正在加载视频...

视频加载失败

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی نے اپنے پہلی میڈیا انٹریکشن میں فرمایا میرا عزم وہی ہے جو عمران خان کا عزم ہے یہ وہی عناصر ہیں جو ہمیں دہشت گرد کہہ کر پکار رہے ہیں جنہوں نے ہماری ماؤں اور بہنوں تک کو نہ بخشا ان پہ بھی...

80,335 次观看 • 11 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔ نمازِ جمعہ کے بعد چیف سیکرٹری آفس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے آج سرکاری تنصیبات، بالخصوص جامع مساجد کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے تناظر میں وزیراعلیٰ کا سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کرنا دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوششوں کے خلاف ایک واضح پیغام ہے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ دہشت گرد ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت دہشت گردی کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ دہشت گردی کا ہر محاذ پر پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Yar Muhammad Khan Niazi

22,200 次观看 • 3 天前

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اس پاک فوج پر الزام لگایا ہے جو پاسبانِ حرم ہے،جو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمِ اسلام کی عزت و غیرت کی محافظ ہے۔یہ وہ فوج ہے جس نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا،اور ان کو دھول چٹا دی، اور دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔یہ وہ فوج ہے جس کے سینوں میں کلمہ طیبہ کی حرارت ہے، جو پانچ وقت اپنے رب کے حضور سربسجود ہوتی ہے،اور جس کا مقصد اسلام کی سربلندی اور وطنِ عزیز کا دفاع ہے۔مساجد کی حفاظت کے لیے پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔سوات، لوئر دیر، بونیر، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، وزیرستان، خیبر اور کرم میں جو امن قائم ہے،وہ کسی سیاسی نعرے کا ثمر نہیں بلکہ ہزاروں شہداء کے خون کی قیمت پر حاصل ہوا ہے۔یہ وہی بہادر بیٹے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جہاد میں اپنی جانیں قربان کر کے پاکستان کے پرچم کو سربلند رکھا۔ایسی مجاہد فوج پر الزام لگانا نہ صرف قوم کی توہین بلکہ شہداء کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

Khadim Ali khan Yousaf zai

47,667 次观看 • 10 个月前

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کراچی میں بلال محسود شہید کے رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ بلال محسود کراچی اسٹریٹ موومنٹ کے دوران لیاری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور بلال محسود کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وہاں موجود لواحقین اور پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں خیبر سے کراچی صرف تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ یہی ہمارا نظریاتی رشتہ ہے جو ہمیں خیبر سے کراچی تک جوڑتا ہے۔ تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت ہے، جس کا ہر ورکر عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ایک ہے۔ خیبر کا درد کراچی محسوس کرتا ہے اور کراچی کا دکھ خیبر۔ پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ اور عمران خان کی امانت ہے۔ ہمیں اپنے کارکنوں کو گلے لگانا ہے، بچوں اور بھائیوں کی طرح ان کی حفاظت کرنی ہے۔ اگر آج عمران خان جیل میں ہے ، ہم نے انہیں تنہا چھوڑ دیا تو نہ قوم ہمیں معاف کرے گی اور نہ ہی عمران خان۔ نظریاتی کارکنوں کی بدولت اللہ نے ہمیں یہ مقام دیا ہے، اور میرا یقین ہے کہ جب تک یہ کارکن ہمارے ساتھ ہیں، یہ تحریک مزید مضبوط اور وسیع ہوتی جائے گی، اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ میں بلال محسود شہید اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔ بلال محسود کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری پی ٹی آئی سندھ نے لے لی ہے، اور ہم اس خاندان کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔

Shafi Jan

17,102 次观看 • 8 个月前