Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا ہٹلر کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟ کیا ٹرمپ بھی ہٹلر کے انجام سے دوچار ہو گا؟ کیا ٹرمپ امریکا کے زوال کا باعث بن رہا ہے؟ پاکستان کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیلنے کے لئے اسرائیل کیا سازش کر رہا ہے؟ مزید...

238,925 views • 5 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

صدر ٹرمپ کی وارننگ ختم ہونے میں 24 گھنٹے باقی،،، ٹرمپ آج پریس کانفرنس کریں گے جس میں فوجی سربراہان بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔۔ پاکستان جنگ بندی کے لیے اہم ترین کوشش کر رہا ہے تاکہ الٹی میٹم ختم ہونے سے پہلے صورتحال کو سنبھالا جا سکے۔۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے پندرہ نکاتی اسلام اکارڈ تیار کیا ہے اور اس جنگ بندی پلان کو ایران اور امریکا کو بھجوایا ہے۔۔فیلڈ مارشل گزشتہ رات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے رابطے میں رہے اور جنگ بندی پر بات چیت جاری رہی۔۔ایران نے پاکستان کو جواب دیا ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کو کسی صورت تیار نہیں ہے۔ ایران نے امریکی جہاز اور ہیلی کاپٹرز گرانے کا دعوی کیا ہے جبکہ کہا جا رہا ہے امریکا نے ایران سے یورینیم قبضے میں لینے کا آپریشن کیا ہے جس کے دوران امریکی جہاز تباہ ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ جو زبان ایران کے خلاف استعمال کر رہے ہیں اسے کیا سمجھا جائے۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

17,817 views • 4 months ago

خیبرپختونخوا کی عوام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث توانائی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور ایران کی جانب سے مسلم ممالک پر مبینہ حملوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایران کو مسلم ممالک کے خلاف کارروائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو فوری طور پر ختم ہونا چاہئے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان کو اس تنازع سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا بلکہ نقصان کا سامنا ہے، جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ عوام نے اپیل کی کہ تمام اسلامی ممالک اس جنگ بندی کے لئے کردار ادا کریں۔ ان کے مطابق اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کو آپس میں تقسیم کیا جائے، اور باہمی اختلافات یا جنگ کی صورت میں صرف نقصان ہی ہوگا۔

Shazia

10,610 views • 5 months ago

میں ٹرمپ انتظامیہ کی ان کیمیرابریفنگ سے نکلا ہوں جہاں بند دروازوں کے پیچھے بھی وہی باتیں ہو رہی ہیں جو باہر ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ اپنے شوق کی جنگ میں پڑ تو گیا ہے لیکن آگے اس کو کچھ نہیں پتہ کہ کیا کرنا ہے۔ اسکا دعوی ہے کہ حملہ اسلئے کیاکہ ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے جا رہا تھا ۔ یہ جھوٹ ہے! اگر ایران ایٹمی طاقت حاصل کرنے جا رہا تھا تو پچھلے سال ٹرمپ نے یہ دعوی کیوں کیا کہ اس نے ایران کا ایٹمی پروگرام Obliterate کر دیا ہے؟ ٹرمپ نے بھی یہ نہیں بتایا کہ اس نے امریکی قوم سے پرائی جنگوں میں نہ پڑنے کا وعدہ کیوں توڑا؟ ٹرمپ کہتا ہے کہ اس نے خامنائی کو قتل کر کے ایران کو آزاد کر دیا لیکن سی آئی اے کی رپورٹ ہے کہ خامنائی کے بعد ایران اور زیادہ radical ہو جائے گا۔اصل میں وجہ یہ ہے کہ نیتن یاہو 40سال سے ایران سے جنگ چاہتا تھا اور اسے چالیس سالوں میں ٹرمپ جیسا عقل سے پیدل صدر نہیں ملا تھا جو امریکہ کو پرائی جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہو جائے۔ اب اسے ٹرمپ کی صورت میں مل گیا ہے۔ جسے یہ بھی نہیں معلوم کہ اس جنگ کی End Gameکیا ہو گی۔امریکی سینیٹر نے ٹرمپ کی آتما رول دی

Harmeet Singh

12,373 views • 6 months ago

اہم ترین خبر: ایران نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ امریکا کی 15 شرائط پاکستان کے زریعے سے ایران کو پہنچائی گئی تھیں۔۔ ایران کا کہنا ہے کہ جو ایران کی شرائط ہیں ان کو تسلیم کرنے کے بعد آگے بات ہو سکتی ہے۔۔ پاکستان اپنی کوشش کر رہا ہے مگر اب تک بات چیت کے تمام راستے مسدود لگ رہے ہیں۔۔ ایران نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے وقت کا تعین ایران کرے گا،، ہرجانہ ادا کیا جائے، دوبارہ جنگ نا کرنے کی ضمانت دی جائے، حالیہ جارحیت کو فوری ختم کیا جائے، آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول رہے گا۔ اب تک ثالثوں پاکستان، ترکیے اور مصر کی کوشش تھی کہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر کوئی ملاقات ہو جائے مگر اب صدر ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے۔۔ ایران یہ جنگ کتنی لڑ سکتا ہے۔۔ یہ جنگ کتنی آگے جائے گی،، اثرات کیا ہوں گے۔۔ پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاون پر غور ہو رہا ہے۔۔ خطے میں اس وقت صورتحال اضطراب سے بھرپور ہے۔۔ پاکستان اس صورتحال سے کیسے نمٹے گا۔۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

64,538 views • 5 months ago

ایران اسرائیل امریکا جنگ تیسرے ہفتے میں داخل، 17 دن ہو گئے،، دونوں اطراف سے حملے جاری ہیں۔۔ ایران نے جدید ترین میزائل سجیل لانچ کر دیا ہے جو ایک منفرد میزائل ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اب تک تو دس سال پرانے میزائل چلا رہے تھے۔۔ اس ساری صورتحال میں سب سے اہم امریکا کی تنہائی ہے۔۔ امریکا نے سات بڑے ممالک سمیت دیگر ملکوں کے مشترکا اتحاد کے زریعے آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا مگر چین، جاپان، فرانس، اٹلی، آسٹریلیا اور برطانیہ نے صدر ٹرمپ کا انکار کر دیا۔۔ برطانوی وزیراعظم نے دو ٹوک کہہ دیا کہ ہم اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔۔ یہ جنگ امریکی صدر ٹرمپ کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔۔ صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے۔۔ آج کہہ دیا ایران بات ہی نہیں کرنا چاہتا۔۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہماری تو امریکا سے بات کرنے کی کوئی خواہش ہی نہیں۔۔ امریکی صدر نے چین کو دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز معاملے پر وہ ساتھ نا ہوا تو وہ اپنا چین کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں۔۔ ایران کی اسٹریٹیجی کیا ہے کہ امریکا کو عالمی سطح پر تنہائی اورحزیمت کا سامنا ہے۔۔ دوسری جانب پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے اڈوں اور اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنا رہا ہے۔۔ کیا کیا اہداف حاصل ہو چکے ہیں اس پر بات ہو گی۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

35,785 views • 5 months ago