
Ali Muhammad Khan
@Ali_MuhammadPTI • 4,312,300 subscribers
SON OF SOIL & Proud Pakistani 🇵🇰💚 مری زمین مرا آخری حوالہ ہے MNA, Former State Minister Pakistan, Member PTI. Advocate, Civil Engineer, BSc Computer Science.
Shorts
Videos

بیشک عزت و ذلت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے ! زیر نظر یہ دو تصاویر رہائی کے سال بعد مجھے جیل کے اندر کام کرنے والے محکمہ جیل خانہ جات کے میرے اک ہمدرد بھائی نے جو خان صاحب سے بے حد پیار کرتاہے نے نام نہ بتانے کے شرط پہ بھیجیں کہ جب آپ کو گرفتار کرکے لائے تو آپ کے علم میں لائے بغیر یہ تصاویر ”کسی“ نے بنا کر ”اُوپر“ کسی کو بھجوائی تاکہ ”ان“ کی انا کو تسکین پہنچ سکے۔ میں اس بھائی کا نام اور متعلقہ جیل کا نام اسکی خود کی حفاظت کی خاطر آج بھی لینے سے گریز کرونگا اور صیغئہ راز میں رکھنے کو ترجیح دونگا ۔ لیکن یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا کر کے آپ نہ میرا حوصلہ توڑ سکے اور نہ ہی میرے لیڈر Imran Khan اورمیری جماعت PTI سے میری کمٹمنٹ و وابستگی کوتوڑ سکے۔ اسیری کے زمانے میں ہمیشہ میں اپنا وکیل کا کالا کورٹ زیب تن رکھتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ جیل کے اندر اور جیل کے باہر گرفتاریوں کے وقت اور عدالتوں میں پیشیوں کے وقت کبھی بھی میرے چہرے پہ ان کو پریشانی نظر نہ آئے۔ کیونکہ یہی وہ چاہتے تھے۔ میرے چہرے کی مسکراہٹ چھیننا چاہتے تھے۔ (زیر نظر جہلم جیل کی گرفتاری کی ویڈیو موجود ہے) میرا پیغام ان کو ہمیشہ یہی ہوتا تھا کہ آپ میرے ہاتھوں میں ہتھکڑی تو پہنا سکتے ہیں لیکن آپ میرے چہرے کی مسکراہٹ نہیں چھین سکتے کیونکہ میرا رب آپ سے بہت بڑا ہے۔ آپ کے پاس اقتدار کی طاقت ہے اور میرے پاس میرے ایمان کی طاقت۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میرا سر نہ ملے گا لیکن میری آنکھوں میں تمہیں ڈر نہ ملے گا زندگی کا اک تکلیف دہ دن اپنے ہی آبائی شہر مردان کی آبائی بار مردان بار جہاں میرے دادا پیر محمد خان صاحب نے بھی 1947 میں آزادی کے بعد سے وکالت کی اور میں نے بھی وہیں سے اپنی وکالت کی ابتداء کی وہاں وکیل کے یونیفارم میں دو مرتبہ ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال کر لایا گیا اور عدالت کے اندر بھی ہتھکڑی نہ کھولی گئی۔ (زیر نظر ویڈیو موجود ہے) لیکن یہ شاید بھول گئے تھے کہ عزت و ذلت ان زمینی خداؤں کے ظالم ہاتھوں میں نہیں بلکہ میرے رب کے ہاتھوں میں ہے۔ میں شکر گزار ہوں اللّٰہ تعالیٰ کا اور مجھے فخر ہے اپنے مردان کے عوام پہ جنہوں نے دوبارہ منتخب کر کے عزت کیساتھ تیسری بار واپس ایوان میں بھیجا۔ بیشک عزت و ذلت زمینی خداؤں کے نہیں میرے رب کے ہاتھ میں ہے۔ یہ سلسہ آج بھی جاری ہے جس طرح ہمارے کارکنان کےساتھ کیا جارہا ہے لیکن کوئی ایک کارکن بتا دیں جو باوجود اس طرح کی فسطائیت کے راہ حق سے ہٹایا جا سکا ہو۔ جتنی جلد طاقت عوام کے اصل نمائندوں کے حوالہ کریں گے اور قوم کے لیڈر عمران خان کی رہائی کریں گے تاکہ وہ اپنی قوم کی قیادت کر سکے اتنا ہی جلد یہ ملک واپس ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگا۔ نصر من اللّٰہ و فتح قریب پاکستان زندہ باد 🇵🇰 تا قیامت پائیندہ باد
Ali Muhammad Khan784,520 görüntüleme • 1 yıl önce

قوم کو 78 واں یوم آزادی 🇵🇰 مبارک ! جہاں ہم آزادی منا رہے ہیں اللّٰہ کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ اس نے ایک آزاد وطن دیا وہیں اپنے سے کچھ سوال بھی ہونے چاہئے۔ کیوں ہم ان ہاتھوں کو ہتھکڑیاں پہناتے ہیں جو پاکستان کا جھنڈا 🇵🇰لہراتے ہیں کیوں ہم ان ہاتھوں کو پابند سلاسل کرتے ہیں جن ہاتھوں نے سبز ہلالی پرچم 🇵🇰 مضبوط تھاما ہوا ہے ؟ آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا ؟ میں تو برداشت کر گیا آج بھی پاکستان زندہ باد کہتا ہوں اور ہمیشہ کہتا رہونگا کیونکہ اس آدمی خان پیر محمد خان کا پوتا ہوں جس نے قائد اعظم محمد علی جناح کے کے ساتھ ملکر پاکستان بنایا تھا اور اس آدمی عمران خان کا شاگرد ہوں جس نے اپنا تن من دھن اپنا سب کچھ پاکستان پہ وار دیا اور آج بھی پابند سلاسل ہے۔ میں تو یہ درد سہہ گیا اگرچہ داغ دل پہ رہ گیا ! لیکن یاد رکھنا ہر کوئی علی محمد نہیں ! ان نوجوانوں کو سینے سے لگا لو جو اتنے ظلم کے بعد آج بھی ملک کئ محبت میں نکلے ہیں آج بھی پاکستان زندہ باد کہتے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو بہت دیر ہوجائے۔ پاکستان زندہ باد 🇵🇰
Ali Muhammad Khan290,412 görüntüleme • 9 ay önce

میں جھکا نہیں میں بکا نہیں کہیں چھپ چھپاکے کھڑا نہیں جو ڈٹے ہوۓ ہیں محاذ پر مجھے ان صفوں میں تلاش کر
Ali Muhammad Khan775,728 görüntüleme • 3 yıl önce

ہیروں میں ایک ہیرا ہے۔۔ پاکستان ۔🇵🇰۔اس کی قدر کر لو !
Ali Muhammad Khan428,408 görüntüleme • 1 yıl önce

SIR ! One of the most saddest moments of my life was yesterday when in Adyala Jail I saw my childhood Hero, the Captain and leader of the nation in jail. At the end of our short meeting when the jail authorities took you away from us to your cell, at that very moment my heart wrenched with Pain & Grief. Are we as a nation doing justice to our Leader ? and by wasting the Leader of the Ummah like this are we doing justice to the future of our coming generations? May ALLAH be at your side, get you out of this test & trial and bestow mercy, blessings and ease along with Great Honour upon you, SKIPPER ! Amin ! Long Live Pakistan 🇵🇰 Long Live Imran Khan !
Ali Muhammad Khan467,995 görüntüleme • 2 yıl önce

پوری پاکستانی قوم کو سلام 🙏 آپ کو آپ کی یہ Defiance آپ کا یہ کھڑا ہونا آپ کی یہ Resistance مبارک ہو !
Ali Muhammad Khan462,989 görüntüleme • 2 yıl önce

رزق میں اضافہ کیسے ہو ؟ سعید انور بھائی @ImSaeedAnwar کا خوبصورت بیان نظر سے گزرا بہت اچھا لگا۔
Ali Muhammad Khan496,540 görüntüleme • 2 yıl önce

JUI کے رہنما و معروف عالم دین مفتی عبد الباقی نورزئی کی کوئٹہ میں اور نوشکی میں بےگناہ پاکستانیوں پہ حملہ اور شہادتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی و عسکری قیادت مل بیٹھ کر دہشتگردی کے اس عفریت کا کوئی پائیدارحل نکالے۔
Ali Muhammad Khan236,974 görüntüleme • 1 yıl önce

زندگی اور کچھ نہیں بس اپنے سے کمزور کا خیال رکھنے کا نام ہے۔۔۔ یہی زندگی ہے !
Ali Muhammad Khan364,404 görüntüleme • 2 yıl önce

مولانا حامد الحق شہید کے خراج تحسین کے لئیے تعزیتی ریفرنس و یکجہتی فلسطین کانفرنس سے خطاب۔
Ali Muhammad Khan181,477 görüntüleme • 1 yıl önce