Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

ڈرون حملے صرف ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کیلیے کیے جاتے ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں شفیع جان کی تقریر پر ہنگامہ

19,888 Aufrufe • vor 4 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال، اپوزیشن لیڈر نے اپنی تقریر کے دوران جو باتیں کیں، وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان لوگوں کو صرف اس لیے بھرتی کیا گیا ہے تاکہ عمران خان، سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بارش کی جا سکے۔ اور اپنے لیڈر کے نقش قدم پہ چل کے تقریر کے بعد بھاگ جاتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے احکامات پر میں مینا خان اور عبدالغنی کے ہمراہ وادیٔ تیراہ پہنچا، جہاں ہم نے پوری رات سڑک پر گزار کر اپنے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا۔ دوسری جانب طلال چوہدری اور خواجہ آصف قومی اسمبلی کے فلور پر بار بار “آپریشن ہوگا” کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پنجاب میں بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے فیصلے کرنے کا اختیار نہ طلال چوہدری کو ہے اور نہ ہی خواجہ آصف کو۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی یہ اقتدار میں آئیں، پختون دشمن پالیسیاں ساتھ لے کر آئیں۔ 1999 میں خیبرپختونخوا پر آٹا بند کیا گیا، پھر بجلی بند کی گئی، اور آج ہمارے لوگوں پر آپریشن مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ لوگ اپنے بیانیے سے بھاگ رہے ہیں، مگر ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، اور ہر فورم پر اپنے عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔

Shafi Jan

24,676 Aufrufe • vor 8 Monaten