Загрузка видео...
Не удалось загрузить видео
یہ کوئی ساڑھے چار سال پہلے کی بات ہے۔ جب ہم بنی گالا شفٹ ہوئے تو ہمارے گھر کے بالکل سامنے ایک کھلا احاطہ ہے، جس کے اندر چار پانچ زیر تعمیر بنگلے ہیں۔ کئی سال سے یہ بنگلے جہاں تھے، وہیں رکے ہوئے ہیں۔ ان کی ایک لمبی... show more
15,284 просмотров • 2 дней назад •via X (Twitter)
Комментарии: 11

گھر میں یہ سوچا جانے لگا کہ اگر وہ ٹھیک ہو گیا تو اسے واپس کیسے لائیں گے، شیلٹر والوں سے کیا بات کرنی ہوگی اور کیا مراحل طے کرنے ہوں گے۔ لیکن پہلی ہی اپ ڈیٹ یہ آئی کہ وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ اس خبر نے ہمیں اندر سے توڑ دیا۔ مجھے اپنے اس قصور کا افسوس ہمیشہ رہے گا کہ جب اسے ہماری سب سے زیادہ ضرورت تھی، میں شہر میں موجود نہیں تھا۔ شاید بروقت علاج ہو جاتا تو کچھ اور کوشش کی جا سکتی تھی۔ لیکن اس سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ جن لوگوں کے پاس وہ تین بڑے کتے تھے، ان کے پاس جانوروں کی دیکھ بھال کا تجربہ بھی تھا اور ملازم بھی۔ حملہ ایک حادثہ ہو سکتا ہے، مگر اس کے بعد اس زخمی جانور کو کسی شیلٹر یا علاج گاہ تک پہنچانا شاید اتنا مشکل نہیں تھا۔ کم از کم اس کی زندگی کے آخری دن کچھ بہتر گزر سکتے تھے۔ اور پھر ایک عجیب حقیقت سامنے آئی۔ ہم نے ساڑھے چار سال اس جانور کے ساتھ گزارے، مگر کبھی اس کا نام نہیں رکھا۔ اس کے باوجود جب اس کے مرنے کی خبر آئی تو گھر کا منظر ایسا تھا جیسے کوئی اپنا چلا گیا ہو۔ بچے رو رہے تھے، ان کی ماں رو رہی تھی اور میرے اپنے آنسو بھی نکل آئے۔ آج جب جب بھی گھر سے باہر نکلا ہوں اور واپس آیا ہوں، دروازے پر اس کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ کھانے کی جگہ وہی ہے، گاڑی کے نیچے اس کی جگہ بھی وہی ہے، مگر وہ نہیں ہے۔ وہ بے نام تھا، لیکن بے تعلق نہیں تھا۔ اس نے ہمیں جتنا پیار دیا، شاید ہمیں کبھی اندازہ ہی نہیں ہوا کہ ہم بھی اس سے کتنا پیار کرنے لگے تھے۔ اب اس کا کوئی نام نہیں لیا جائے گا، مگر اس کی یاد ہمیشہ ہمارے دروازے پر موجود رہے گی۔ We will miss you Dear Dog

چوہدری صاحب رات کہ اس پہر آپ نے دُکھی کر دیا

جانور ڈسے تو اس کی کوئی دوا تو ھے انسان کے کاٹے کی کوئی دوا نہیں غور کریں ۔۔۔ جانور کبھی آپ کو دھوکہ نہیں دے سکتا جانور آپ کے ساتھ پیسے کے لین دین میں فراڈ نہیں کر سکتا جانور کبھی آپ کا مذاق نہیں اڑا سکتا جانور روپ نہیں بدل سکتا

رلا دیا آپ نے چودھری صاحب۔آپ نے ایک جانور کا خیال رکھا اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔

This is heartbreaking... dogs love unconditionally..most loyal and loving... im so sorry for the loss... rest well angel...

میں نے ایک گانا سنا تھا اب مجھے اس گانے کے الفاظ سمجھ آ رھے ہیں یہ پیار کے بھوکے یار 🐘 جب کسی کے ہو جائیں 🦙 پھر جان رھے یا جائے 🐕 بس اسی کے ہو جائیں 🦜 بے زبان ہیں جیسے معصوم بچے ہوتے ہیں🐈

@AsadAToor God it’s heartbreaking

جن کو بے زبانوں سے دل سے پیار ہو جائے وہ واقعی پیار ہی ہوتا ہے ۔ کوئی وقتی لگاؤ نہیں ۔ میری کتیا پانچ سال پہلے سوسائٹی والے پکڑ کر لے گئے ۔ میں آج بھی یاد کر کے روتی ہوں ۔ یہ تو معصوم جانیں ہیں ۔ کوئی کرم والا ہی ان کی خدمت کرتا ہے ۔

@AsadAToor 💔💔💔

You reminded me the story, I had read in FSc. "Snapshot of a dog".

شیلٹر ہوم والوں سے رابطہ رکھیئے گا، اس سے ملنے بھی جائیے گا، اگر ٹھیک ہو جائے تو واپس لے آئیے گا
Похожие видео
Sensitive content
🚨🚨🚨 مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں عمران خان کی حکومت میں آزاد ہوئی، انہوں نے مجھے فرانس بھیجا، آسیہ ملعونہ اس وقت عمران نیازی اور اس کے ذہنی غلام شخصیت پرست یوتھیے بھاولے ہو رہے تھے کہ یہ عدالت کا فیصلہ ہے اس میں حکومت یا عمران خان کا کوئی قصور نہیں ہے، حالانکہ ریکارڈ پر ہر چیز موجود ہے جیسے کہ عمران نیازی نے امریکہ میں خود کیمرے کے سامنے اعتراف کیا کہ ہم نے ایک مذہبی سیاسی جماعت کے قائدین کو جیلوں میں ڈالا اور آسیہ کی رہائی ممکن بنائی، عمران نیازی نے یہ بھی کہا کہ اس سے پہلے کسی اور حکومت نے یہ جرت نہیں کی کہ اس کو رہا کر کے باہر بھیجتے یہ کام میری حکومت نے کیا ہے، پہلے تو کہہ رہے تھے یہ عدالت کا فیصلہ ہے پھر خود ہی اپنی زبان سے اقرار کہ کہاں ہم نے رہا کروایا۔ اب کل بلہ کیس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا بلہ پی ٹی آئی سے چھن گیا، اب یہ بھی تو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ منافقوں
Khawaja Yaseen Usmani
73,638 просмотров • 2 лет назад
