Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

وزیر اعظم کا بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی

17,040 görüntüleme • 10 gün önce •via X (Twitter)

7 Yorum

ibne-adam profil fotoğrafı
ibne-adam10 gün önce

یہ ہر دو نمبری کے بعد برہم ہوتے ہیں اس سے پہلے اوور بلنگ پر بھی دو مرتبہ گرم اور برہم ہوچُکے ہیں

Muhammad Usman - محمّد عثمان 🇵🇰🇵🇸 profil fotoğrafı
Muhammad Usman - محمّد عثمان 🇵🇰🇵🇸10 gün önce

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

Abid Khan profil fotoğrafı
Abid Khan10 gün önce

ہاہاہاہا ۔اچھا لطیفہ ہے۔وزیراعظم نوٹس بھی لیتے ہیں!

Arshad Diyal advocate profil fotoğrafı
Arshad Diyal advocate10 gün önce

وزیر اعظم پر لعنت ہو معاہدے کر لیے دوبارہ

Naveedrehman profil fotoğrafı
Naveedrehman10 gün önce

One month say ho rahe h loadshading. . Is ko ajj pta chala. . Phir b koi faiyda nhi notice ka. . Drama kr raha ha. Alkah in ki naslain berbaad karain.

Farid Rashid Khan profil fotoğrafı
Farid Rashid Khan10 gün önce

چاچو برائے مہربانی پٹرول کی پرائسز بہت بڑھ گئی ہیں اس کا نوٹس نہ لینا

Bilal Arif profil fotoğrafı
Bilal Arif10 gün önce

Ye tou koi Bagherat Tareen Wazir e Azam hai.Lanti

Benzer Videolar

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینیجمینٹ پر اہم جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وزیراعظم نے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا. وزیراعظم نے ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ پر اظہار برہمی کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ خطے کی حالیہ صورتحال اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مجبورا" لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑ رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ خطے کی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، آر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات لئے جائیں. تمام موجود وسائل کا موثر استعمال کیا جائے تاکہ کسی علاقے میں دو گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو. وزیراعظم نے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل اور دیگر تمام مسائل سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں (Consumer Grievance Redressal Committees) قائم کرنے کے احکامات جاری کئے. وزیرِ اعظم نے ہدایات جاری کیں کہ ریڈریسل کمیٹی میں عوامی نمائندگی بھی ہونی چاہئے اور ایک ہفتے کے اندر گریونس کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہیلپ لائین نمبر 118 کے ذریعے بجلی صارفین اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں ، شکایت درج کروانے پر صارف کو ٹوکن نمبر اور شکایت کے ازالے کا وقت بھی بتایا جاتا ہے۔ اس وقت ماسوائے ضلع راجن پور کے 6 بجلی صارفین کے ملک بھر کے کسی صارف کی بجلی مون سون بارشوں کی وجہ سے متاثر نہیں ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Prime Minister's Office

17,812 görüntüleme • 10 gün önce