
Amir H. Qureshi
@AmirHQureshi • 48,806 subscribers
PML-N Activist. Influencer. Civilian and Constitutional Supremacy Enthusiast. Pakistan 🇵🇰 is my ultimate love ❤.
Shorts
Videos

انتہائی اہم انفارمیشن- ایک نیا فراڈ الرٹ ⚠️ آپ کسی بھی جگہ اپنے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی کریں تو ہمیشہ سوائپ مشین اپنے پاس منگوا کر کریں- کسی ویٹر یا سیلزمین کو کارڈ حوالے نہ کریں کہ وہ لیجائے اور مشین میں سوئپ کر کے آپ سے پاس ورڈ ڈلوانے مشین سمیت آپکے پاس آ جائے- ویڈیو کو ضرور سنیں-
Amir H. Qureshi81,139 views • 2 days ago

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں پیش آنے والا یہ ہولناک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث اور توجہ کا مرکز بن گیا ہے, جہاں ڈکیتی کے شکار ہونے والے ایک کار ڈرائیور نے اپنی قیمتی اشیاء چھن جانے کے بعد مسلح ڈاکوؤں سے بدلہ لیا- جب اسلحہ کے زور پر کار لوٹنے کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہونے لگے تو مشتعل شہری نے اپنی گاڑی سے ان کا پیچھا کیا اور ان تک پہنچنے کے بعد انہیں پیچھے سے زوردار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موٹر سائیکل سے گر کر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے-
Amir H. Qureshi322,206 views • 17 days ago

🔸️گورنمنٹ پرائمری اسکول, گوٹھ دھنی بخش, ضلع ملیر (سندھ)- 🔸️گورنمنٹ پرائمری گرائمر اسکول, گوٹھ خیرو خان, ضلع ملیر (سندھ)- امریکہ کی ایجوکیشنل سوسائٹیز نے یہ ماڈلز کاپی کرنے کیلئے سندھ کے وزیر تعلیم سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے لیکن وزیر صاحب ایسے مزید منصوبے لگانے میں اسقدر مصروف ہیں کہ وہ وقت نہیں دے رہے-
Amir H. Qureshi18,061 views • 3 days ago

اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ صرف پوش سیکٹرز میں ترقی اور مینٹیننس کے تمام کام پوری تندہی سے سرانجام دیتا ہے- کیا چھوٹے سیکٹرز میں انسان نہیں بستے؟ اگر اس پل سے گذرتے ہوۓ خدانخواستہ کوئی بچی حادثے کا شکار ہو گئی تو کون ذمہ دار ہو گا؟ Mohsin Naqvi Senator Tallal Chaudry Capital Development Authority - CDA, Islamabad
Amir H. Qureshi73,957 views • 19 days ago

اسلام آباد کے سیکٹر E-11 کی پرائیویٹ سوسائٹیز نے مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے برساتی نالوں کی قدرتی گزرگاہیں تنگ کر کے رہائشی پلاٹس اور کمرشل بلڈنگز بنا ڈالیں- جسکا نتیجہ یہ کہ کل رات اور ماضی قریب میں دو یا تین بار کے کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے آنے والے اضافی پانی نے تباہی مچا دی- یہی صورتحال سیکٹر D-12 میں بھی دیکھنے میں آئی کہ قدرتی گزرگاہ نہ ملنے کی وجہ سے پانی مرکز کے کمرشل ایریا کی بلڈنگز کی بیسمیںٹس میں بھر گیا- اس مرتبہ ایسا نہ ہوتا اگر ماضی میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر احساس کرتے ہوۓ غلط طور پر تعمیر شدہ بلڈنگز کو گرا کر پانی کا قدرتی راستہ بحال کر دیا جاتا-
Amir H. Qureshi28,580 views • 7 days ago

شاہراہ قراقرم پر داسو (اپر کوہستان) کے مقام پر بارسین برج کی تعمیر مکمّل ہو گئی- یہ محراب پر بنایا جانے والا پاکستان کا سب سے بڑا پل ہو گا- یہ پل شاہراہ قراقرم کی 62 کلومیٹر طویل (کمیلا بازار تا سمر نالہ - اپر کوہستان) اس نئی سڑک کے سیکشن کا حصّہ ہے جس میں 15 ٹنلز اور 9 پل تعمیر ہونگے- اس سیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائڈنگ سے مستقل طور پر محفوظ ہو جائیگی-
Amir H. Qureshi47,792 views • 15 days ago

اسلام آباد پولیس اکیڈمی کی طرف سے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا گیا مراسلہ (دراصل ایک زناٹے دار تھپڑ)- مراسلے میں لکھا گیا:- "آپ ڈی ایس پی لیول کے جن افسران کو سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کروا کر ہماری اکیڈمی میں ٹریننگ کیلئے بھیجتے ہیں انکی حالت یہ ہے کہ نہ انہیں لفظوں کے سپیلنگ آتے اور نہ وہ الفاظ پڑھ کر ادا کرنا آتے"- زندہ ہے بھٹو زندہ ہے پر قوم اسکی مردہ ہے
Amir H. Qureshi35,268 views • 13 days ago

سابق ایس ایس پی دادو (سندھ) بتاتے ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں انہوں نے دادو اور جامشورو میں افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا اور گرفتاریاں کیں- مولانا فضل الرحمٰن افغانیوں کی مدد کو پہنچا اور کہا کہ ایس ایس پی پٹھانوں کو تنگ کر رہا ہے- تب محکمے نے اسوقت کے وزیر داخلہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) نصیر اللہ بابر کو اعتماد میں لیا اور مولانا کی مداخلت کا بتایا- نصیر اللہ بابر نے محترمہ بنظیر بھٹو کو بتایا جنہوں نے پھر مولانا کو اس مداخلت سے باز کروایا- مولانا کو اسوقت سب سے بڑی تکلیف یہی ہے کہ طالبان چیپٹر بند ہو چکا ہے- افغانستان کا بارڈر بھی بند ہے اور انکا دہندہ چل نہیں رہا- علاوہ ازیں جب سے سعودی عرب نے اپنی مذہبی پالیسی کو تبدیل کیا ہے, انکے مدارس کو وہاں سے ملنے والی ڈونیشن بھی بند ہو چکی ہے-
Amir H. Qureshi24,597 views • 11 days ago

بلاول زرداری کبھی بھی سیاست چھوڑ کر ملک سے باہر نہیں جائے گا- مبشر لقمان کے ذرائع نے اسے غلط اطلاع دی ہے- بلاول کی طرف سے انتشار, الزامات اور مار دھاڑ کی سیاست شروع کرنے کا مقصد پی ٹی آئی ماڈل کاپی کرنا ہے تاکہ وہ بھٹکی ہوئی نوجوان نسل کو اپنے مفاد کیلئے ملک گیر سیاست میں استعمال کرے جو فی الحال سندھ کی حد تک محدود ہے- اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آصف زرداری جوڑ توڑ اور مفاہمت کا بادشاہ ہے اور ہو سکتا ہے کہ بلاول کے موجودہ سٹائل سے اسے اختلاف ہو اور اسے لیکر باپ بیٹے میں تنازعہ بھی ہو لیکن یہ وہ نسل ہے ہی نہیں جو سیاست کے علاوہ کوئی اور کام کر کے روزی روٹی کمانے یا پیشہ تبدیل کرنے کا سوچے بھی- جو پھدّو انکا پاکستان میں لگا ہوا ہے وہ دنیا کے کسی تھرڈ کلاس ترین ملک میں بھی نہیں لگ سکتا-
Amir H. Qureshi45,700 views • 25 days ago

پیپلز پارٹی کے پرانے نمک خوار انسپکٹر سراج لاشاری کو حیدرآباد سے کراچی لا کر میر رضا قتل کیس کی تفتیشی ٹیم میں شامل کر دیا گیا- سراج لاشاری کا پرانا کارنامہ سنیں اور خود اندازہ لگا لیں کہ میر رضا قتل کیس میں کیوں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی طرف انگلیاں اٹھ رہی ہیں- فہیم صدیقی بتا رہے ہیں کہ میر رضا قتل کیس کو ایک بار پھر خود کشی کا کیس ثابت کرنے کی طرف لیجایا جا رہا ہے- یہ انکی طرف سے قبل از وقت آگاہی ہے-
Amir H. Qureshi10,760 views • 5 days ago

مجھے اس شخص کے سلسلے میں محترمہ سپر سی ایم صاحبہ کی طرف سے ایسے ہی سرد رسپانس کی توقع تھی-
Amir H. Qureshi115,885 views • 2 months ago