Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صنم جاوید اور فلک جاوید کے گھر آمد! صنم جاوید اور فلک جاوید کے والد محمد جاوید خان، چچا فیصل خان اور بھائی جواد خان سے ملاقات۔ وزیراعلیٰ نے اس بہادر خاندان کی ثابت قدمی اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا...

13,450 Aufrufe • vor 8 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

جو عورت اپنی عزت خطرے میں ہونے کا دعویٰ کرتی تھی وہ دس ماہ گزرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئی اور اب جیل ٹرائل کی درخواست دی جا رہی ہے تاکہ ہم اپنا موقف دنیا کے سامنے نہ رکھ سکیں فلک جاوید خان فلک جاوید خان کی آج ضلع کچہری میں پیشی کے دوران پولیس نے صحافیوں کو سوال کرنے سے روک دیا جب میں نے ان کی بات نہ مانتے ہوئے صنم جاوید کی طبیعت کے بارے میں سوال کیا تو ایک اہلکار میرے موبائل پر جھپٹا اور کہا کہ آپ کو سوال پوچھنے کا حق نہیں جس پہ میں نے حضور کو بتایا کہ سر ہمیں سوال پوچھنے کا پورا پورا حق ہے آپ کو روکنے کا حق نہیں تو اس کے بعد پولیس کی بدسلوکی شروع ہو گئی فلک جاوید نے دعویٰ کیا کہ صنم جاوید کی جیل میں طبیعت انتہائی خراب ہوئی لیکن انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل نہیں کیا گیا جس پر عالیہ حمزہ ملک فلک جاوید اور دیگر خواتین نے احتجاج کیا اور بعد ازاں صنم جاوید کو اسپتال منتقل کیا گیا فلک جاوید نے الزام عائد کیا کہ یہ تمام کارروائی مریم نواز کے احکامات پر کی جا رہی ہے

Agha Sheikh Sarwar

47,947 Aufrufe • vor 1 Monat

آج عدالت میں فلک جاوید خان نے پرجوش انداز میں نعرے بلند کیے اسرائیل مردہ باد فلسطین زندہ باد ان کا کہنا تھا کہ قیادت کو شرم آنی چاہیے اور کشمیریوں سے سیکھنا چاہیے کہ مزاحمت و استقلال کیسے اختیار کی جاتی ہے فلک جاوید عدالت کے احاطے میں بار بار "فلسطین زندہ باد" اور "انقلاب زندہ باد" کے نعرے لگاتے رہی اسی دوران ایک خاتون کانسٹیبل نے انہیں دھکا دیا اور حکم دیا کہ "آگے چلو" بعد ازاں کانسٹیبل نے کہا کہ آج فلک جاوید کے ساتھ جو سلوک عدالت خانے میں روا رکھا گیا وہ سراسر ناقابلِ قبول تھا ہم نے آج تک کسی سیاسی ورکر کے ساتھ ایسا سلوک نہیں دیکھا آج ضلع کچہری میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جو ڈنڈوں، لاٹھیوں اور مکمل تیاری کے ساتھ تعینات کی گئی تھی داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں صحافیوں کو دھکے دیے گئے اور کہا گیا کہ وہ کوریج نہیں کر سکتے اس تمام رکاوٹ اور جبر کے باوجود فلک جاوید خان ڈٹی رہیں انہوں نے کچہری کے احاطے میں بلند آواز سے نعرے لگائے "فلسطین زندہ باد اسرائیل مردہ باد" فلک جاوید خان نے نہ صرف اپنی آواز بلند کی بلکہ اپنا مؤقف بھی پوری جرات اور استقامت کے ساتھ ریکارڈ کروایا

Agha Sheikh Sarwar

106,600 Aufrufe • vor 11 Monaten

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا پی ٹی آئی کے شہید کارکن حسیب شہید کے گھر حاضری اور اہلِ خانہ سے تعزیت! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے شہید کارکن حسیب شہید کے گھر حاضری دی، جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی اور شیر علی آفریدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے لواحقین کو یقین دلایا کہ حسیب شہید کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور حکومت خیبرپختونخوا شہداء کے اہلِ خانہ کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے حسیب شہید کے نام سے سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کی جدوجہد، قربانی اور خدمات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی علامت ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا, شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور قوموں کی اصل پہچان ان کی قربانیوں سے ہوتی ہے. آخر میں وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حسیب شہید کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین #CMKP #SohailAfridi #PTIWorkers

Yar Muhammad Khan Niazi

16,066 Aufrufe • vor 9 Monaten

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کراچی میں بلال محسود شہید کے رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ بلال محسود کراچی اسٹریٹ موومنٹ کے دوران لیاری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور بلال محسود کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وہاں موجود لواحقین اور پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں خیبر سے کراچی صرف تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ یہی ہمارا نظریاتی رشتہ ہے جو ہمیں خیبر سے کراچی تک جوڑتا ہے۔ تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت ہے، جس کا ہر ورکر عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ایک ہے۔ خیبر کا درد کراچی محسوس کرتا ہے اور کراچی کا دکھ خیبر۔ پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ اور عمران خان کی امانت ہے۔ ہمیں اپنے کارکنوں کو گلے لگانا ہے، بچوں اور بھائیوں کی طرح ان کی حفاظت کرنی ہے۔ اگر آج عمران خان جیل میں ہے ، ہم نے انہیں تنہا چھوڑ دیا تو نہ قوم ہمیں معاف کرے گی اور نہ ہی عمران خان۔ نظریاتی کارکنوں کی بدولت اللہ نے ہمیں یہ مقام دیا ہے، اور میرا یقین ہے کہ جب تک یہ کارکن ہمارے ساتھ ہیں، یہ تحریک مزید مضبوط اور وسیع ہوتی جائے گی، اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ میں بلال محسود شہید اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔ بلال محسود کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری پی ٹی آئی سندھ نے لے لی ہے، اور ہم اس خاندان کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔

Shafi Jan

17,102 Aufrufe • vor 8 Monaten