正在加载视频...

视频加载失败

یہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس اور دنیا کا سب سے طاقتور صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطاب کررہا ہے اور تعریفیں پاکستان اور وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی ہو رہی ہیں پاکستان کو ملنے والی اس عزت پر اللہ کا شکر ادا کرےاور ملکی سیاسی و عسکری قیادت کی سفارتی...

54,723 次观看 • 3 天前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

دوحہ: 13 جولائی 2026. وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیرِ والد، عزت مآب شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ریاستِ قطر کی قیادت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ دوحہ میں وزیراعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد نے ریاستِ قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور امیرِ والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم امیرِ والد کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ بصیرت اور قطر کی غیرمعمولی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کے لیے مرحوم امیرِ والد کی گرمجوشی، شفقت اور دیرینہ محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے متعدد یادگار دوروں کا بھی قدر و منزلت سے ذکر کیا۔ وزیراعظم نے اس گہرے صدمے کی گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قطری شاہی خاندان اور قطر کی برادر عوامِ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امیرِ قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کا ذاتی طور پر دوحہ آ کر تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس جذبے کو دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

Prime Minister's Office

85,177 次观看 • 2 个月前