Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

میرا مریم نواز کو پیغام ہے ہم نے ان چاولوں کی ڈبوں کا کیا کرنا ہے ہمارے تو اپنے کاشت ہوتے ہیں یہ لے جائیں دبئی اور سعودیہ والوں کو دیں ایسا ظلم نہ کریں تین دن بعد ا کر اپ چاولوں کے ڈبے دے رہی ہیں سیلاب سے...

76,421 görüntüleme • 1 yıl önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

کل منگل کا دن تھا پچھلے منگل علیمہ اپا نے منع کیا تھا کہ اپ لوگوں نے یہاں نہیں آنا ہم بہنیں یہاں موجود ہوں گی اور ان لوگوں نے اچھے بچوں کی طرح علیمہ آپا کی یہ والی بات مان لی لیکن آپا اتنے مہینوں سے ان سب سے کہہ رہی ہیں کہ 10 ہزار بندے کے باہر لے کے آنے ہیں لیکن اس پیغام پہ عمل درامد نہیں کیا گیا۔۔۔۔ کل ایک اور منگل گزر گیا خان صاحب کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔۔۔ کل نورین آپا نے کہا کہ ہم نے منع عہداران کو کیا تھا تاکہ وہ سٹریٹ موومنٹ شروع کردیں لیکن ابھی تک کوئی سٹریٹ موومنٹ نہیں شروع کی گئی کل میں نے گوہر صاحب سے پوچھا کہ آپ پانچ اگست کو ایک دن کا احتجاج کریں گے آگے سے انہوں نے کہا ہماری میٹنگ ہے سب کچھ سامنے آ جائے گا تین سال سے میٹنگ میٹنگ ہی کرے جا رہے ہیں ایک دن کے احتجاج کے حوالے سے بھی ان کی کوئی تیاری نہیں ہے۔۔۔ ان کا کوئی پلان نہیں ہے تین سال بعد بھی اگر اپ نے چھپ کے احتجاج کرنا ہے تو اس سے بہتر نہ کریں کرنا ہے تو بھرپور طریقے سے کریں۔۔۔۔ اور اس سے خان صاحب کی رہائی ہوتی ہوئی نظر ائے۔۔۔

Haider Saeed

22,906 görüntüleme • 2 ay önce

میری ماہ رنگ بلوچ کی جو بہن ہے، نادیہ بلوچ، ان سے اور وہ باقی جو ان کی سینئر رہنما ہے، سمی دین بلوچ، ان سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔ اور میں آپ کو بتاؤں کہ پچھلے دس دن سے وہ بل... جو جیل میں ہیں وہاں پہ انہوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔ اور اس بنیاد پہ انہوں نے دھرنا دیا ہے کہ ان کو، اب عدالت یہ کہہ رہی ہے، پراسیکیوشن یہ کہہ رہی ہے کہ ان کو ہم عدالت نہیں لا سکتے، ان کا جو ہے نہ وہ موبائل پہ جو فیس ٹرائل ہے وہ، اس طرح کا ٹرائل کریں۔ تو اس کے خ... خلاف انہوں نے دھرنا دے رکھا ہے۔ یہ ان کا، یہ سیاسی قیدی ہیں۔ ​یہ سیاسی قیدی ہیں اور سیاسی قیدیوں کو سیاسی قیدیوں کی طرح ہی ٹریٹ کیا جائے۔ یہ خدانخواستہ کوئی ملک دشمن عناصر نہیں ہیں۔ بلوچستان آگے اس میں جو ہے نہ آپ کو سب کو پتا ہے کہ بلوچستان کے اس وقت حالات کیا ہیں؟ بلوچستان کے اندر لاء اینڈ آرڈر کی سچویشن کیا ہے؟ اور آپ اس میں پھر جمہوری آوازوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھ رہے ہیں۔ ​پرسوں اختر مینگل صاحب کی پارٹی کے ایک سینئر رہنما کو ان کے گھر کے دہلیز پہ شہید کیا گیا اور کلاشنکوف کے بٹ سے مار کر شہید کیا گیا۔ پھر لواحقین کو ان کی لاش حوالے نہیں کی گئی۔ پھر اختر مینگل صاحب اور ان کی پارٹی کے باقی لوگ ان کے گھر جانا چاہتے تھے، ان کی رسائی روک دی گئی۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اسیران کے ساتھ آپ کا یہ رویہ ہے، تو ہم آپ سے پھر یہی پوچھنا چاہتے ہیں کہ آپ خدارا اس ملک کو کس طرف لے کے جانا چاہ رہے ہیں؟ ​تو ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جتنے بھی اسیران ہیں، ان کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ ان کا عدالتی ٹرائل اسی طرح ہو جس طرح باقی ملزمان کے ساتھ ہوتے ہیں

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

12,890 görüntüleme • 3 ay önce

ایک دلچسپ کام دیکھیں۔سیاسی لیڈروں کا کام ملک اور عوام کے مفاد کی حفاظت کرنی ہوتی ہے نہ کہ عوام سارا دن ان کے مفادات کی نگرانی کرتی رہے۔ ہمارے ہاں الٹا گنگا بہہ رہی ہے۔ پوری قوم اور میڈیا ہر وقت ہاتھ باندھے کھڑا ہوتا ہے ہمارے اچکزائی برا نہ مان جائیں، ہمارے مولانا ناراض نہ ہو جائیں، نواز شریف کو برا نہ لگ جائے، عمران خان کو منا لیں، فلاں کے پائوں پکڑ لیں ورنہ ملک کو نقصان ہوگا۔ کیا عوام اور میڈیا کا کام ان سب لیڈروں کی ناراضگیوں پر ان کے ترلے منتیں کرتے رہنا ہے یا لیڈروں نے خود سمجھداری دکھانی ہوتی ہے؟ ایک کہتا ہے وہ اپنی فوج بنائے گا، دوسرا باڈر پر جانیں دیتے سپاہیوں کو گوشت کا انسان نہیں مانتا،تیسرا تیس ہزار طالبان افغانستان سے واپس لے آتا ہے، چوتھا اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دیتا ہے۔۔ اور خوفزدہ عوام اور میڈیا ان سب کے پائوں پکڑے ہوئے ہیں خدارا یہ ظلم نہ کرنا۔۔ فوجی اسٹیبلشمنٹ کبھی ایک کو خوش کرنے کے لیے کرسی دلاتی ہے تو دوسرے کو اتارتی ہے۔ یوں برسوں سے کھیل جاری ہے۔ یہ سیاست ہورہی ہے یا عوام کو بلیک میلنگ کہ اپنی فوج کو کہو ہمیں اقتدار دو ورنہ ملک اور معاشرے کا حشر نشر کر دیں گے؟ اسٹیبلشمنٹ نے بھی یہ رول اپنے ہاتھوں میں لے کر مسائل مزید گھمبیر کر دیے ہیں کہ اب ان سب کو علم ہے جو دبائے گا اس کا حاکم بننے کا امکان بڑھ جائے گا۔ سارا دن یہی دھمکیاں لیڈران اور ان کے حامی دیتے رہتے ہیں اور اس ملک سے مراعات اور فوائد بھی لیتے رہتے ہیں جیسے آج کل یہ سب اپنی فیملیز اور بچوں کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹس چاہتے ہیں تاکہ کہیں سے پاکستانی نہ لگیں ؟ Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik

Rauf Klasra

14,201 görüntüleme • 2 ay önce

عجیب بات ہے جرم بھی کرتے ہیں اور چونچ بھی اونچی رکھتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید نہ کرو تم پاک ہو تو ہم آپ کو پاک کہیں گے۔ ہندوستان نے حملہ کیا، آپ نے جواب دیا، ہم نے آپ کو سراہا ہے، اگر آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے ہم نے آپ کو سپورٹ کیا ہے ،ہم اپنے خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن یہ سوال ضرور اٹھاتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں کون بناتے ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کون ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں؟ یہ ہماری عقل ہے، یہ پاکستان کا مفاد ہے کہ ہندوستان کا بارڈر مکمل بند، افغانستان کا بارڈر مکمل بند، مغرب کی طرف بھی آپ تجارت نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے، مشرق کی طرف بھی آپ کاروبار نہیں کرسکتے اور ایک چین کا چھوٹا سا کوریڈور ہے وہ بھی آپ نے بند کر رکھا ہوا ہے، اس پر بھی کوئی فعالیت ادھر نہیں آرہی، ایران جن حالات میں ہے وہ آپ کے نہ اچھے کا نہ برے کا، ہر طرف آپ نے پاکستان کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، محصور کر دیا ہے، یہ کون سی عقل کی پالیسی ہے کہ آج پاکستان ایک محصور مملکت کی شکل اختیار کر گیا ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے؟ یہ کون سی پالیسی ہے دہشتگردی کی خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں تو دہشتگردی تو بڑھ رہی ہے، تو دہشتگردی کی خلاف تو تین چار دہائیوں سے آپ لڑ رہے ہیں، آپ نے سوات سے لے کر پورے خیبر پختونخوا میں کتنے آپریشنز کیے اور ہر آپریشنز کے نتیجے میں آپ ملک کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہم شاید ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کس کس بات کو روئے ہم آپ کے؟ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,439 görüntüleme • 4 ay önce

میں اتنا بڑا فیصلہ تنہا نہیں لے سکتا۔ بحیثیت سہیل آفریدی، بحیثیت بیرسٹر گوہر، یا بحیثیت سلمان اکرم راجہ، ہم یہ نہیں کر سکتے۔ ہم نے ان سے یہاں تک کہا تھا کہ بسم اللہ، ہم آپ سے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ میں ذاتی طور پر اسے ایک مجرمانہ عمل (criminal) سمجھتا ہوں کہ آپ ایک قیدی کو مجبور کریں کہ آپ ہمارے ساتھ معاہدہ کریں یا ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ ​اگر آپ کی ان سے بات ہوئی ہے اور آپ واقعی مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، تو ایمانداری سے ہمیں بتائیں کہ آپ کا الجھاؤ کس بات پر آیا ہے؟ یہ الجھاؤ آپ نہیں ٹھیک کر سکتے، اس الجھاؤ کو صرف سچ ہی ٹھیک کر سکتا ہے، ہمیں سچ بات بتائیں۔ ہمیں ان سے ملنے دیں۔ تحریک انصاف کے لوگ ملیں گے تو ان کا لیڈر غصہ کرے گا، دیکھنا ہوگا کہ ذہنی طور پر وہ کس حال میں ہیں اور کتنے فرسٹریٹڈ ہیں۔ جب ہم ملیں گے تو ہم ان سے پوچھیں گے کہ آپ کے ساتھ جیل میں کیا مذاکرات ہوئے؟ ​اگر آپ نے، سرکارِ نامدار، واقعی معقول بات کی تھی اور عمران خان نہیں مان رہا تھا، تو میرا آپ سے وعدہ ہے میں عمران سے کہہ دوں گا کہ تم غلط کر رہے ہو۔ لیکن اگر آپ اسے تنگ کر رہے ہیں اور توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو یہ ظلم اور زیادتی ہے۔ جہاں آپ کا الجھاؤ آیا ہے، یہ الجھاؤ ہم سیاسی لوگوں نے ہی درست کرنا ہے۔ ہم جب اس سیاسی آدمی سے ملیں گے اور پھر آپ کے سیاسی لوگوں سے ملیں گے، تو ہم ان مسائل کا حل نکال دیں گے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ مارچ ختم ہو، تو ہمیں ملنے دیں۔ ​اور اگر آپ نے طاقت کے زور پر (by force) یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے انہیں توڑنا ہے، تو یہ مجرمانہ اور زیادتی ہے۔ ایک لیڈر نے الیکشن جیتا ہے، اس نے کون سا ایسا گناہ کیا ہے کہ آپ اسے پیٹیں گے؟ یا خدانخواستہ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح اسے مار دیں گے؟ آپ نے بھٹو کو مارا، اس کا کیا فائدہ ہوا آپ کو؟ ​قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

26,378 görüntüleme • 4 gün önce