Sensitive content

This media may contain sensitive content.

Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

پاکستانی آرٹ اور آرٹسٹ کی دھوم پوری دنیا میں محترمہ مریم نواز صاحبہ کا آرٹ اینڈ کلچر وومن ایمپاورمنٹ سے والہانہ لگاؤ کا نتیجہ: پنجاب فلم آرٹ ایند کلچر سٹی! ایک یورپی دوست نے اس ویڈیو کے بارے پوچھا، یہ آپ کا آرٹ اینڈ کلچر ہے؟ میں نے کہا:...

75,368 Aufrufe • vor 1 Monat •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ خالق کائنات کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کو یہ عزت عطا فرمائی کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا، اس کیلئے پوری پاکستانی قوم اس ایوان کے تمام اراکین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک اور قومیں ایسی عزت کی تلاش میں صدیاں گزار جاتی ہیں لیکن وہ اس طرح سے عزت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں جس طرح آج پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے عزت عطا فرمائی ہے۔ پاکستان کے اس کردار پر اس ایوان سے ایک متفقہ قرارداد جانی چاہئے جو اس عظیم کامیابی کیلئے اس ہائوس کی جانب سے بھرپور تائید ہو گی اور اس سے دنیا میں یکجہتی، اتفاق اور اتحاد کا پیغام جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن کو بھی دعوت دی کہ وہ سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ملکر اس مبارک دن اللہ کا شکر ادا کریں اور دنیا کو بتائیں کہ سیاسی اختلافات کے ساتھ ساتھ قومی مفادات کیلئے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس عظیم کامیابی میں سب سے کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ادا کیا، انہوں نے امن کے قیام کیلئے اڑھائی مہینے دن رات کام کیا. انہوں نے کہا کہ وہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس عمل میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا، اسی طرح وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے بھی ایران کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں، ان کے اراکین ، اتحادی جماعتوں اور ان کے قائدین کو بھی مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز ان کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے آدھا گھنٹہ ٹیلیفون پر بات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کا ایران کی حکومت اور ایرانی قوم کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا اور پاکستان ایران کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔ ایرانی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ میں نے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ قوم آپ کا پاکستان میں والہانہ استقبال کرنے کیلئے منتظر ہے تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ ایران اور پاکستان صرف ہمسایہ ملک نہیں بلکہ برادر ملک ہیں اور ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے پہلی فرصت میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا ہے کہ وہ پاکستان آ کر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرینگے۔ اس موقع پر انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جو 3 یا 4 جولائی کو ہونی ہے اس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس پر انہیں کہا ہے کہ یہ ہمارا فرض ہے اور ان شاء اللہ وہاں پر پاکستان موجود ہو گا تاکہ ہم دنیا کو بتا سکیں کہ ان کیلئے ہمارے دلوں میں کتنا احترام ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس جنگ بندی کے نتیجے میں اس خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی۔ خطے میں جنگ بندی کے بعد اب تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں اور اس میں مزید کمی آئے گی۔ اس پر ہفتہ وار نظرثانی آج ہو گی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تین ماہ قبل جنگ چھڑی تو اس وقت تیل کی عالمی قیمتوں کو آگ لگ گئی اور مہنگائی کا ایک طوفان کھڑا ہوا۔ پاکستان کے عوام نے جس طرح اس دوران تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا وہ اپنی مثال آپ ہے اس پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے اس طوفان سے عام آدمی کو بچانے کیلئے حتیٰ المقدور کوشش کی ،پٹرولیم مصنوعات پر 128 ارب روپے کی سبسڈی دی تاکہ عوام پر مہنگائی کا کم سے کم بوجھ پڑے۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں وفاق کی بھرپور معاونت کی اور انہوں نے اپنے عوام کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی، نائب وزیراعظم، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری پٹرولیم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ سب نے ملکر اس میں اپنا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان نے پیٹرول پمپوں پر لائنیں نہیں لگیں، کوئی بلوے نہیں ہوئے جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں جو صورتحال پیدا ہوئی وہ سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم نے امریکا کی قیادت بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکراتی عمل میں بھرپور حصہ ڈالنے پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برادر ملک قطر، سعودی عرب ، ترکیہ کے کردار کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین جو پاکستان کا ہمالیہ کی طرح بلند دوست ملک ہے اس کا اس عمل میں بڑا کردار رہا۔ اس کی لیڈر شپ نے امن عمل میں بھرپور معاونت کی۔ انہوں نے اس عمل میں حصہ ڈالنے والے دیگر ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Prime Minister's Office

22,617 Aufrufe • vor 2 Monaten

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے مندوب نے پی ٹی آئی کی زبان بولی ہے ، آپ کو ماننا پڑے گا کہ ہم نے جو نشاندہی کی تھی وہ اب درست ثابت ہورہی ہے، اسرائیل امریکہ اور مغرب کے ہاتھوں کا ایک خنجر ہے جس نے فلسطین کی پیٹھ پر گھونپ کر مقدس سر زمین پر قبضہ کیا،بیت المقدس پہ قبضہ کیا اور عالمی قوتیں ایک ناجائز ملک کا تحفظ کر رہی ہیں، اسرائیل وہ ملک ہے جو قیام پاکستان کے ایک سال بعد 1948 میں وجود میں آیا،جس کے پہلے وزیراعظم نے خارجہ پالیسی پر پہلا پالیسی بیان دیا کہ اسرائیل کی خارجہ پالیسی کا اساس اور اس کا بنیادی ہدف دنیا میں ایک نو زائدہ مسلم ریاست (پاکستان) کا خاتمہ ہوگا،اسرائیل اپنے قیام کے بعد اپنی زندگی کا آغاز پاکستان کے خاتمے کے اہداف سے کرتا ہے اور پاکستان میں لوگ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم جوئی کر رہے ہیں،یہ وہ غلامانہ ذہنیت ہے جس کے خلاف ہم میدان عمل میں ہیں، یہ وہ جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں،یہ تہذیب کی جنگ ہے اور اس کے پیچھے سیاسی جنگ ہے، پھر اس کے پیچھے اقتصادی جنگ ہے۔اور ہم انشاءاللہ اسرائیل اور اس کے ایجنٹوں کا ہر محاذ پر راستہ روکیں گے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

202,622 Aufrufe • vor 3 Jahren

یہ صاحب اس وی لاگ میں جس معدے کے ڈاکٹر کا ذکر کر رہے ہیں وہ میں ہوں جس نے ان پر پی ٹی وی پر کینسر کے بارے میں اس جھوٹ کو کہ "کرایو تھراپی کیموھراپی کا متبادل ہے " غلط ثابت کیا تھا کیوں کہ یہ کینسر کے علاج کے بنیادی اصول کے ہی منافی ہے کیوں کہ کیوتھراپی اس وقت لگتی ہے جب لیمف نوڈ (lymph node) تک کینسر پھیل چکا ہے یعنی سٹیج تھری - اور اس وقت کوئی کرایو تھراپی کوئی کوبلیشن مشین اس کا علاج نہی کرسکتی - میری اس بات پر یہ مجھے بلاک کر کے بھاگ گیے اور آج اس وی لاگ میں کہ رہے ہیں کہ معدے کا ڈاکٹر کینسر پر کیسے بات کرسکتا ہے - ان کی یہ جہالت چیک کریں کہ معدے کا ڈاکٹر کینسر کے بنیادی اصولوں جو سب ڈاکٹروں کو پتا ہوتے ہیں ' ان پر بات نہیں کرسکتا لیکن ایک نام نہاد صحافی جس کا میڈیسن سے دور دور تک لینا دینا نہی وہ یہ بات پورے اعتماد سے کرسکتا ہے - اس بارے میں میں صحافی شفا یوسفزئی Shiffa Z. Yousafzai کے ساتھ ایک تفصیلی پروگرام بھی کر چکا ہوں جس میں میرے ساتھ ڈاکٹر فیضان ملک جو ایک انکالوجسٹ ہیں وہ بھی موجود تھے اور اس بات کو ہم نے تفصیل سے غلط ثابت کیا تھا کہ کرایو تھراپی یا کوبلیشن مشین کسی طرح بھی کیموتھراپی کا متبادل نہیں ہے - اسی جہالت کی وجہ سے اس وقت بھی پی ٹی وی نے ان کو شو کاز نٹس اشو کیا تھا کہ آپ نے کینسر سے متعلق غلط بات کی ہے اور یہ بات آج بھی اپنی جگہ قائم ہے - اس شخص کا عمران خان اور شوکت خانم کینسر ہسپتال سے بغض اس قدر زیادہ ہے کہ یہ اس کی آگ میں کینسر کے مریضوں کو بھی جھونک سکتا ہے -

Dr Waqas Nawaz

45,473 Aufrufe • vor 11 Monaten

کیا دہشتگردی ختم ہوگئی؟آپ اور ہم جس صوبے سے تعلق رکھتے ہیں، پورے طول و عرض پر آپ نظر ڈال لیں، کہیں پر امن ہے؟ اور صرف بدامنی کی بات نہیں کر رہا، بدامنی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ حکومتی رِٹ ختم ہو رہی ہے، پولیس کا چین آف کمانڈ ٹوٹ گیا ہے۔ لکی مروت میں، بنوں میں، ٹانک میں پولیس جو ہے، وہ آزاد ہو گئی ہے اور اس نے اپنی امن کمیٹیاں بنا لی ہیں، اور وہ وردی بھی نہیں پہن رہے، اور کانسٹیبل جو ہے، وہ خود اپنا نظام اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے ہیں۔ نہ کوئی ڈی پی او کا آرڈر چلتا ہے، نہ کوئی ڈی آئی جی کا آرڈر چلتا ہے، نہ کوئی آئی جی کا آرڈر چلتا ہے۔ پرسوں ترسوں ہمارے بنوں کے ڈی آئی جی کی جو سیکیورٹی ہے، وہ ایک کانسٹیبل نے کِلوز کی ہے۔ ایک کانسٹیبل نے آرڈر دیا کہ سب یہ ڈیوٹی چھوڑ دو، آ جاؤ واپس۔ یہ حالت ہے! اب اس حالت میں ہم زندگی گزار رہے ہیں۔ کب تک ہم یہ زندگی اس طرح گزارتے رہیں گے؟ اور کہہ رہے ہیں کہ ہم ٹھیک کریں گے، ہم لڑیں گے۔ وہ ایک چڑیا ہے، وہ کہتا ہے: بلوچستان کےلئے تو ایک تھانیدار کی مار ہے۔ بس ،، تمہارے تھانیداروں کا کیا حشر کر دیا۔ تمہارے تھانوں کا کیا حشر کر دیا؟ کچھ تو حقائق کی طرف جاؤ۔ تو جب ہم حقائق کی طرف جائیں گے تو پھر ہم اس کے بعد مشاورت تو ہونا ہے۔ اب شہباز شریف بیچارہ وزیر اعظم ہے، پوری دنیا میں جاتا ہے، اور اگر وہ قابلِ قبول ہوگا تو آرمی چیف کو ساتھ لے کر جائے گا، ورنہ پھر اس کو کوئی ہاتھ بھی نہیں ملائے گا۔ بھئی، تم باہر جاؤ، تمہیں کوئی عزت دے، ہم اس کو پاکستان کی عزت کہیں گے، لیکن آپ کے ملک کے اندر کی سرزمین خون سے سرخ ہے اور تم باہر دنیا میں ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو، کوئی احساس نہیں آپ کو؟ اسی سے گزارہ کر رہے ہو، کہ فلاں ملک پر آپ اتر رہے ہیں، ریڈ کارپٹس پر جا رہے ہیں، آپ کا استقبال ہو رہا ہے، بادشاہ آپ کا استقبال کر رہے ہیں۔ یہ ساری چیزیں ہیں۔ ہاں، کوئی جائز کام ہے، اگر آپ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا، جمعیت اس کو سپورٹ کرتی ہے۔ اگر اس پر ترکی شامل ہو گیا، ہم سپورٹ کرتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کا منشور ہے: ایک اسلامی بلاک کا قیام۔ اگر اور اسلامی ممالک اس میں شامل ہوتے ہیں، اور یہ درحقیقت اس طرف ایک قدم ہے کہ اسلامی دنیا امریکہ پر اپنا انحصار ختم کرے، اور باہم یہ اپنی قوت کو مجتمع کرے، تو اگر کوئی ایسی بات ہوتی ہے تو ہم نے تو اختلاف نہیں کیا۔ اختلاف برائے اختلاف نہیں ہو رہا، ورنہ ہم یہاں بھی اختلاف کرتے ہیں۔ تو آپ کیوں جا رہے ہیں؟ آپ تو نمائندے نہیں ہیں پاکستان کے، آپ کی حکومت تو جعلی ہے اور واقعی جعلی ہے، اس میں بھی کوئی شک نہیں۔ اور پھر اقلیت حکومت کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے، صرف آئینی عہدے لئے ہوئے ہیں ۔ گلگت میں الیکشن ہے، ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں، مقابلہ ہے ان کا۔ کشمیر میں الیکشن ہے، ایک دوسرے کے خلاف بول رہے ہیں، بھرپور بول رہے ہیں۔ اور اسمبلی میں آ کر بیٹھتے ہیں تو پہلے اختلاف کرتے ہیں، پھر جب ووٹ کا وقت آتا ہے،،،،،،،،،،،،،،، اس قسم کی ایک سیاست ہے جو ملک کے اندر چل رہی ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا پشاور میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

14,121 Aufrufe • vor 9 Tagen

چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ضیاء الحق اس دور کے امریکی صدر ریگن کی چاپلوسی کیا کرتے تھے امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو زبردستی ضیاء الحق نے گھسایا، عمران خان ہمیشہ سے جنگوں کے خلاف ہیں اور ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ ہمیں پرائی جنگ میں نہیں کودنا چاہیئے، آج پھر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چاپلوسی کرتا ہے اس نے افغانستان پر زبردستی حملہ کر دیا ہے کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بگرام ایئر بیس ہمارے پاس ہونی چاہیے تھی اور اگر ہم یہاں سے ایران پر حملہ کرتے تو ایران کی حکومت کو اور اس کے ملک کو تباہ کر سکتے تھے، آج اسی چاپلوسی میں یہ جنگ شروع کر دی گئی ہے اور پاکستان پھر پرائی جنگ میں کود گیا ہے، خواجہ آصف آج عاصم منیر کا چمچہ بنا ہوا ہے جس طرح اس کے والد ضیاء الحق کے چمچے تھے اور وہی چیز دھرائی جا رہی ہے، یہ چمچہ کلچر پاکستان کے اندر تباہی و بربادی کا ذریعہ بن رہا ہے، ضیاء الحق کو پرائی جنگ میں کودنے سے کیا ملا تھا؟ معیشت اس نے تباہ کر دی پاکستان میں ہیروئین کلچر لے کے آ گیا کلاشن کوف کلچر لے کے آ گیا، افغانستان کی سپریم کورٹ کے اعظم شیخ مولوی عبد الرؤف نے پاکستان کے خلاف لڑنا جہاد قرار دے دیا ہے اور افغان نوجوانوں کو کہا ہے کہ ہم پہ جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور اپنے ملک کا دفاع اب ہم نے کر دیا ہے اور یہ ایک جہاد ہے، دونوں طرف سے جہاد کے فتوے آ رہے ہیں دونوں طرف مسلمان ہیں اور بے مقصد جنگ، دوسرے کی جنگ پاکستان نے شروع کر دی ہے تو پھیل رہی ہے، کیا دہشتگردی بگرام ایئر بیس امریکہ کو دینے سے ختم ہو جائے گی؟ #PakAfghanConflict #FascismUnderAsimLaw

Qasim Khan Suri

10,252 Aufrufe • vor 5 Monaten

یہاں اسٹیج پر باتیں ہوئیں، پنجاب کے زمیندار کی، پنجاب کے کسان کی، پنجاب کے مزدور کی۔ میں پاکستان کے پنجاب کے کسان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں پنجاب کے مزدور کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ بے فکر ہو جائیے، وڈیروں کا، چودھریوں کا، سرداروں کا بھوت اپنے سروں سے اتار لیجیے۔ یہ جنگ جمعیۃ علماء اسلام لڑے گی۔ اگر تیرے گریبان میں کسی طاقتور کا ہاتھ پڑا، جمعیۃ علماء اسلام اس ہاتھ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ اگر کسی جابر نے آپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا، اس جابر کا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔ اور ہم نے پاکستان میں، ہم نے خیبر پختونخوا میں، ہم نے بلوچستان میں بڑے بڑے خوانین، بڑے بڑے نواب، جو اپنے آپ کو خدا کہا کرتے تھے، ان کی خدائی کو اگر زمین بوس کیا ہے تو پنجاب کے چودھری اور نواب کی خدائی کو بھی ہم ہی زمین بوس کر سکتے ہیں۔ آپ ذرا ارادہ تو بدلیں، پاکستان کا اور پنجاب کا کسان ذرا اپنی رائے تو بدلے، اپنے اندر خودداری تو پیدا کرے۔ یہ لوگ تھانے کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ پولیس سے مل کر تمہیں گرفتار کراتے ہیں، تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں تمہاری تذلیل کراتے ہیں، اور پھر تذلیل کرانے کے بعد تھانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "سائیں، یہ تو ہمارا بندہ ہے، اس کو رہا کرو۔" بظاہر وہ آپ کا خیر خواہ بنتا ہے، لیکن آپ کی تذلیل کے پیچھے بھی اسی کی سازش اور اسی کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قصور میں خطاب #مولانا_کی_للکار

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

22,780 Aufrufe • vor 1 Monat