
Asad Ullah Khan
@AUKhanOfficial1 • 69,194 subscribers
Broadcast Journalist/ Anchor Person.
Shorts
Videos

خود نمائی، خودپسندی اور خود ستائشی کا شکار حکمرانوں کے کارنامے
Asad Ullah Khan30,532 Aufrufe • vor 3 Tagen
5:39
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

دو دن پہلے حذیفہ رحمن صاحب نے مجھے پروگرام میں چیلنج دیا کہ بتائیں خیبرپخونخوا میں 13 سال میں کونسی یونیورسٹی بنی،انہوں نے کہا کسی ایک یونیورسٹی کا نام بتائیں۔ انہیں تو میں نے فورا ڈیٹا بھیج دیا تھا، باقی لوگوں کے لیے بھی حاضر ہے: خیبرپختونخوا میں 2013 سے 2026 تک 16 نئی یونیورسٹیز بنائی گئیں۔ جن کی تفصیل وڈیو میں بتائی گئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں اسی عرصے میں 22 یونیورسٹیز بنائی گئیں، ان میں سے 10 یونیورسٹیز عثمان بزدار کے دور میں بنیں۔ جبکہ ن لیگ نے 2013 سے اب تک جو12 یونیوسٹیز بنائیں ان میں سے 7 ایسی ہیں جو ایک زمانے سے بطور کالج موجود تھے ن لیگ نے انہیں یونیورسٹی کا درجہ دیا۔ اہم بات یہ کہ پنجاب میں کل 46 یونیورسٹیاں ہیں یعنی ہر ایک 76 لاکھ افراد کے لیے ایک یونیورسٹی۔ جبکہ خیبرپختونخوا میں کل 34 یونیورسٹیاں ہیں یعنی ہر 12 لاکھ افراد کے لیے ایک یونیورسٹی۔ تو بتائیے خیبرپختونخوا میں زیادہ یونیورسٹیز ہیں یا پنجاب میں؟
Asad Ullah Khan133,738 Aufrufe • vor 18 Tagen

آج ڈان میں چھپنے والی ایک خبر کے مطابق بورے والا کے چک 187/EB میں رہائیشیوں نے الزام لگایا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص بلال کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا۔ مطلوب شخص تو نہ ملا مگر سادہ کپڑوں میں ملبوس سی سی ڈی کے اہلکار ایک سترہ سالہ لڑکی کو گھر سے اٹھا کے لے گئے ون فائیو پہ کال کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ لوکل پولیس کو ریڈ کا کوئی علم نہیں، نہ انہیں لوپ میں لیا گیا ہے۔ بعد میں وہاڑی پولیس نے تصدیق کی بورے والا سی سی ڈی ٹیم نے بلال نامی ملزم کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا ہے لیکن ان کا موقف ہے کہ لڑکی کو لے کر نہیں گئے مقامی رہائشیوں کے مطابق ون فائیو پہ کال کرنے اور ایشو کے سوشل میڈیا پہ ہائی لائیٹ ہو جانے کے باعث سی سی ڈی والے چند گھنٹوں بعد لڑکی کو واپس چھوڑ گئے۔ سوال یہ ہے کہ یہ کیا اندھیر نگری ہے خواتین تو مریم نواز کی ریڈ لائین ہیں، پھر یہ کیا تماشا ہو رہا ہے؟
Asad Ullah Khan75,537 Aufrufe • vor 13 Tagen

علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمانی پارٹی کے سامنے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مدرسہ چلانے والا سیدھا سادا آدمی ہوں یہ مسائل میرے بس کی بات نہیں۔ پارٹی نے کہا پھر آپ عہدہ چھوڑ دیں کسی اور کو موقع دیں۔ علامہ صاحب نے انکشاف کیا میں تو کب سے استعفی دینا چاہتا ہوں مگر مجھے محمود اچکزئی نے روک رکھا ہے۔
Asad Ullah Khan148,738 Aufrufe • vor 1 Monat

پشاور میں ائرپورٹ طرز کا نیا جنرل بس سٹینڈ تقریبا تیار ہو چکا ہے۔ یہ سٹیٹ آف دی آرٹ بس اسٹینڈ ہے جو دنیا کے جدید ترین شہروں کے معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ جس انداز میں یہ تعمیر ہوا ہے، اس کی مثال پورے پاکستان میں اور کوئی نہیں ملتی۔ یہ بس اسٹینڈ پاکستان کے کئی ائیرپورٹس سے بھی بہتر ہے۔ باقی صوبوں کے وزرائے اعلی کو بھی اسی طرز پر اپنے اپنے صوبوں میں بس اڈے بنانے چاہییں۔ افتتاح میں رکاوٹ یہ ہے کہ جی ٹی روڈ سے کنیکٹیویٹی کے لیے نیشنل ہائی وے سے ابھی تک اپروول نہیں مل رہی۔ آپریشنل ہونے کے بعد قوی امکان کے ہے کہ بی آر ٹی کی طرح یہ پروجیکٹ بھی کئی عالمی ایوارڈ جیت سکتا ہے۔
Asad Ullah Khan84,245 Aufrufe • vor 1 Monat

سینئر صحافی انور سمرا نے خبر دی ہے کہ پنجاب حکومت نے مریم نواز کی تشہیر کے لیے پہلے سال 7 ارب اور اس سال ابھی تک 6 ارب 40 کروڑ روپیہ ٹک ٹاک پر لگایاہےیعنی ابھی تک 14 ارب روپیہ صرف تشہیر پر خرچ ہو چکا ہے اب 2027 کے لیے مریم کی تشہیر کے لیے مزید 12 ارب روپیہ مانگا گیا ہے۔
Asad Ullah Khan99,987 Aufrufe • vor 1 Monat

بھارت دنیاکی چوتھی بڑی معیشت بن گیا اور پاکستان بھوک کا شکار دنیا کا چوتھا بڑا ملک۔ شکریہ شہباز شریف
Asad Ullah Khan27,221 Aufrufe • vor 16 Tagen

چلو اب سعدیہ امام کے خلاف بھی شروع ہو جاو، اسے بھی شو کاز نوٹس بھجواو، ڈائریکٹرز کو فون کرو کہ کوئی اسے اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہ کرے، چیک کرو اگر ایکٹنگ کے لیے بھی کوئی سینٹرل کنٹریکٹ ہوتا ہے تو اسے بھی منسوخ کراو۔ چلو شاباش BanSadiaImam کا ٹرینڈ بناو، جلدی کرو
Asad Ullah Khan256,510 Aufrufe • vor 7 Monaten

خبر ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد آٹا سستا ہو گیا ہے یعنی آٹے کے سستا ہونے کا کریڈٹ گورنر راج کو دیا گیا ہے جبکہ اصل وجہ یہ ہے کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل شروع ہو گئی ہے لہذا جب چیف منسٹر سہیل آفریدی بار بار چیخ رہے تھے اور گندم کی ترسیل پر پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے تبھی ان کی بات مان لی جاتی تو آٹا تبھی سستا ہو سکتا تھا ایسا لگتا ہے سیاسی بنیادوں پر خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ دشمنی کی گئی
Asad Ullah Khan16,253 Aufrufe • vor 13 Tagen

آپ کو یاد ہو گا جب عمران خان کے ہیلی کاپٹر کے انجن خراب ہو گئے اور انہیں ایمرجینسی لینڈنگ کرنا پڑی۔عمران خان کچھ پڑھنے میں مصروف تھے، کھڑکی سے باہر دیکھتے ہوئے انہوں نے کہا “ یہ اسلام آباد تو اس طرف ہے، یہ ہیلی کدھر جا رہا ہے؟” ۔ پائلٹ نے گھبراتے ہوئے انہیں بتایا کہ ہمارا ایک انجن فیل ہو چکا ہے اور دوسرا بھی مناسب کام نہیں کر رہا، ہم ایک کھیت میں ایمر جینسی لینڈنگ کر رہے ہیں، خان صاحب نے بڑی بیزاری اور اکتاہٹ سے کہا “ ایک تو یہ ایمرجینسی لینڈنگز میں ٹائم بڑا ضائع ہو جاتا ہے “
Asad Ullah Khan175,732 Aufrufe • vor 7 Monaten

پچھلے دنوں میں نے لاہور میڑو اور پشاور بی آر ٹی کا موازنہ پیش کیا اور بتایا کہ پشاور بی آر ٹی پانچ عالمی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ اس پر کچھ اہل دانش نے حیرت سے سوال اٹھائے کہ جناب کونسے عالمی ایوارڈ جیتے ہیں۔ اور دوسرا سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہ تھا کہ لاہور میٹرو تو تیس ارب میں بن گئی، بی آر ٹی پشاور ستر ارب میں کیوں بنی۔ تو لیجے آپ کےسوالوں کےجواب حاضر ہیں:
Asad Ullah Khan37,310 Aufrufe • vor 1 Monat

آئی جی پنجاب عثمان انور نے بہاولنگر سانحے میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے ریڈ کے پروٹوکول کو فالو نہیں کیا جناب عثمان انور صاحب! کیا آپ کے جوانوں نے پہلی بار ایسا کیا؟ ریحانہ ڈار کے گھر پر ریڈ کے لیے کونسے پروٹوکول فالو کیے گئے؟ جمشید دستی اور صداقت عباسی کے لیے کونسے پروٹوکول فالو کیے گئے، آپ کی پولیس آپ کے احکامات پر عمل کرتے کرتے اب ریڈ کےپروٹوکولز فالو نہ کرنے کی عادی ہو گئی ہے، یہ گھر ایک فوجی جوان کا نہ ہوتا تو اب بھی یہ ریڈ جائز ہی شمار ہوتی جیسا کہ روزانہ پنجاب بھر میں ہوتی ہے، افسوس کہ پولیس فورس کا تباہ آپ کے سیاسی عزائم نے خود کیا ہے
Asad Ullah Khan433,690 Aufrufe • vor 2 Jahren