Sensitive content

This media may contain sensitive content.

Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

موئے موئے !!

145,781 просмотров • 8 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

بلوچستان میں شورش کا آغاز، نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی اور بالاج مری سے متعلق اہم انکشافات؛بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سابقہ واقعات کا عینی شاہد ہونے کا دعویٰ ان کا کہنا تھا کہ میں اس پورے انتخابی عمل کا عینی شاہد ہوں۔ جس انداز میں بالاج مری کو الیکشن جتوایا گیا، اس کا میں خود گواہ ہوں۔ ہمارے ایف سی کے ایک کمانڈنٹ بالاج مری کو کامیاب کرانے کے لیے کردار ادا کر رہے تھے۔ اس وقت تمام رابطے وائرلیس سیٹس کے ذریعے ہوتے تھے۔ میرا گاؤں متعلقہ جنرل صاحب کے علم میں ہے اور وہاں سے ان مقامات کا فضائی فاصلہ تقریباً 20 سے 30 کلومیٹر تھا۔ میں طالب علم تھا اور چھٹیوں میں گاؤں گیا ہوا تھا۔ وہاں ہونے والی گفتگو اور رابطے میں خود سنتا رہا کہ کس طرح بالاج مری کو الیکشن جتوانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس معاملے کا پس منظر بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2000ء میں جسٹس افتخار چوہدری کے سپریم کورٹ کا جج بننے کے بعد ہائی کورٹ میں جسٹس چوہدری کی جگہ جسٹس نواز مری تعینات ہوئے تھے۔ جسٹس نواز مری کا تعلق بجرانی قبیلے سے تھا، جبکہ نواب خیر بخش مری کا تعلق گزینی قبیلے سے تھا۔ جسٹس نواز مری کو جب حلف اٹھانے کے لیے لے جایا جا رہا تھا تو ہائی کورٹ کے سامنے انہیں قتل کر دیا گیا۔ ان کے بقول کسی بھی واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کا قانونی حق متاثرہ خاندان کو حاصل ہوتا ہے۔ جسٹس نواز مری کے قتل کے مقدمے میں نواب خیر بخش مری اور ان کے بیٹوں کو نامزد کیا گیا۔ نواب خیر بخش مری گرفتار ہوئے، ان کے بیٹے فرار ہو گئے اور وہ کچھ عرصہ جیل میں رہے۔ بعدازاں ریاست اور مری قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے، جن کے نتیجے میں نواب خیر بخش مری کو رہائی ملی۔ رہائی کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے، جبکہ ان کے بیٹے نوابزادہ بالاچ مری کو انگلینڈ سے واپس لایا گیا، جو بعدازاں افغانستان میں ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بلوچستان میں شورش کے پھیلاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کوئٹہ میں راکٹ حملوں کا سلسلہ شروع ہوا، حتیٰ کہ کوئٹہ کینٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی جانب سے ایک شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاتا تو اس کے ردعمل میں شورش اور مزاحمت کا سلسلہ شروع ہو جاتا، پھر مذاکرات ہوتے اور رہائی کے بعد معاملات دوبارہ اسی نہج پر پہنچ جاتے۔ ان کے مطابق بلوچستان میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کے حوالے سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی معاونت اور تربیت کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ابتدائی طور پر سرگرمیاں مخصوص علاقوں تک محدود تھیں، تاہم بعدازاں منصوبہ بندی کے تحت انہیں پورے بلوچستان میں پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ جنوبی بلوچستان میں ابتدا میں مقامی قبائل کے نوجوان ان کیمپوں کے کمانڈر تھے، جنہوں نے بعدازاں اپنی سرگرمیوں کو دیگر علاقوں تک وسعت دی۔ انہوں نے نواب اکبر بگٹی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ان کی شخصیت اور سیاسی مقام سے انکار ممکن نہیں۔ کسی کے ان سے سیاسی، قبائلی یا ذاتی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن ان کی شخصیت اور بلوچستان میں ان کے اثرورسوخ پر دو رائے نہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ بلوچستان میں شورش کا آغاز جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد ہوا، تاہم ان کے مطابق 21 جون 2002ء کو نواب اکبر بگٹی نے پہلا فراری کیمپ قائم کیا تھا۔ ان کا سوال تھا کہ کیا اس وقت کوئی فوجی آپریشن جاری تھا؟ ان کے بقول اس وقت کوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا تھا اور یہ کیمپ ریاست پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کے لیے بنایا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے مؤقف کی تائید میں جلیل ریکی اور بی ایس او آزاد سے وابستہ بعض دیگر افراد کی تقاریر کا حوالہ بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ان تقاریر کی ویڈیوز موجود ہیں، جن میں خضدار کے علاقے توتک میں براہوی زبان میں کی جانے والی تقاریر کے دوران یہ کہا گیا کہ دھرتی خون مانگتی ہے اور یا تو بلوچوں کا خون گرے گا یا ریاست پاکستان اور فوج کا۔ ان کے مطابق ان تقاریر میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ یہ لڑائی ریاست نے شروع نہیں کی بلکہ بلوچوں نے شروع کی ہے اور اسے ریاست کو توڑ کر ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی صورتحال پر بحث کرتے ہوئے بعض حلقے صرف ریاستی اقدامات کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، جبکہ شورش کے آغاز، علیحدگی پسند تنظیموں کی سرگرمیوں اور ان کے اپنے بیانات و تقاریر کو بھی تاریخی تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

Mohsin Raza KHAN

12,173 просмотров • 3 дней назад