ اس استحکام کا نام استحکام پاکستان پارٹی تھا۔ جس کی گنتی کی چند سیٹیں بھی جعلی ہیں اور اس کا چئیرمین بھی عدم استحکام کا شکار ہوکر سیاست کو خیرباد کہ چکا۔ بلکہ آپ تو اس قدر بودے اور بونے نکلے کہ ڈنڈے کے خوف کے زور پر بھی استحکام نہیں لاسکے۔ آپ کو ہر محاذ پر بدترین شکست ہوئی ہے۔ نو مئی کا سرعام مذاق اڑایا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ کے فلور پر اس پر سوالات کیے جاتے ہیں۔ نومئی کو اب کور کمانڈرز کانفرنس کے علاوہ کہیں بھی سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔ آپ معیشت میں بہتری بھی نہیں لاسکتے۔ ایس آئی ایف سی کے نام پر حکومت کے تمام اختیارات ہاتھ میں لیکر بھی سوا سال میں آپ نے ابھی تک کیا اکھاڑا ہے؟ ایک روپے کی بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئی۔ مدت ہوئی عربوں نے ارب دینا تو دور آپ کے آرمی چیف کو دعوت دینا بھی چھوڑ دی ہے۔ آپ جانتے ہیں یا میرے ذرائع جانتے ہیں کہ عربوں کے تیسرے درجے کے سرکاری اہلکار آپ کو ڈیل بلکہ ٹریٹ کررہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ ، نیویارک ٹائمز یا وال سٹریٹ جرنل تو آپ کے رجیم چینج پر بھی نہیں بولے تھے۔ ملک میں بدترین کریک ڈاون پر بھی نہیں بولے تھے۔ ملک میں ہونے والی بدترین فسطائیت پر بھی خاموش رہے تھے۔ اگر الیکشن کے نتائج نے انہیں حیرت زدہ کردیا اور انہوں نے چند ایک آرٹیکل چھاپ دیے ہیں تو عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ سارا میڈیا آپ کی مٹھی میں ہے لیکن پھر بھی آپ نے الیکشن میں دھول چاٹی ہے۔ آپ سوشل میڈیا بند کردیں اور شوق سے کردیں۔ اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ کیونکہ کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں بند کرتا ہے تو خود اندھا ہوجاتا ہے۔ سوشل میڈیا آپ بند کریں گے یہ آپ کو اندھا کرکے آپ کی موت کا سامان لیکر آئے گا۔ آپ نے اپنا وزیراعظم بنا لیا ، اپنا صدر اور چند ایک اضافی سینٹر بھی بنوا لیں گے ۔ اسے آپ اپنی کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں؟ کس قدر چھوٹی سوچ کے مالک ہیں آپ۔ یہ کامیابی نہیں یہی آپ کی ناکامی ہے۔ کہ آپ کے کپڑے اتر چکے۔ اب تو عوام آپ پر پتھر برسانے کو تیار بیٹھے ہیں۔ ابھی تو جدوجہد کے نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔ ابھی تو عوام نے پہلا معرکہ الیکشن جیتا ہے۔ ابھی آپ کو تو ہرانا ہے۔ ابھی آپ کو تو بے بس کیا ہی نہیں۔ ابھی آپ کا نشانہ تو باندھا ہی نہیں۔ آپ کو تو پھیرا ابھی تک دیا ہی نہیں۔ موو آن تو ہوگا۔ لیکن آپ کے بغیر ہوگا۔ آپ کے ادارے کے بغیر ہوگا۔ بلکہ آپ کے ادارے کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر ہوگا۔ اس سے قبل نہ یہاں کچھ موو ہوگا نہ آن ہوگا۔

Enkidu Reborn

314,376 просмотров • 2 лет назад

بریکنگ نیوز 🚨شہباز گل اپنے موقف پر، اپنے کیے گئے انکشاف پر ڈٹ گئے، اور ساتھ ہی ایک اور بڑا تہلکہ خیز انکشاف کرکے سہیل آفریدی کو چیلنج کردیا 🔥🔥 کل کے جو آپ کے انٹرویوز آئے اُس میں آپ نے Deny کیا اُس خبر کو جو ہم نے دی تھی۔ خبر یہ تھی کہ آپ کی ایک بہت ہی اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات ہوئی اور ہم نے کورکمانڈر کا نام لیا تھا۔ پہلے ہم نے جس دن خبر دی بتایا کہ دو سے چار بجے، اُسی دن ہمارے سورس نے کنفرم کیا کہ ٹائمنگ غلط تھی چار بجے کے بعد اور یہ بھی بتایا کہ وہ سنئیر ترین پولیس افسران کے ساتھ ملاقات میں تھے، آئی جی کے گھر کے قریب۔ کتنی گاڑیوں پر گئے، کون کون انکے ساتھ تھا کورکمانڈر کے، کیسے وہ چیف منسٹر ہاؤس تک پہنچے۔ وہ تمام چیزیں ہمارے علم میں ہیں، ہم ان Details میں نہیں جارہے۔ اور ہمارے Source نے بتایا کہ ملاقات چار ساڑھے چار بجے کے بعد ہوئی، اگلے ہی ویلاگ میں ہم نے وہ اپڈیٹ کیا۔ آپ نے کہا کہ وہ ملاقات نہیں ہوئی۔ میری پوری ذمہ داری کے ساتھ انفارمیشن شئیر کرتا ہوں، اگر خبر غلط ہو تو میں پہلے ہی کہے دیتا ہوں، یہ سنی سنائی ہے، ہم اسکے اوپر پہرہ نہیں دے سکتے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے بہت قریبی شخصیت وہ اس کے سورس ہیں اور وہ ڈرتے بھی نہیں ہیں، اور وہ کہتے ہیں کہ آپ بتا دیں، میں پکڑا بھی گیا تو خیر ہے، لیکن یہ آفریدی صاحب کو پتہ ہونا چاہیے کہ سب کو پتہ ہے۔ اچھا اب کیا آپ پہلی مرتبہ کورکمانڈر سے ملے ہیں، کئی مرتبہ پہلے بھی ملے ہیں۔ اب آپ اس ملاقات کو Deny کر رہے ہیں۔ میں کہے رہا ہوں ایک ملاقات نہیں، آپ کی بہت ساری ملاقاتیں ہوئیں اور پہلے بھی ہوتی رہیں اور آئندہ بھی ہونگی اور ہمارے بہت ساری ملاقاتیں علم میں بھی ہیں اور ہم نے کبھی یہاں سے رپورٹ نہیں کیا کیونکہ وہ Importants نہیں ہیں۔ آپ چیف منسٹر کے عہدے پر ہیں کئی وجوہات کی بناہ پر آپ کو ان سے ملنا پڑ سکتا ہے۔ اب کیونکہ یہ جلسے سے ایک دن پہلے معاملہ تھا اور پھر 27 تاریخ کے اوپر ہماری Reservations ہیں۔ کورکمیٹی کے اندر یہ ڈسکس نہیں ہوا، پولیٹیکل کمیٹی کے اندر یہ ڈسکس نہیں ہوا۔ بہت سے سنئیر لوگوں سے میں نے پوچھا، انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں ہے کہ Date کیسے دی گئی ہے۔ اُسی پر میں نے بھی سوالات اُٹھائے، مراد سعید صاحب نے بھی اُٹھائے اور علیمہ خانم صاحبہ نے بھی اُٹھائے۔ اب آپ نے کہا کہ ملاقات نہیں ہوئی، میں ابھی بھی پوری ذمہ داری سے اور ایمانداری سے اپنی خبر کے اوپر کھڑا ہوں کہ ملاقات ہوئی۔ بلکہ آپ کو ایک اور Interesting بات بتا دوں۔ کل تین آپ کے انٹرویو چلے، تین ڈیفرنٹ چینل پر۔ حالانکہ پورے سال کے اندر کبھی آپ کا کوئی بھی ایسا انٹرویو چلنے کی اجازت نہیں تھی۔ میرے فون کے اندر میسج ہے کبھی اچھے دن آئیں گے تو یہ کیمرے میں ریکارڈ کر لیجیے تاکہ ثبوت رہے کہ جن تین لوگوں نے کل آپ کا انٹرویو لیا، انٹرویو کے فوراً بعد اُنہی کی ٹیم میں سے مجھے یہ میسج بھیجا گیا۔ وہ بہت ہی معتبر شخصیت جنہوں نے میسج بھیجا کہ آپ کو پتہ ہے آپ کے چیف منسٹر نے آپ کی خبر کو جھٹلا دیا ہے کہ اُنکی ملاقات نہیں ہوئی، میں نے آگے سے کہا مجھے پتہ ہے اور ان کا جھٹلانا ہی بنتا ہے، یہی انکی پوزیشن ٹھیک ہے۔ میں بار بار تو چیزیں Rep نہیں کروں گا، میں نے جو کہنا تھا کہے دیا۔ تو اُس شخصیت نے آگے سے کہا کہ میری بھی یہی خبر ہے کہ اُنکی ملاقات ہوئی ہے۔ یہ میں بالکل خدا کو گواہ بناکر آپ کو بات کہتا ہوں اور یہ انہوں نے کہا اور کبھی آپ کو دیکھا بھی دیں گے اُنکی اجازت سے ویسے نہیں۔ ان سے اجازت لے کے اور وہ اجازت دے بھی دیں گے کیونکہ وہ خان صاحب کے خیرخواہ ہیں اور وہ چاہیں گے کہ آپ کو بھی پتہ چلے کہ میرے پاس یہ خبر تھی۔ اور انہوں نے ایک جملہ بولا کہ ایسی ملاقاتیں چھپتی تھوڑی ہیں۔ اگر مجھے ساری Details پتہ ہے، ایک ایک بات پتہ ہے اور آپ کو بھی پتہ ہے، تو CM صاحب کو بھی چھپانی نہیں چاہیے تھی۔ میں اپنی خبر پر ابھی بھی قائم ہوں کیونکہ اگر یہ خبر غلط ہوتی تو میں خود مانتا اور آپ سے معذرت کرتا کیونکہ کوئی میرا یہ کوئی IQ لیول کا ٹیسٹ تو نہیں ہے ناں۔

‏زہـــرہ لیــاقت

64,969 просмотров • 1 месяц назад